1
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم کراچی میں کاروباری برادری اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے،وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔
2
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: ہزار پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 72046 پر چلا گیا جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس 935 پوائنٹس کے اضافے سے 72294 پر جا پہنچا۔100 انڈیکس 1055پوائنٹس اضافےسے 72 ہزار 414 پر جب کہ انڈیکس میں 1.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
3
پاکستان میں 2 ہاکی فیڈریشنز ، عالمی ہاکی فیڈریشن نے نوٹس لے لیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے عالمی ہاکی فیڈریشن کو حالات سے آگاہی کا خط لکھا گیا تھا جس کا نوٹس لیا گیا اور ایف آئی ایچ نے دونوں دھڑوں کو 25 اپریل تک اپنا مؤقف اور ثبوت جمع کرانے کی ہدایات کر دی۔
4
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت باہر آسکتے ہیں مگر ایسا کرنے سے انہیں سیاسی نقصان ہوگا۔تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات مسئلہ بن سکتے ہیں۔ادھر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ ہم مزاحمت نہیں کر رہے اور مفاہمت سے انکار نہیں کر رہے، کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات کریں گے تو اس سے آگاہ کریں گے۔ جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو
5
وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ، ان بھرتیوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی جاری کردیے ہیں، سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز ( سندھ رجمنٹ ) میں گریڈ ایک سے 13 تک کی 1406خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے۔
6
لکی مروت: شادی کی تقریب میں پرانی رنجش پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، لکی مروت کے علاقے غزنی خیل میں شادی کی تقریب میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔پولیس نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری اسپتال منتقل کیا۔
7
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ، ائیرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معزز مہمان کو الوداع کہا۔ ایرانی صدر نے دورے کے دوران صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے ملاقاتیں کیں۔ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر پاکستان اور ایران میں تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
8
کراچی: ڈیفنس میں کار ڈرائیور نے گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی، 6 زخمی، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ضابطے کی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردی گئی اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب کار سوار کا دعویٰ ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو بچاتے اس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
9
لاہور: ایرانی خاتون اوّل کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا دورہ، کتاب کی رونمائی میں شرکت، یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تحت پاکستانی ثقافت کے حوالے سے نمائش کا افتتاح کیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی دو طرفہ تعلقات ہیں۔ایران تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارتی رابطوں، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عظیم ایجنڈا رکھتا ہے۔ ڈاکٹرجمیلہ عَلم الہدیٰ کا تقریب سے خطاب
10
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ضمنی الیکشن کی ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔ضلع کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں آج ری پولنگ ہورہی ہے جہاں نساؤ پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔کوہلو میں آج علی الصبح نساؤ روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہوا تھا جس میں وڈیرہ رب نوازمحفوظ رہے جب کہ ان کی گاڑی کوشدید نقصان پہنچا تھا۔ لیویز حکام
11
پاک نیوزی لینڈ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان کی شرکت مشکوک، محمد رضوان کی ٹانگ کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک لگ رہی ہے۔
12
وفاقی وزیر رانا تنویر نے جاوید لطیف کے شیخوپورہ کی 5 نشستیں منیج کرنے کا الزام مسترد کردیا
یہ تاثر غلط ہے کہ میاں جاوید لطیف کو میاں نواز شریف کی حمایت حاصل ہے ۔ پروگرام کیپیٹل ٹاک میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی گفتگو
13
بھکر: کے پی سے پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک،دونوں دہشتگرد بھکرکے قریب سی ٹی ڈ ی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔مارے گئے دہشتگرد حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ سی ٹی ڈی حکام
14
خیبرپختونخوا میں بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف کارروائیاں جاری، ایک ہفتے کے دوران 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جن میں اینٹی کرپشن، افغان کمشنریٹ اور ڈی جی ایکسائز کے دفاتر کی بجلی منقطع کی گئی ہے جب کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ورکرز وومن ہاسٹل کی بجلی بھی بند کردی گئی۔
15
اسرائیلی جارحیت کے 200 روز مکمل، صیہونی فوج نے غزہ پر 75 ہزار ٹن بارود برسادیا۔ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کو 200 روز مکمل ہوگئے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 200 روز کے دوران غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 34 ہزار 183 افراد شہید جبکہ 77 ہزار 143 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
16
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی پینِک ہیلپ لائن اپنی نوعیت کا انوکھا منصوبہ ہے جو تمام کمزور طبقوں کے لیے ہے۔ایمرجنسی پینِک (panic) ہیلپ لائن اپنی نوعیت کا انوکھا منصوبہ ہے، یہ ہیلپ لائن صرف خواتین کے لیے نہیں بلکہ تمام کمزور طبقوں کے لیے ہے، پینِک ہیلپ لائن پولیس کے کنٹرول سسٹم سے منسلک ہوگا۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو
17
امریکی سینیٹ سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج منظور، سینیٹ کی جانب سے منظور کیے گئے 95 ارب ڈالر کے پیکیج میں سے 61 ارب ڈالر یوکرین اور تائیوان کے لیے ہوں گے جبکہ 26 اعشاریہ ایک ارب ڈالر اسرائیل کی ملٹری سپورٹ کے لیے ہوں گے، اس 26 اعشاریہ ایک ارب ڈالر میں سے 9 اعشاریہ ایک ارب ڈالر غزہ میں انسانی حقوق کی بنیاد پر امداد کے لیے مختص ہوں گے۔
18
غزہ پر اسرائیلی جنگ نےانسانی حقوق کی صورتحال پر نمایاں منفی اثرات ڈالے: امریکی محکمہ خارجہ کا اعتراف،امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جنگ نےانسانی حقوق کی صورتحال پر نمایاں منفی اثرات مرتب کیے۔مغربی کنارے اورغزہ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی حکومت یا اس کے ایجنٹوں نےمن مانی یا غیر قانونی قتل کا ارتکاب کیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نےکچھ فلسطینی قیدیوں کو ایسے حالات میں رکھا جس سے ان کی صحت کو نقصان پہنچا۔


