1
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔ایرانی صدر نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہوں نے علامہ قبال کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔
2
سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ شادی کی ایک تقریب میں ان کی سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت گرانے سے متعلق امریکا کے ساتھ مل کر سازش کے الزامات پر ان کے ساتھ گفتگو ہوئی تھی۔ملاقات کے دوران جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے ان کے سامنے قسم کھا کر کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کی حکومت نہیں گرائی گئی۔اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے جیب سے قرآن پاک نکال کر اس پر قسم کھا کر کہا تھا کہ نواز شریف کو خرابی صحت کی بنا پر لاہور سے لندن بھجوانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ جنرل باجوہ نے قسم کھا کر کہا تھا کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کا کسی سے کوئی تقاضا کیا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت
3
سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے ہمارا نہیں۔ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے ہمارا نہیں۔ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالہ کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیںجیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو۔
4
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔گزشتہ 9 برس کے دوران پاکستان میں ایک ماہ میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ہے جب کہ مارچ کے مہینے میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں جو پچھلے 20 ماہ میں سب سے زیادہ ہیں۔مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر سرپلس رہا جب کہ گزشتہ سال مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 537 ملین ڈالر سرپلس تھا۔
5
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ،جولائی2023 سے مارچ 2024 تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 94 کروڑ ڈالر تھیں۔
6
پاکستان کی اماراتی بینکوں سے ٹریڈ فنانسنگ جلد بحال ہونے کا امکان،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل عرب امارات کے ارکان نے ملاقات کی جس میں حکومتی، مالیاتی اداروں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز سے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
7
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے۔ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کمپرومائز نہیں کریں گے اور کسی کےدباؤ میں نہیں آئیں گے۔مانچسٹر میں پریس کانفرنس
8
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری دینے کے درست ٹائم فریم کے بارے میں ابہام کے پھیلاؤ کے ساتھ آئی ایم ایف اور پاکستانی فریق دونوں نے دعویٰ کیا کہ اپریل 2024 کے آخر تک پاکستان کے کیس پر غور کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کے ترجمان کا اصرار ہے کہ فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل 2024 کے آخر تک ہونے والا ہے۔
9
اسرائیلی فوج کی نصیرت کیمپ اور رفح پر بمباری، مزید 55 فلسطینی شہیدصیہونی فوج نے نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔
10
پنجاب میں آج سے 29 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت جاری کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ڈی جی کے مطابق صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، شہری احتیاط کریں، بجلی کے کھمبوں،لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔
11
خیبرپختونخوا حکومت کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ دوبارہ لینےکا فیصلہ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایاجات اور سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی جیونیوز سےگفتگو


