1
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ ایک رات میں حل نہیں ہوسکتا۔دہشتگردی کی جنگ میں ہماری افواج کے جوان شہید ہوئے، کئی بار کہا جاتا ہے حکومتیں سنجیدہ نہیں اس لیے مسنگ پرسن کا مسئلہ حل نہیں ہورہاہے، لاپتہ افراد کیلئے ہماری حکومت نے بہت کام کیا۔سابق حکومتوں میں بھی اس مسئلے پر کیا کام کیا گیا ، دوبارہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے، ہماری حکومت کی اس مسئلے پر سنجیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی۔لاپتہ افراد کا پہلی بار معاملہ پیپلزپارٹی کے دور میں اٹھایا گیا، لاپتہ افراد کے دس ہزار دوسو کیسز کمیشن میں گئے ہیں۔ نگران حکومتوں کے اختیارات محدود تھے، ان کے دور میں قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس
2
نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر،درخواست شہدا فورم بلوچستان کے پیٹرن انچیف نوابزدہ جمال رئیسانی نے ایڈووکیٹ حافظ احسان کھوکھر کے ذریعے دائر کی، جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، وزارت داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں پولیس ریفارمز پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ تمام عدالتوں میں زیر التواء دہشت گردی کے تمام مقدمات کو فوری طور پر جلد فیصلے کرنے کے احکامات دیئے جائیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بین الاقوامی معیار کے مطابق گواہوں کے تحفظ اور پراسکیوشن پر عملدرآمد کرایا جائے، شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم اور اہلخانہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
3
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال، ان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی۔بشریٰ بی بی نے سینے میں جلن کی شکایت کی تھی، دن کے وقت اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کر کے سابق خاتون اول کو صحت مند قرار دے دیا تھا۔بعدازاں پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے رات کے وقت بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔
4
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اعظم سواتی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے اعظم سواتی کی 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔اس کیس میں اعظم سواتی گرفتار ہوئے اور اگلے ہی روز ضمانت ہوگئی، عدم پیشی پر ان کی ضمانت خارج کر کے اشتہاری قرار دیا گیا، اس کیس میں پولیس افسر کو مدعی بنایا گیا ہے جو غیر قانونی ہے۔ وکیل علی بخاری،عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔
5
ایرانی صدر کا دورہ لاہور: شہر کی اہم شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات،ایرانی صدر کی آمد کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں، مال روڈ کینٹ سے گورنر ہاؤس اور ہال روڈ سے لوئر مال تک بند کر دیا گیا۔مال روڈ سے ملحقہ کینال روڈ اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا، جیل روڈ اور کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مینار پاکستان سے جانب داتا دربار روڈ کو بھی عام ٹریفک کیلئے بند کیا گیا، آزادی فلائی اوور سے جانب لاڑی اڈا سمیت دیگر اہم شاہراہیں بھی بند کی گئی ہیں۔
6
ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 13 اپریل سے 22 اپریل تک 7041 افغان شہری پاکستان سے چلے گئے جن میں 2967 مرد، 1834 خواتین اور 2240 بچے شامل ہیں۔22 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 542،981 تک پہنچ چکی ہے۔افغانستان روانگی کیلئے 213 گاڑیوں میں 267 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
7
کابینہ سے بجٹ منظوری کے خلاف کیس، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب، اپوزیشن لیڈر عباد اللہ کی جانب سے دائر کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شاہد خان نے کی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت نے کابینہ سے بجٹ آرٹیکل 125 کے تحت منظور کیا، مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کی وجہ سے اسمبلی اجلاس نہیں بلایا چنانچہ کابینہ سے بجٹ کی منظوری غیر آئینی ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ کابینہ کی بجٹ منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے۔بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے بجٹ منظوری کے خلاف کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔
8
قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے ایک بارپھر محمد رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان رضوان کو ٹی 20 میں 4 نمبر پر بیٹنگ کرانا چاہتے ہیں لیکن کپتان بابراعظم ساتھی بلے باز رضوان کو نمبر 4 پر کھلانے کے حق میں نہیں ہیں۔بابر اعظم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہتے ہیں، بابر کی رائے ہے کہ اگر صائم ایوب بطور اوپنر ناکام ہوئے ہیں تو رضوان ہی اوپن کریں جبکہ رضوان ذاتی طور پر بھی نمبر 4 پر کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں۔
9
تہران پریورپ کی اضافی پابندیاں، ایرانی وزیرخارجہ کا اظہار افسوس، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے "دفاع کے حق” کو استعمال کرنے کے لیے ایران پر مزید "غیر قانونی” پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ ہفتے لکسمبرگ میں ملاقات کے دوران تہران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں اس کے خلاف پابندیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔
10
ملائیشیا: بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹرفضا میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، ملائیشین بحریہ کا بتانا ہے کہ آج صبح ساڑھے نو بجے نیوی پریڈ کی ریہرسل کے دوران لومت بیس پر حادثہ پیش آیا، افسوس ناک حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔اس حوالے سے وزیر دفاع کاکہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ملائیشین نیوی کے 90 برس ہونے کی سالگرہ پر ہفتے کو پریڈ کی مشق کر رہے تھے۔


