1
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ معاشی استحکام کا ہے، جس کیلئے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا ۔آج میں کراچی حاضر ہوا ہوں، پچھلے کچھ ماہ سے یہاں آنے کا پروگرام بنتا رہا اور تبدیل ہوتا رہا ، شاہ صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 8فروری کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو اللہ نے سندھ میں اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کو خدمت کا موقع دیا، ہمیں مل کرپہلے سے زیادہ تعاون اور تعلق کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کیساتھ اجلاس میں گفتگو
2
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بجھوا دیا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، بنچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل تھے۔ وکلاء کے دلائل کے بعد سپریم کورٹ کے 6 رکنی لارجر بنچ نے مرکزی درخواست گزاران کے اعتراض کے بعد معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بجھوا دیا۔
3
بانی پی ٹی آئی نے صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تعینات کردیا۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نامزد کردیا گیا ۔ بانی پی ٹی آئی ہے پارٹی کے قریبی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو نامزد کیا۔

4
وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی، وزیراعظم کراچی کے ایک روزہ دورہ کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں صوبائی وزراء نے شہباز شریف کا استقبال کیا اور وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیساتھ ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ کی وزیر اعظم سے سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان ترقیاتی کاموں ودیگر مسائل پر بات چیت ہوئی اور وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کے ساتھ ڈائریکٹ کٹوتیوں کے بعد فنڈز کی واپسی نہ ہونے پر بھی بات کی۔