1
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے سینیئر رہنما جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی کو ٹارگٹ کیا گیا اور نہ ہی نوازشریف کی چوتھی بار وزیراعظم بننے کے حوالے سے دو نمبری کی گئی۔ جاوید لطیف کی یہ بات درست نہیں کہ الیکشن میں کسی کو ٹارگٹ کیا گیا، جاوید لطیف کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت
2
بین الاقوامی قوانین کے ماہر احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کیا جا سکتا ہے۔بات چیت کے ذریعے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کا راستہ نکل سکتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت ،پروگرام کے میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک پر پابندیاں صرف چیپٹر سیون کے تحت اقوام متحدہ ہی لگا سکتا ہے۔
3
انٹربینک میں روپے کی قدر میں گراوٹ، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروباری اختتام پر ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔5 پیسے کے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 38 پیسے ہے۔گزشتہ روز انٹربینک کاروباری اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 33 پیسے تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 279روپے 77 پیسے کا ہے۔
4
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس کی کمی،اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کم ہو کر 71 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 508 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 71 ہزار 846 رہی۔ بازار میں 65 کروڑ 59 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 24.48 ارب روپے رہی۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 904 ارب روپے ہے۔
5
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب متوقع، وزیر اعظم شہباز شریف دورے میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے۔ نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ چین کے دورے میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
6
کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے جہاں وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔اس موقع پر کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔شہر میں سڑکوں کو 7 بجے تک بند رکھا جائے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ
7
نوشکی میں دہشتگرد حملے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار،نوشکی واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو بلوچستان حکومت کی طرف سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پہنچا دیے گئے۔نوشکی واقعے میں جاں بحق افراد میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاؤالدین جبکہ 3 گوجرانوالا کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے۔ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مالی امداد کے چیک لیکر پہلے منڈی بہاؤالدین پہنچے اور پھر کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں متاثرہ خاندانوں کے لواحقین میں چیک تقسیم کیے گئے۔
8
صدر مملکت آصف زرداری نے ہدایت کی ہےکہ کاربونیٹڈ اور میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدار کے بارے میں ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کی جائے۔ صدر مملکت آصف زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد نے ملاقات کی۔صدر مملکت نے دل کی بیماریوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی پیدا کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔