1
وفاقی کابینہ نے ایران کیساتھ مختلف ایم او یو پر دستخط کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے ایم او یوز سائن کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔ایرانی صدر کے دورہ کے دوران پاکستان اور ایران نے ورک فورس اور فلم و سنیما میں تعاون کیلئے ایم او یوز پر دستخط کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مزید 2 ایم او یوز کی منظوری بھی دیدی، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن پر الگ الگ سمریوں کی منظوری لے لی گئی ہے۔پاکستان اور ایران ورک فورس کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے، دونوں ممالک میں ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ایم او یوز کے تحت ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا، ایم او یوز کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔ایم او یوز کے تحت فلم کیلئے جوائنٹ پروڈکشن پراجیکٹس کئے جائیں گے، ایک دوسرے کی فلم انڈسٹری کو سمجھنے کیلئے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا، ایم او یوز کے تحت پاکستان اور ایران میں فلم ویکس اور دیگر ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔
2
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنا ایک طرح کا تشدد ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت سٹیٹ کونسل نے ایک ہفتے کا وقت مانگا تو عدالت نے استدعا منظور کر لی۔
3
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے پرعوام کو خراج تحسین ،کہا مسلم لیگ ن کے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی کامیابی عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ،باشعور عوام نے ثابت کردیا وہ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کا بھر پور شعور رکھتے ہیں۔ عوام جان چکے ہیں ان کی ترقی کیلئے نوازشریف کی قیادت ضروری ہے ،قوم کی ترقی اورعوام کی خدمت صرف مسلم لیگ (ن) کا شعارہے، پنجاب کوآگے لیکر جائیں گے،ترقی کا سفرہر روز تیز تر ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔
4
اسرائیل کی غزہ میں جارحیت نہ رکی، مزید 48 فلسطینی شہید،صیہونی طیاروں نے نصیرت کیمپ پر پھر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہو گئے، سفاک فوج نے تازہ حملوں میں ایک اور نولود سے ماں کی گود چھین لی۔فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار 97 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 980 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب امریکا نے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پابندی مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عائد ہوگی تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے ممکنہ پابندی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
5
پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 665 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 575 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ 16 اپریل کو 71 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچی تھی۔
6
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے چارج چھوڑ دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کا چارج لینے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اولین فرض ہوگا۔علی ناصر رضوی ،علی ناصر رضوی کی بطور انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔
7
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں کار حادثے کے ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی کے جج ارشد جاوید نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثے کے کیس کی سماعت کی۔ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے مقدمے میں ملزم افنان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، اس کے علاوہ ملزم کا والد شفقت اعوان بھی عدالت پیش ہوا۔عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 مئی تک توسیع کر دی۔
8
پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس خورشید اقبال، جسٹس فضل سبحان اور جسٹس شاہد خان شامل ہیں، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تینوں ججز سے عہدے کا حلف لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی تھی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا تھا، تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شریک ہوئے تھے۔
9
جلاؤ گھیراؤ کیس: بانی پی ٹی آئی، علی نواز و دیگر کیخلاف مقدمے کی سماعت ملتوی،انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، علی نواز اعوان، عامر مغل و دیگر اپنے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسد عمر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، ہم دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست دائر کر دیتے ہیں۔سردار مصروف ایڈووکیٹ کے دلائل ،یہ میری عدالت کا کیس نہیں ہے، فیصلہ نہیں کرسکتا، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بریت کی درخواست دائر کریں، ملزمان میں جب تک نقول تقسیم نہیں ہوتیں اور اس کے بعد چارج فریم نہیں ہوتا تب تک 265 ڈی کی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔جج طاہر عباس سپرا کے ریمارکس
10
سابق رکن اسمبلی پی ٹی آئی شبیر گجر کیخلاف مقدمہ درج، 10 دفعات شامل، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں سب انسپکٹر ضیاء الحق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں شبیر گجر سمیت سات نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔شبیر گجر کیخلاف مقدمہ پولیس جوان شہباز سے سرکاری رائفل چھیننے، پولیس اہلکار راحت کی وردی پھاڑنے، اقدام قتل، پولیس پر حملہ آور ہونے سمیت 10 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ویلنشیا ٹاؤن کے قریب دو گاڑیوں کو پولیس ناکہ پر روکا گیا، گاڑیوں میں موجود 7 سے 8 افراد سوار تھے جنہوں نے پولیس پر گاڑیاں چڑھا دیں، گاڑیاں بیریئر کو جا لگیں جس سے بیریئر ٹوٹ گئے اور مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ایف آئی آر کا متن
11
شجاع آباد: تیز رفتار آئل ٹینکر نے پیدل چلنے والی 3 خواتین کو روند ڈالا۔افسوسناک حادثہ شجاع آباد میں مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے سڑک پر پیدل چلنی والی 3 خواتین کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 1 خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئیں۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والی خواتین کو طبی امداد دی جا رہی ہے، خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
12
گھر میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا۔ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے غازی آباد میں پیش آیا جہاں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔آگ اس قدر شدید تھی کہ 6 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے گھر میں پڑا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
13
طور خم: افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،حکام کے مطابق طور خم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا۔پکڑے گئے اسلحہ میں تین ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راؤنڈز، اے کے 47 کے 8 بولٹس برآمد ہوئے، اس کے علاوہ 5 پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راؤنڈز، 40 سپرنگ اور ایک پسٹل بھی ملی ہے۔ گرفتار ملزمان اور اسلحہ مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔
14
رضوان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر،ومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ان فٹ ہوجانے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔سٹار وکٹ کیپر بلے باز راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکارہو کر سیریز سے بار ہو گئے۔سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی جس میں محمد رضوان 23 کے انفرادی سکور پر تھے جب وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر کھیل جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔
15
امریکا: مسلح شخص کی پارٹی کے شرکاء پر فائرنگ، 2 ہلاک، 14 زخمی، فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی میں پیش آیا جہاں سڑک کنارے ہونے والی پارٹی پر مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 14 شدید زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے، چند زخمیوں کو ایمبولینس کے بجائے شہری ذاتی گاڑیوں میں ہسپتال چھوڑ کر آئے۔
16
امریکا نے اسرائیل اور یوکرین کیلئے ہنگامی مالی امداد کی منظوری دیدی۔ امریکی ایوان نمائندگان نے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر کی بیرونی امداد کا بل منظور کرلیا۔امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر جبکہ یوکرین کی امداد کے لیے 61 ارب ڈالرکا بل منظور کیا تاکہ روس کے خلاف اس کے دفاع میں مدد کی جاسکے۔امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔
17
عوام کیلئے معمولی ریلیف، چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا۔ پرچون مارکیٹ میں چینی کے نرخ 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہیں جبکہ تھوک مارکیٹ میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا 7 ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔چینی کا ایکس مل ریٹ ساڑھے 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 700 روپے فی تھیلا تک ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کے نرخوں میں 5 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادھر شوگر ملز مالکان حکومت سے چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔گزشتہ روز شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی سرپلس پڑی ہے، حکومت پر کوئی مالی بوجھ ڈالے بغیر اسے برآمد کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
18
پاکستان اور ایران کا مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ،پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا۔پاکستان اور ایران نے مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے ایم او یو کی منظوری لی گئی۔مفاہمت کی یادداشت پر ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔
19
جعلی ڈگری کیس: ڈی جی سپورٹس بورڈ ملازمت سے فارغ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو ملازمت سے فارغ کرکے آئی پی سی کے ایڈیشنل سیکریٹری ظہور احمد کو اضافی چارج دیدیا گیا۔شعیب کھوسو کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی انکوائری چل رہی تھی ، شعیب کھوسو کو ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائیگی، پاکستان سپورٹس بورڈ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
20
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے۔آج کے دن کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔1970ء میں دنیا میں پہلی مرتبہ ’ارتھ ڈے‘ منایا گیا اور ماحولیات کی بقاء کیلئے کوششوں کا آغاز ہوا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ ڈے سیارہ بمقابلہ پلاسٹک کے عنوان سے منایا جا رہا ہے جس کا مقصد 2040ء تک پلاسٹک کی پیداوار میں 60 فیصد کمی لانا ہے، 1950ء کی دہائی میں دنیا میں پلاسٹک کی پیداوار 20 لاکھ ٹن تھی جو اب 450 ملین ٹن تک جا پہنچی ہے۔


