1
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
2
وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں التوا کا نوٹس، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر اصلاحات کے جلد اور فوری نفاذ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کا فیصلہ کیا تھا، ٹیکس ٹریبونلز میں اس وقت حکومت کے سیکڑوں ارب روپے کے کیسز زیر سماعت ہیں، وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کیسز کو جلد نمٹائے جانے کی درخواست کی تھی۔حال ہی میں اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایسے ہی ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیرِ اعظم نے نوٹس لیا، وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعے کی انکوائری کی ہدایت کی تھی۔
3
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل المدتی پروگرام ضروری ہے۔آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قرض کی قسط جاری کر سکتا ہے، معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا خوش آئند ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
4
اسرائیل کی غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ جاری،امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ نے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر ’نمایاں منفی اثرات‘ مرتب کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں اسرائیلی فورسز نے انسانیت کو تباہ کرنے والے سنگین جرائم کیے، جرائم میں جان بوجھ کر انسانوں کو قتل کیا گیا،جبری گمشدگیاں ، تشدد اور صحافیوں کا قتل عام بھی رپورٹ شامل کیا گیاہے ۔امریکی انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو کہنا ہے کہ ہم اسرائیلی فوجی یونٹ لیہی کے خلاف امریکی اقدامات کو سراہتے ہیں۔ محکمہ خارجہ اس رپورٹ کی سنگینی کو سمجھے اور اسرائیل کے خلاف سخت ایکشن لے۔امریکی انسانی حقوق گروپس کا مطالبہ
5
مریم نواز نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہیں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئمریم نواز نے پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کر اجلاس کے دوران انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے 11 قوانین، رولز اور آرڈیننس میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی، صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے جبکہ ڈی جی بھی تعینات ہو گا، ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی میں ڈپٹی کمشنر جبکہ تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اے سی ہو گا۔
6
9 مئی مقدمات: شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کر دی،راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، شیخ رشید اپنے وکلاء سردار رازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کر دی، عدالت نے درخواست بریت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تینوں مقدمات کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اعظم سواتی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے اعظم سواتی کی 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔وکیل علی بخاری نے کہا کہ اس کیس میں اعظم سواتی گرفتار ہوئے اور اگلے ہی روز ضمانت ہوگئی، عدم پیشی پر ان کی ضمانت خارج کر کے اشتہاری قرار دیا گیا، اس کیس میں پولیس افسر کو مدعی بنایا گیا ہے جو غیر قانونی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔
7
دعائیہ تقریب پر مقدمہ: علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ،ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعائیہ تقریب پر درج مقدمے کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سنے۔دوران سماعت علیمہ خان نے عدالت میں بیان دیا کہ یہ مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے درج کیا تھا، ہم دعا کر رہے تھے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
8
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت کابینہ کا چوتھا اجلاس آج ہوگا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں کئی اہم امور زیر غور لائے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وفاق کے ذمہ بقایا جات، آنے والے بجٹ کی تیاری پر بحث ہوگی، شروع ہونے والی کفایت شعاری مہم کا بھی جائزہ لایا جائے گا، امن و امان اور وفاق سے جڑے مالی امور زیر غور آئیں گے۔
9
بارشیں برسانے والے نئے نظام نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں قدم جما لیے۔ آج سے 29 اپریل تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم نے بھی اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔ ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ جھکڑ چلنے کے امکانات بھی موجود ہیں، پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے حکام کو انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔
10
ایل این جی ریفرنس: شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کیخلاف سماعت ملتوی،احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا کی جیل ٹرائل مصروفیات کے باعث پیشرفت نہ ہوسکی۔عدالتی عملہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل میں آج جج ناصرجاویدرانا اڈیالہ جیل میں مصروف ہیں۔ایل این جی ریفرنس کی سماعت میں ملزمان کی حاضریاں لگائی گئیں، مفتاح اسماعیل کی جانب سے پلیڈر چودھری سفیر احتساب عدالت پیش ہوئے جبکہ شاہدخاقان عباسی نے احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی ۔بعدازاں ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
11
جھنگ: ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق، گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ جھنگ کے علاقے ٹوبہ روڈ پر پیش آیا جہاں ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں پاس موجود شخص شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا، مرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
12
لاہور میں سکریپ کے گودام میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع سکریپ کے گودام میں پیش آیا جہاں گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے شعلے دور تک دکھائی دیئے۔آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں 7 گاڑیوں نے حصہ لیا، عملے نے کافی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا ہے۔
13
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، 19 نکاتی ایجنڈا جاری،آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 2007ء میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا گیا، رولز آف بزنس میں رائٹ ٹو پٹیشن کے نام سے نیا رول شامل کرنے کی تحریک پیش کی جائے گی، رولز کی منظوری کی تحریک ڈاکٹر نفیسہ شاہ پیش کریں گی۔رول کے مطابق کوئی بھی شہری یا شہریوں کا گروہ سپیکر قومی اسمبلی کے نام پٹیشن دائر کر سکے گا، ایوان کی پبلک پٹیشن کمیٹی دائرکی گئی پٹیشن کا جائزہ لے گی، دائر کی گئی پٹیشن کی جانچ کیلئے ایوان کی پبلک پٹیشن کمیٹی سماعت کرے گی، کمیٹی پٹیشن کی حتمی سماعت کے بعد پارلیمنٹ کو رپورٹ پیش کرے گی۔
14
دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے، 2 کو زندہ بچا لیا، ہالہ اولڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 بچے گہرے پانی میں چلے گئے اور تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوب گئے، بروقت اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے 2 بچوں کو زندہ بچا لیا۔ڈوبنے والے 3 بچوں کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں، مقامی غوطہ خور بچوں کی لاشیں تلاش کرنے میں ناکام رہے،
15
کراچی: گیس بھرنے کی وجہ سے نالے میں دھماکا، 4 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل،گیس کے باعث دھماکا کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع شادی ہال کے قریب نالے میں ہوا، واقعے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ دھماکا نالے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔
16
کیویز کی سی ٹیم سے شکست پر سلمان بٹ نے لب کشائی کردی لوگ پوچھ رہے تھے کہ پاکستانی ٹیم میں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپ کے سامنے ہانہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بہت بہتر ہیں اور ان کے پاس تجربہ بھی ہے۔واضح رہے کہ کیویز کی سی ٹیم کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست پر قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔اس میچ میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے محمد عامر اور عماد وسیم کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
17
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ،شراکت داری کے ذریعے سرمایہ کاروں کو مالیاتی، مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس سروسز فراہم کی جائیں گی، کے اے ایس بی لمیٹڈ اور انشر کیپٹل مارکیٹ کی توسیع اور غیر ملکی سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے کام کریں گی۔ازبکستان سے کے ٹریڈ سکیورٹیز اور انشر کیپٹل نے سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پار سرمایہ کاری کی حمایت کیلئے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، انشر کیپٹل ازبکستان کا سب سے بڑا انوسٹمنٹ بینک ہے۔خادم علی شاہ بخاری سکیورٹیز لمیٹڈ (KASB) پاکستان میں قائم ایک سٹاک اور کموڈٹی بروکریج ہے، کے اے ایس بی لمیٹڈ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کی فعال کوریج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،
18
بارش کے باعث لیسکو کے 50 سے زائد فیڈرز ٹرپ، شہریوں کو مشکلات سامنا،کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی ترسیلی نظام متاثر ہے، بارش کے باعث لیسکو کے 50 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہے۔


