1
نئے آئی جی اسلام آباد نے نوٹیفکیشن کے 22 روز بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نےنوٹیفیکشن جاری ہونےکے 22 دن بعد عہدے کا چارج سنبھالا، ان کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔ ڈی پی او سرگودھا کامران فیصل کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے کامران فیصل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
2
دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج جاری، اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ،فرانس میں غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا جہاں دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر نکلے سیکڑوں مظاہرین نے نسل پرستی بند کرو، اسلاموفوبیا روکو، غزہ میں قتل عام بند کرو کے بینر اٹھا رکھے تھے جب کہ اسپین میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ دارالحکومت میڈرڈ میں مظاہرین نے فلسطین آزاد ہوگا اور نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے، مظاہرین نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور فلسطین میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔
3
حافظ حمد اللہ نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا بیان مسترد کردیا۔ مولانا نے مفاہمت کی سیاست کی لیکن مفاہمت کی بھی ایک حد ہوتی ہے، بات اب منانے سے بہت دور جاچکی ہے، مولانا کو کس مقصد کیلئے منایا جائےگا؟ اقتدارکیلئے، ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، نہ ہم اقتدار کے بھوکے ہیں۔ہماری شرافت اور مفاہمت سےجو فائدہ اٹھانا تھا، اٹھا لیا، اب دھوکا نہیں دے سکتے، 8 فروری کو ایک ڈراما رچایا گیا۔ 8 فروری2024 کے انتخابات میں ایسی دھاندلی ہوئی جوتاریخ میں نہیں ہوئی، کہتے تھے صاف شفاف الیکشن ہوں گےلیکن نہ ہوئے، یہ منتخب اور جمہوری حکومت نہیں۔حافظ حمد اللہ
4
کراچی ائیرپورٹ سے بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے اسلام آباد کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیدیا۔اس حوالے سے دو رکنی سعودی وفد نے اتوار کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹیسعودی قونصلیٹ جنرل دورہ کرنے والے سعودی وفد کے ہمراہ رہے۔
5
شکارپور اور کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ڈاکو ہلاک،کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک اشتہاری ڈاکو سانول عرف سائیں بخش محمدانی مارا گیا۔ ضلع شکارپور اور کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو بھی مسمار کیا گیا ہے۔ایس ایس پی بشیر بروھی
6
ایم کیو ایم کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر وفاقی حکومت سے رابطوں کا فیصلہ، ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس سندھ میں جاری ترقیاتی کاموں پر اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر چھوٹے اور بڑے احتجاجی مظاہروں کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔ترجمان
7
ایف بی آر کی سندھ میں غیر ٹیکس شدہ سگریٹ کے خلاف کارروائیاں، ہزاروں پیکٹ ضبط، غیر ٹیکس شدہ سگریٹ کے خلاف حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، بدین، میرپورساکرو، کوٹری، نوابشاہ، سیہون، دادو، عمر کوٹ سمیت 13 سے زائد شہروں میں 195 چھاپے مارے گئے۔کارروائیوں کے دوران مختلف دکانوں اور گوداموں پر موجود سگریٹ کے پیکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلزٹیکس کی تصدیق شدہ اسٹیمپ چیک کی گئیں اور 13 ہزار 500 سے زائد غیر ٹیکس شدہ سگریٹ کے پیکٹ ضبط کیے گئے۔آفس چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس
8
علی محمد خان نے ضمنی انتخابات کو 8 فروری کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ قرار دیدیا۔ ضمنی الیکشن 8 فروری کے عام انتخابات کی طرح دھاندلی زدہ اور اسی کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ تھا۔ الیکشن کمیشن کے عملے کو زد و کوب کیا گیا، میں اپنے حلقے میں مہم نہیں چلا سکا، بدقسمتی سے ریاست نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ پنجاب میں عوام ووٹ کسی اور کو دے رہے ہیں، زرلٹ کوئی اور تیار کر رہا ہے اگر کے پی میں کسی کو شکایت ہے تو سامنے لائے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت
9
چکوال: مل کے ٹینک میں گر کر 4 مزدور جاں بحق،ریسکیو کے مطابق واقعہ منوال روڈ پر پیپر مل میں پیش آیا، 4 مزدورکام کرتے ہوئےگہرے ٹینک میں گرگئے۔2 گھنٹے ریسکیو آپریشن کرکے چاروں مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، تمام مزدوروں کی موت زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے ۔
10
کراچی میں پی ٹی آئی کی ریلی، سڑک بلاک کرنےکے الزام میں 23 کارکن گرفتار،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں مینڈیٹ چوری اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے رکاوٹوں کے باوجود مزار قائد تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔انصاف ہاؤس کے اطراف سے 8 کارکنان بھی گرفتار کیے گئے، مرکزی رہنما شیر افضل مروت کی ریلی کو بھی کئی مقامات پر روکا گیا۔احتجاج اور روڈ بند کرنے کےباعث شارع فیصل نرسری کے مقام پر بدترین ٹریفک جام رہا ، 2 گھنٹے سے زائد میٹروپول جانے والا ٹریک بند رہا۔پولیس نے شہر کے مختلف مقامات سے روڈ بلاک کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے 23 کارکنان کو حراست میں لیا۔
11
ضمنی الیکشن، پرویز الٰہی اپنے بھتیجے سے پنجاب اسمبلی کی نشست ہار گئے۔پی پی 32 گجرات کے تمام 168 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی 63536 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔سنی اتحاد کونسل کے پرویزالٰہی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ موسیٰ الٰہی چوہدری شجاعت کے بھائی سابق وجاہت حسین کے بیٹے ہیں۔
12
نارووال میں لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتارکرلیاگیا: وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان، پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا اور محمد یوسف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کیلئے بڑا چیلنج ہے، سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے، تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔