1
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک،آپریشنز خفیہ معلومات پر کئے گئے، ڈی آئی خان میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 10 دہشتگرد مارے گئے، شمالی وزیرستان میں مقابلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر
2
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 8 فروری کو بدترین دھاندلی کی تاریخ رقم کی گئی، کل ضمنی انتخابات میں اس تاریخ کو دہرایا گیا۔اصلاح کرنے کے بجائے جعلی مینڈیٹ والی حکومت نظام کو مزید خراب کرنا چاہتی ہے۔خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن ہوا ہم نے کسی امیدوار پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا، حیرانی ہے پنجاب میں کچھ جگہوں پرعام انتخابات سے زیادہ ووٹ پڑے، خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہے ہم نے کوئی دونمبری نہیں کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نیوز کانفرنس
3
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید 15 روز کی چھٹیاں مانگ لیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چھٹیوں کی درخواست چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی، خرابی صحت کی وجہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید 15 روز کی چھٹیاں مانگیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن پہلے ہی سینیٹ انتخابات سے پہلے چھٹیوں پر تھے۔
4
ایرانی صدر کو تحفہ: اسلام آباد میں نئی سڑک ایران کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ،وفاقی دار الحکومت میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کو پڑوسی ملک ایران کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کابینہ نے 21 اپریل کو وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی۔وزارت داخلہ نے منظوری کے بعد سی ڈی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا، جس کے مطابق الیونتھ ایونیو سڑک کا نیا نام "ایران ایونیو” رکھ دیا گیا۔
5
شیر افضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ دینے کا فیصلہ،نی اتحاد کونسل نے شیر افضل مروت کو چیئرمین شپ کیلئے نامزد کر رکھا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی کسی کو بھی نامزد کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینا کوئی قانون نہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی جلد چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ کردیں گے۔ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ
6
آئی جی اسلام آباد کا تمام افسروں کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 7 دن کا الٹی میٹم، شہدا کے بچوں کی شادیوں میں پولیس افسران شرکت کریں گے، شہدا کے بچوں کے سکولوں میں پیرنٹس ٹیچر میٹنگ میں اسلام آباد پولیس کا نمائندہ جائے گا۔ شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم، سکالر شپس دی جائیں گی، فورس کی تنخواہوں میں اضافہ میری ترجیحات میں شامل ہے، ہر افسر باوردی فیلڈ میں نظر آنا چاہئے، ایف سکس خدمت مرکز 24 گھنٹے عوامی خدمت کیلئے کھلا رہے گا۔ کرپشن، قبضہ مافیا، عوام کے ساتھ بدتمیزی پر زیرو ٹالرنس ہوگی، سی ٹی ڈی کو پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی، بیرون ملک تربیت حاصل کرنے والے افسران کو پولیس کالج میں تعینات کیا جائے گا۔سید علی ناصر رضوی
7
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا کہ عوام کو مارکٹائی کا ایجنڈا نہیں چاہئے۔ مسلم لیگ (ن )کو دن رات ایک کرتے دیکھ کر لوگوں نے ضمنی الیکشن میں دوبارہ ووٹ دیا، تحریک انصاف ختم ہو چکی اور دھاندلی کا رونا شروع ہو گیا ہے، تحریک انصاف کی قیادت این آر او مانگ رہی ہے مگر ملے گا نہیں۔ ضمنی الیکشن کے رزلٹ پر یہ کہنا کہ حکومتیں جیت جاتی ہیں یہ بات ٹھیک نہیں، جب بانی پی ٹی آئی حکومت میں تھے تو ضمنی الیکشن ہار گئے تھے، جوتے پر 804 لکھنے سے انقلاب نہیں آنا، بے شک ماتھے پر لکھ لو، مونس الہٰی کو اڈیالہ جیل میں سڑتا اپنا باپ نظر نہیں آ رہا، سپین میں بیٹھ کر دھاندلی نظر آرہی ہے۔کہا وزیر اعظم شہباز شریف عوام کے لئے کام کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی میڈیا سے بات چیت
8
ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کی برطرفی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس،سلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کیا گیا ہے۔سماعت کے آغاز میں شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس کو غیرقانونی احکامات نہ ماننے کی پاداش میں ہٹایا گیا، عہدے سے ایسے ہٹایا جائے گا تو کوئی بھی آزادانہ کام نہیں کرے گا۔
9
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں، ملاقات کرنے والوں میں آیانا ہولڈنگ اور ناد الشیبہ ہولڈنگ کے چیئرمین شامل تھے۔ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کے ساتھ موجودہ اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کیلئے سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر بات چیت لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور رئیل اسٹیٹ کی ترقی کے شعبوں میں نمو پر گفتگو کی گئی۔


