1
وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے۔وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان نیک خواہشات کا تبادلہ بھی ہوا۔
2
قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پانچ روزہ دورے پر آج رات چین جائیں گے۔ نواز شریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ وہاں پر اپنا چیک اپ کرائیں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف دورہ چین کے دوران نجی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔پارٹی کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو پارٹی کی دوبارہ قیادت سنبھالنے کا مشورہ دے دیا، پارٹی کی تنظیم نو کے بعد نوازشریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھال لیں گے اور مسلم لیگ ن کی آئندہ کی حکمت عملی نوازشریف ہی طے کریں
3
لاہور کا مال روڈ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےلئے نوگو ایریا قرار،بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ روکنے کیلئے مختلف مقامات پر ناکے لگا دیئے گئے، کینٹ، ظفر علی روڈ، کینال روڈ، گورنر ہاؤس اور استنبول چوک سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو روکا جارہا ہے۔ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر معمولی لوڈ میں کمی دیکھنے میں آئی، 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئندہ مگر مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر
4
حیدر آباد اور جیکب آباد میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزم گرفتار،جیکب آباد کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت سجاد سومرو کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب حیدر آباد میں تھانہ حالی روڈ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران منشیات فروش گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا، ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا،
5
بہاولنگر: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو گولیاں مار دیں، ایک جاں بحق،بہاولنگر کے نواحی علاقے میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی تو اس دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے شخص کی شناخت عبید اللہ کے نام سے ہوئی،
6
مودی کو بڑا جھٹکا، ایکس کے مالک ایلون مسلک کا دورہ بھارت ملتوی، گاڑیاں بنانے والے نمایاں ادارے ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔اپنی ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ ٹیسلا کے حوالے سے ذمہ داریاں اس وقت زیادہ اہم ہیں اس لیے بھارت کا دورہ اِسی سال کسی وقت کیا جائے گا۔ایلون مسک 21 تا 23 اپریل بھارت کا دورہ کرنے والے تھے،
7
سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر جسٹس (ر)حامد شاہ دلائل دیں گے۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے دائر درخواست پر بھی سماعت آج ہوگی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔


