کشمور(ای پی آئی)
ڈاکوؤں نے ایک بار پھر مزدا ڈرائیور کو اغوا کر کے آئی جی سندہ کو سلامی پیش کر دی۔
پولیس سویلین ادارا ہے اس کے پاس جنگی ہتھیار نہیں ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ ۔
ڈاکوؤں کے پاس جدید ہتھیار ہیں جو پولیس کے پاس نہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ
جرائم پیشہ افراد کو موقع دے رہیں ہیں کہ سرینڈر کریں ورنہ سخت آپریشن کیلئے تیار ہو جائیں۔ صوبائی وزیر داخلہ
ڈاکو راج کے خاتمے میں قبائلی جھگڑے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ صوبائی وزیر داخلا ضیاء الحسن لنجار۔

کشمور سے ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے کندھ کوٹ ایس ایس پی آفیس میں صوبائی وزیرداخلہ ضیاءُالحسن لنجار، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سربراہی میں لاڑکانہ، حیدرآباد، نوابشاہ اور میرپورخاص ریجن کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کا اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا۔ جس میں کچے کے ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے پلان بنایا گیا۔ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ ضیاءُالحسن لنجار نے پُر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھ رہے ہیں جو اسلحہ اور سہولتیں ڈاکوؤں کے پاس ہیں وہ سندہ پولیس کے پاس نہیں ہیں ملٹری طرز کے اسلحہ کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا جس کی اب این او سی مل چکی ہے۔ اب ہم بھی جدید اسلحہ خرید کر کے پولیس کو دینگے۔ ہماری خواہش ہے کہ ایک دفع جرائم پیشہ افراد کو سرینڈر کرنے کا موقع دیتے ہیں کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کردیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے کچھ وقت لگے گا۔ نگران حکومت میں کراچی سمیت سندھ میں جو بگاڑ آیا ہے اس کو بہتر کرنے میں ایک سال لگے گا۔ بہت جلد آپ کو پورے سندہ میں بہتری نظر آئے گی۔ قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے جلد سرداروں کا اجلاس بلایا جائیگا یہاں کے ایم پی ایز اور ایم این اے کو کہا ہے جن قبیلوں میں تنازعات چل رہے ہیں ان میں صلح کراؤ جو قبیلے تنازعات ختم نہیں کرینگے ان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچے میں بہت گینگز ہیں ان کا خاتمہ کرنے میں کچھ ٹائیم لگے گا سبزوئی گینگ کے پناہ گاہوں کو مسمار کر کے وہاں پولیس نے اپنی پکٹیں قائم کی ہیں ضلع کشمور میں ایک ہزار سے زائد سی ٹی ڈی اور آر ایف ایف کے جوان پہنچ گئے ہیں۔ پریا کماری کے حوالے سے جے آئی ٹی بنائی ہے سکھر جا کر ان سے بریفنگ لوں گا۔ جان محمد مھر کے قاتل نو گو ایریا میں رہ رہے ہیں جلد ان کو گرفتار کیا جائیگا کچے میں جو اسلحہ جا رہا ہے ان کی روک تھام کیلئے میں نے ہدایات جاری کی ہیں۔ اب جدید اسلحہ کی سندھ میں انٹری ناممکن بنائینگے مقامی سپورٹروں کی مدد سے ہی کچے کے ڈاکوؤں کے پاس اسلحہ پہنچ رہا ہے اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی، ایس ایس پی بشیر احمد بروہی ودیگر ایس ایس پیز موجود تھے۔. اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔