1
صدر سے ایئر ایشیا ایوی ایشن کے وفد کی ملاقات، فضائی روابط بڑھانے پر زور دیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع بھی موجود ہیں، سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں۔
2
مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق،وزیراعلیٰ پنجاب نے ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی و خوشحالی کے لئے ایرانی شہروں اور صوبوں کے ساتھ قریبی روابط کی خواہش کا اظہار کیا، صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور شہر کی بھرپور ثقافتی تاریخ کو سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ
3
رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ہمارے کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ آج اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، آج پراسیکیوشن کے 21گواہ مکمل ہو گئے ہیں،کسی بھی ٹرسٹی کا ٹرسٹ پراپرٹی سے تعلق نہیں ہوتا ،انشااللہ سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا یہ کیس ختم ہو گا۔ہم آئین وقانون کی بات کرتے ہیں، جیل میں کسی صورت ٹرائل نہیں چل سکتا،آپ اوپن ٹرائل کریں،آج جج صاحب سے درخواست کی گئی لیکن میڈیا کو باہر نکال دیا گیا، کیا کبھی میڈیا کو باہر نکالا جاسکتا ہے، ہم اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمارے خلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد کیس بنائے گئے ہیں۔اسلام آباد میں رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس
4
ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے۔ ڈیجیٹل تبدیلی کے تحت خود کو تبدیل نہیں کریں گے تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے، ہر حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کو انٹرنیٹ تک رسائی دے۔ یو این ڈی پی کی ڈیجیٹل انسانی ترقی سے متعلق رپورٹ روڈ میپ ثابت ہوگی، سال 2030ء تک پاکستان ٹاپ 20 معیشتوں میں شامل ہو جائے گا، سال 2022ء میں پاکستان کے غریب ترین علاقے قدرتی آفات سے متاثر ہوئے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب
5
پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کا فیصلہ،سپیکر ملک محمد احمد خان نے معاملہ منظوری کے لئے ایوان کے سامنے رکھ دیا، تمام ہاؤس نے مشترکہ طور پر پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کی منظوری دیدی، پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کسی رکن نے ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔سمیع اللہ خان نے کہا کہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنا دی جائے تاکہ باضابطہ رولز میں ترمیم کرکے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، سپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اجلاس ختم ہونے سے پہلے ہاؤس میں کمیٹی قائم کردی جائے گی۔
6
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خیر سگالی کے لئے اچھا ہے۔خیر سگالی کے دورے اور وفاقی حکومت نے جو معاہدے کئے اچھے ہیں، عام انتخابات میں چار حلقوں میں الیکشن لڑ رہے تھے، ہماری توجہ تقسیم تھی، ایک بڑا گروپ بھی ہمارے خلاف تھا۔ ضمنی الیکشن میں ایسا نہیں تھا اس وجہ سے شاندار نتائج آئے، ضمنی الیکشن بڑے شاندار اور پرامن تھے، ایک بھی پرتشدد واقعہ نہیں ہوا، افسوسناک امر یہ ہے کہ پری بجٹ اجلاس میں حکومتی ارکان نہیں آئے، ضروری ہے کہ اجلاس وقت پر شروع ہو۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی میڈیا سے گفتگو
7
‎ خورشید حسن خورشید، ریاست جموں وکشمیرمیں تحریک پاکستان کا استعارہ،قائد اعظم کے پرائیویٹ سیکریٹری اور سابق صدر آزاد جموں وکشمیر خورشید حسن خورشید ریاست جموں وکشمیر میں تحریک پاکستان کا استعارہ سمجھے جاتے ہیں، وہ نہ صرف اہل کشمیر بلکہ اہل پاکستان کے بھی بڑے لیڈر تھے جس کا اعتراف پاک فوج نے ان کی 36ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر سلامی دے کربھی کیا۔3 جنوری 1924 کو سرینگر میں پیدا ہونے والے خورشید حسن خورشید تحریک پاکستان میں زمانہ طالبعلمی سے ہی ایس پی کالج سرینگر میں ایک طالبعلم رہنما کے طور پر متحرک رہے ، ان کی قابلیت اور ذہانت کو دیکھ کر قائد اعظم نے تحریک پاکستان کے آخری دنوں میں اپنے دورہ سرینگر کے دوران اس نوجوان طالبعلم کو اپنا پرائیویٹ سیکریٹری تعینات کر دیا تھا۔
8
آئی سی سی ویمنز پلیئرز رینکنگ: لنکن بلے باز چماری اتھاپتھو نمبر ون قرار،سری لنکا کی چماری اتھاپتھو آئی سی سی نمبر ون بیٹر بن گئیں، ون ڈے بیٹرز میں چماری اتھاپتھو نے انگلینڈ کی اسکیور برنٹ کی جگہ لی، جنوبی افریقا کی لاورا ولوارٹ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے اور ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے متھیوز سات درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئیں۔
9
موجودہ دور میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا معاشی ترقی میں بڑا اہم کردار ہے۔ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے مختلف اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، پرائیویٹ سیکٹر کا ڈیجیٹلائزیشن میں بڑا اہم کردار ہے، وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ کا بزنس سمٹ میں ’’دی ڈیجیٹل فیوچر‘‘ کے عنوان سے سیشن سے خطاب ، کہا ینٹرپرینیورشپ، سٹارٹ اپس ایکو سسٹم کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں، وزیراعظم کے ویژن کے تحت سٹارٹ اپس کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔