1
سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک 8 دہشت گرد کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔ہلاک دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد جہانزیب بھی شامل ہے جو کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھا۔ دہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے نقل وحرکت کررہے تھے کہ اس دوران دہشتگردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کردیے گئے۔
2
وزیراعظم نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لے لیا،چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو معطل، وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر اصلاحات کی فوری نفاذکی ہدایات جاری کی تھیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے افسران کو معطل کرنے کے ساتھ انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔ٹیکس ٹربیونلز میں اس وقت حکومت کے سیکڑوں ارب روپے کے کیس زیر سماعت ہیں جب کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس پاکستان سے ان کیسز کےجلد نمٹانےکی درخواست بھی کی تھی۔
3
یہودی مذہبی رسم کیلئے مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے لائے گئے جانور ضبط، اسرائیلی پولیس کے مطابق جانوروں کوگاڑی کےاندر اور شاپنگ بیگ کے اندرچھپا کر لایا گیا تھا جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا اور 13 افرادکوحراست میں لےلیا ۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔
4
سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی،ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ 10گرام سونے کا بھاؤ 6687 روپے کم ہوکر 2لاکھ6 ہزار 533 روپے ہے۔
5
لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان اوور بلنگ پر معاملات طے پاگئے، لیسکو حکام کے مطابق لیسکو چیف شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا جس کے تحت لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اووربلنگ کا خاتمہ کرے گی۔
6
پنجاب میں آج سے 29 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت جاری کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، شہری احتیاط کریں، بجلی کے کھمبوں،لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔
7
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فراڈ، جھوٹ اور سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ہے، اس غیر قانونی عمل پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ پی ٹی آئی والوں نے ان کی تقریباً 2 سال پرانی تقریر کو ایڈیٹ کیا ہے جس سے تقریر کا مطلب ہی بدل گیا ہے۔
8
92 سال پرانے سکھر بیراج پر مرمتی کام کا منصوبہ جاری، سندھ بلوچستان کی 76 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرنے والے 92 برس کے سکھر بیراج کے 56 دروازوں کی تبدیلی اور جدید مشینری نصب کرنے کا منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چینی کمپنی 74 بلین کی لاگت سے 4 سال میں مکمل کرے گی، مشینری نصب ہونے سے بیراج کے ایک دروازے کا 80 ٹن وزن کم ہوگا۔


