1
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’پنک مون‘ کا نظارہ کیا جا سکے گا آج رات آسمان پر ایک بار پھر پورا چاند نظر آئے گا لیکن اس بار اسے اپریل کے "گلابی چاند” کا نام دیا گیا ہے جبکہ یہ ‘اسپراؤٹنگ گراس مون’، ‘ایگ مون’ اور ‘فش مون’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم ہوتا ہے جس کے باعث چاند کو انسانی آنکھ سے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
2
خیبرپختونخوا میں بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف کارروائیاں جاری، ایک ہفتے کے دوران 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جن میں اینٹی کرپشن، افغان کمشنریٹ اور ڈی جی ایکسائز کے دفاتر کی بجلی منقطع کی گئی ہے جب کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ورکرز وومن ہاسٹل کی بجلی بھی بند کردی گئی۔
3
قومی اسمبلی وجود میں آنے کے 2 ماہ بعد بھی قائمہ کمیٹیاں نہیں بن سکیں۔پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی نے 29 فروری کو حلف اٹھایا تھا مگر پارلیمانی بزنس، قانونی سازی اوراہم امورپرقائمہ کمیٹیاں تاحال نہیں بن سکی ہیں جب کہ قائمہ کمیٹیوں کو قانون سازی سمیت وزارتوں کے اہم پارلیمانی امور پر نظر رکھنی ہوتی ہے۔
4
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری، صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کی، فریقین نے پاک ایران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، باہمی تشویش کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے، برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کے دوروں کے باقاعدہ تبادلے کے ذریعے باہمی روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
5
آئی سی سی رینکنگ : ٹی 20 بیٹرز میں بابر کی تنزلی، ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار،آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ اس رینکنگ میں انگلینڈ کےفل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبرپر موجود ہیں۔
6
شارجہ: شدید بارشوں کے بعد وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ،ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی میں سیوریج کے ملاپ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جب کہ وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے اسپتال تیار کیا گیا ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ شارجہ کے متاثرہ علاقوں میں جلد زندگی مکمل بحال کردی جائے گی۔
7
پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔کہا پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی جس کے لیے وہ خود تحریک انصاف کے پاس گئے لیکن تحریک انصاف نے بات چیت سے انکار کر دیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت غلطی پر غلطی کر رہی ہے۔
8
ملٹری کورٹس کیس: سپریم کورٹ کے لارجربینچ نے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوادیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے مرکزی درخواست گزاروں کے اعتراض کے بعد معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کو بھجوایا دیا۔دوران سماعت وکیل حامد خان نے کہا کہ ہم نے رٹ بھی دائرکررکھی ہے، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ابھی تو بینچ پر ہی اعتراض ہو رہا ہے کہ 9 رکنی لارجر بینچ بنے گا یا 6 رکنی بینچ ہی کیس سنے گا؟
9
عدلیہ میں مبینہ مداخلت: بلوچستان کی وکلا تنظیمیں بھی سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔بلوچستان کی وکلا تنظیموں نے اپنی درخواستوں میں سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہےکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےگائیڈلائنز دی جائیں۔درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ وفاقی حکومت کا قائم کردہ کمیشن کالعدم قراردیا جائے اور عدلیہ کے امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
10
ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے متعلق بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کے کچھ رہنما عمران خان کو مجبور کر رہے تھے کہ شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نہ لگایا جائے اور کسی اور کا نام دیا جائے تاہم عمران خان نے ان کی چال الٹ دی۔ شیر افضل مروت کا نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو
11
پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر یورو بانڈ جاری کرنیکا پروگرام ملتوی کردیا۔ رواں سال قرض کا ہدف 17.62 ارب ڈالر سے کم کر کے 11 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے، روا ں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6کی بجائے 2 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر 1.5 ارب ڈالر کا یورو بانڈ جاری کرنے کا پروگرام بھی ملتوی کر دیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران پاکستان نے 17.4 ڈالر کا قرض لینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، آئی ایم ایف سے ملنے والے 1.9ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ملنے والا ایک ارب ڈالر قرض اس کا حصہ نہیں ہے۔