1
ایران کیساتھ معاہدے: امریکا کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ، واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایران کے ساتھ کاروباری معاہدوں کو بڑھاوا دینے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیش رفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ معاہدے کے ذمہ داروں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھے، زیادہ تباہی والے جنگی ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے سپلائرز کو پابندیوں کا سامنا ہے۔
2
زہر کا خدشہ : عدالت کا بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرواکر پیرتک رپورٹ پیش کرنے کاحکم، اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسارکیا کہ ہمارے احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کر لیا ۔
3
شیخ رشید کیخلاف ایک الزام پردرج متعدد مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آبادمیں مقدمہ درج نہیں ہوا، صرف کراچی میں درج ہوا ہے، عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ نے اسلام آباد میں درخواست دی جو مقدمہ نہ ہوا۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں لکھا کہ غلیظ اور گھٹیا الفاظ بولے رپورٹ میں بتا رہے بلو رانی کہا، یہ بتائیں161 کی رپورٹ آئی کسی کی، دوسری جگہ درج مقدمہ کو بھی متعلقہ پولیس اسٹیشن کو منتقل کرنا پڑتا ہے۔بعدازاں، عدالت نے شیخ رشید احمد کی اخراج مقدمہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
4
وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی، وزیراعظم کراچی کے ایک روزہ دورہ کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں صوبائی وزراء نے شہباز شریف کا استقبال کیا اور وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیساتھ ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ کی وزیر اعظم سے سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان ترقیاتی کاموں ودیگر مسائل پر بات چیت ہوئی اور وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کے ساتھ ڈائریکٹ کٹوتیوں کے بعد فنڈز کی واپسی نہ ہونے پر بھی بات کی۔
5
فواد کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال، لاہور ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کے لیے دائر متفرق درخواست پر چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سماعت کی، فواد چودھری اپنی اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی 36 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر تھی، عدالت تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی توسیع کا حکم دے۔
6
خیبر پختونخوا میں مقیم غیر قانونی و قانونی افغان باشندوں کا معاملہ ، افغان شہریوں کی میپنگ کا عمل مکمل ہوگیا ۔افغان باشندوں سے متعلق محکمہ داخلہ کی دستاویز دنیا نیوز کو موصول ہوگئی ، دستاویز کے مطابق صوبہ بھر سے 70 فیصد افغان شہریوں کی میپنگ مکمل ہوگئی، نادرا نے 8 لاکھ 80 افغان شہریوں کو سیٹیزن کارڈ جاری کیے، افغان کارڈ کے حامل تین لاکھ 20 ہزار افغان شہری خیبر پختونخوا میں مقیم ہیں۔ ڈیٹا مکمل کرنےکے بعد وزرات داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا، نومبر 2023سے اب تک 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد افغانی خیبرپختونخوا سے واپس گئے، افغان سیٹزن کارڈ کے حامل افغانیوں کی میپنگ 30اپریل تک مکمل کی جائے گی۔
7
بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں18 افراد جاں بحق، مختلف حادثات میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ہلاکتیں سوراب، پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیں، اور طوفانی بارشوں سے صوبے میں 2040 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 14 شاہراہوں اور 3 پل بھی نقصان کی زد میں آئے۔
8
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ آج دن ساڑھے 11 بجے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ کا حصہ ہیں۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے فوجی عدالتوں سے 3 سال تک سزا پانے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کی تھیں، عدالت نے عید الفطر سے قبل ایک سال تک سزا پانے والے 20 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا، ا
9
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کو واپس بھیجنے کی سفارش، سفارش کی گئی ہے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں۔
10
اسرائیل کے حملے تیز، شمالی غزہ میں نئے انخلاء کا حکم،قطری نشریاتی میڈیا کے مطابق یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وہاں کے رہائشیوں نے کہا کہ منگل کے روز اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے۔گزشتہ روز چند ہفتوں میں سب سے زیادہ بمباری کی کارروائیوں میں پٹی کے شمال میں بمباری کی، جہاں سے اسرائیلی فوج نے پہلے اپنی افواج کو ہٹا لیا تھا۔وسطی اور جنوبی علاقوں میں فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولہ باری کی بھی اطلاعات ہیں،
11
گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن،مزدور اور تاجر طبقے کے لیے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہوگیا۔عوامی نمائندوں کو ایوانوں میں بیٹھے دو ماہ کا عرصہ گزر گیا لیکن بجلی، گیس، ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، قیمتوں میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ سے عوام پریشان ہیں جبکہ مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گیا۔


