1
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش ، ‎ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، 2017 کے بعد کسی ایرانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے وفاقی کابینہ کے اراکین کا تعارف کروایا جس کے بعد ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں یوم ارض کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔
2
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کرے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں۔مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہو جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی بڑی بات نہیں ہے۔ 8 فروری کے بعد ن لیگ نے اپنی کمزوریوں پر قابو پایا جبکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نہیں نکلا، ن لیگ کے کارکن جوش و جذبے سے ووٹ ڈالنے کیلئے آئے۔سابق وفاقی وزیر کی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو
3
ضمنی انتخابات میں ن لیگ قومی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں پر کامیاب،حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سمیت پنجاب اسمبلی کی 12 میں سے 10 سیٹیں حاصل کرلیں جبکہ اتحادی جماعتیں ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی بھی ایک ایک صوبائی نشست حاصل کرسکی ہیں۔اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک بھر سےصوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 10، سنی اتحاد کونسل 1، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق بھی 1-1 نشست پر کامیاب ہوئیں۔
4
وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے، الزامات کے بجائے سیاسی تعاون کی راہ اپنانا ہی جمہوری رویہ ہے، انتخابی عمل میں خامیوں اور اعتراضات کو باہمی تعاون اور سیاسی بات چیت سے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکان کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے والے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
5
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزارکی حد پارکرگیا۔آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 71 ہزارکی حد پارکرگیا۔ایک موقع پر 100 انڈیکس 717 پوائنٹس اضافے سے 71627 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
6
سندھ میں تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت،ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس جب کہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔اعلامیے کے مطابق ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے گئے، شوال-1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا گیا تھا۔کنویں کو 1,136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔ماڑی پیٹرولیم کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) فہیم حیدر نے دریافت کو کمپنی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا۔
7
ایرانی صدر کا پاکستان سے تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک لیجانے کا عزم،پاکستان کے 3 روزہ دورے پر روانگی سے قبل تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا پاکستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر تاریخی تعلقات قائم ہیں، ماضی سے آج تک پاکستان اور ایران میں بہت اچھے سیاسی، اقتصادی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا مختلف عالمی مسائل پر ایران اور پاکستان مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں، انسانی حقوق، فلسطین، انسداد دہشت گردی جنگ میں پاکستان اور ایران کا مشترکہ مؤقف ہے، پاکستان اور ایران متعلقہ امور پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔ پاکستان میں حکام کے ساتھ سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات ہوں گے۔ایرانی صدر
8
سعودی عرب کو جانوروں کی برآمد سے پاکستان کیلئے اربوں روپے کا کثیر زرمبادلہ ممکن،سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں حالیہ گرمجوشی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔حکومت کی طرف سے جہاں سعودی عرب کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے وہیں لائیوسٹاک کے شعبے کو بھی سعودی سرمایہ کاری کے ذریعے برآمدات بڑھانے کا اہم ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔
9
غزہ: نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 شہدا کی لاشیں برآمد، مجموعی تعداد 180 ہوگئیغزہ کے شہر خان یونس کے نصر میڈیکل کیمپ میں کل فلسطینی سول ڈیفنس نے ایک اجتماعی قبر دریافت کی تھی جس سے ابتدائی طور پر 50 شہدا کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور مزید لاشوں کی تلاش جاری تھی۔ اجتماعی قبر اسرائیلی فوج کے 7 اپریل کو خان یونس شہر سے نکل جانے کے بعد دریافت ہوئی، شہر کا زیادہ تر حصہ اسرائیلی افواج کی مسلسل بمباری اور حملوں کے نتیجے میں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔
10
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے سستے نرخوں پر بجلی، گیس اور پٹرول کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی جب کہ گیس اور بجلی کے گردشی قرضے ملک کو برباد کررہے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کا واحد طریقہ درآمدات میں اضافہ ہے، معیشت کی ترقی کیلئے سستے نرخوں پر بجلی، گیس اور پٹرول کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے ملک کو برباد کررہے ہیں، توانائی کی ضرورت لوگوں کی قوت خرید کے مطابق پوری کرنا اہم ہوگا۔وفاقی وزیر پٹرولیم کی جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو
11
بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ دیا، ایرون فنچ نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2 ہزار 362 رنز بنائے تھے۔بابر اعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں اپنی اننگز کا 28 واں رن بناکر کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
12
نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجی یونٹ پر ممکنہ امریکی پابندی کو مسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکا کی جانب سے اسرائیلی فوج کی ایک بٹالین کی امداد کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایک بٹالین پر مقبوضہ مغربی کنارے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے جس بناء پر امریکا اس یونٹ کو اپنا ہدف بنائے گا اور اس کی امداد میں کمی کرے گا۔اس سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج پر کسی بھی پابندی کے ممکنہ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس حوالے سے اپنی پوری طاقت سے جدوجہد کریں گے۔
13
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا، صیہونی فوج کی تصدیق،اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی ڈرون مار گرایا۔ حزب اللہ کی جانب سے لبنان میں زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایاگیا۔لبنان میں اپنے ڈرون کے نشانہ بننےکے بعد اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے میزائل لانچ سائٹ پر حملہ بھی کیا۔ حزب اللہ نے اس سےکچھ دیر قبل اسرائیلی ڈرون مار گرانےکا دعویٰ کیا تھا۔
14
کراچی: منشیات فروش کا روزانہ 60 لاکھ روپے تک کی منشیات فروخت کرنےکا انکشاف،پولیس نے بغدادی سے چند روز قبل گرفتار منشیات ڈیلر ریاست عرف جدگال کی تفتیشی رپورٹ جاری کردی ہے۔اس کے اڈے پر روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 60 لاکھ روپے کی منشیات فروخت ہوتی ہے، اس کا بھائی عابد بڑے پیمانے پر منشیات کا کاروبار کرتا ہے، عابدپاک کالونی کے مختلف اڈوں پر چرس اور آئس فروخت کرتا ہے، وہ منشیات ایران اور دیگر ممالک سے اسمگل کرکے لاتا ہے۔منشیات فروش کے بیان میں انکشاف
15
ڈیفنس کراچی میں گھرکی دہلیز پر دوست کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،درخشاں تھانے میں ملزم فہد خان کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ہم دوست احمد زمان، ثاقب، آصف اور فہد خان، ہمایوں داؤد کے ساتھ بیٹھے تھے کہ اس دوران فہد خان اور ہمایوں داؤد میں تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی تھی۔مدعی ہمام جاوید
16
98 مرتبہ ہارنے کے باوجود بھارتی شہری کا پھر الیکشن لڑنے کا فیصلہ،رپورٹس کے مطابق 79 سالہ حسنورام امبیڈکری 98 دفعہ الیکشن ہارچکے ہیں وہ اب 99 مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ وہ فتح پور سے 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں حالانکہ فتح پور سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ ‘الیکشن لڑنا میرا جنون ہے اور میں اس پر آنے والے اخراجات خود ادا کرتا ہوں، مجھے معلوم ہے میں الیکشن نہیں جی سکتا مگر یہ بات مجھے الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی‘۔حسنو رام