1
ایرانی صدر کی آمد پر لاہور میں بھی تعطیل کا اعلان،پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل کو چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی۔خیال رہےکہ کمشنرکراچی نے بھی 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
2
پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ لاہور میں ایک اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کر دی۔ 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے، ون کے وی سسٹم میں دو سولر پلیٹس،بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔
3
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے ہمیں بھی سب پتا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بلڈر کے وکیل سے سوال کیا کہ پلاٹ کی کمرشلائزیشن فیس کس کو اد اکی ہے؟ اس پر بلڈر کے وکیل نے جواب دیا پلاٹ کی کمرشلائزیشن فیس ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو دی ہے۔عدالت نے سوال کیا کس کو پیسے کھلائے ہیں رسیدیں کہاں ہیں؟ بلڈر کے وکیل نے کہا کہ کے ایم سی اور دیگرکو پیسے دیے ہیں، رسیدیں پیش کرنے کی مہلت دی جائے، اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ بلڈر نے 22 منزلہ عمارت بنادی ہے مگر رسیدیں نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے ہمیں بھی سب پتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا چوہدری خلیق الزماں روڈ کمرشلائز نہیں ہوسکتا، عدالت نے درخواست گزار کو بلڈنگ کی کمرشلائزیشن کی مد میں ادائیگی کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ ،کے ایم سی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کا ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ عدالت نے فریقین کو 25 اپریل کو مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔
4
کوئٹہ میں قتل امام مسجد طالبان کمیٹی کے رکن تھے، شناخت ہوگئی۔ امام مسجد عمرجان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے اور طالبان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ عمر جان طالبان کمیٹی کے رکن تھے اور کئی سال سےکوئٹہ میں مقیم تھے۔ ترجمان افغان طالبان ، مولوی عمر جان کو گزشتہ ہفتے جمعرات کو قتل کیا گیا، ان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ
5
کراچی: چوری کا مال بیچنے والی مارکیٹوں میں بھی کارروائی ہوگی، اسٹریٹ کرائم سے متعلق اہم فیصلہ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی سندھ کا 30 واں اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہرصورت دہشتگردی، ڈرگ مافیا کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی چاہتے ہیں۔
6
حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف، اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مستعفی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔اہرون ہلیوا حماس کے 7 اکتوبر حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔ترجمان اسرائیلی فوج
7
ایران سعودی سفارتی تعلقات بحالی: ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ، عمرہ کی ادائیگی پر جانے والا ایرانی گروپ 85 معتمرین پر مشتمل ہے۔ایرانی میڈیا نے دسمبر 2023 میں رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہش مند ایرانیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں لیکن تہران کی جانب سے ‘تکنیکی مسائل کی وجہ سے پروازیں اب تک تاخیر کا شکار ہیں۔
8
سندھ حکومت کا خواتین کیلئے 2 ماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان،کراچی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت خواتین کے لیے مخصوص پنک بسوں کے نئے فلیٹ کی شمولیت سے متعلق تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور،صوبائی وزراء شرجیل میمن،ناصر شاہ اور میئر مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی خواہش پر سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے خواتین کیلئے دوماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔
9
آئی پی ایل: امپائر سے بحث کرنے پر کوہلی پر جرمانہ عائد،روائل چیلنجرز بنگلورو کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔میچ ریفری کے مطابق کوہلی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 1کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ قبول کرلیا۔