1
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1.1 بلین ڈالر قرض کی منظوری سے متعلق فیصلہ ہو گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے 29 اکتوبر کو پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی آخری قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
2
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت، پروٹوکول کی گاڑیاں بھی بھیج دیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پروٹوکول کی صرف 2 گاڑیاں رہ گئی ہیں۔چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلزپر رکتی رہی جب کہ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے اور سفرکے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہیے۔
3
وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے جانے کا امکان ہے، محمد علی رندھاوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ 20 کے افسر ہیں۔
4
شہباز حکومت کا اہم فیصلہ، اہم تعیناتیوں میں وزیراعظم کا اختیار ختم،وزیراعظم کا اختیار وزیروں، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکرٹریز کے سپرد کردیا گیا ہے، بطور وزیراعظم عمران خان نے یہ اختیار اپنے پاس رکھا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے وفاقی کابینہ سے سرکیولیشن سمری پر سفارشات کی منظوری لی گئی۔
5
غزہ کے فلسطینیوں پر مظالم دیکھ کر شدید غصہ اور مایوسی ہے، غزہ میں نصر اور الشفا اسپتال میں اجتماعی قبروں کی دریافت فلسطینیوں پر ظلم کا ایک اور باب ہے، نہیں معلوم فلسطینی یہ تکالیف کس طرح برداشت کررہے ہیں۔ ہم مزید لاشیں، اسکولوں پر بمباری اور بھوک سے تڑپتے بچوں کو نہیں دیکھ سکتے، نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی
6
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب افغان طالبان نے کابل فتح کیا تو میں نے ٹوئٹ کیا تھا، میں نے کہا تھا طاقتیں تمھاری ہیں اور خدا ہمارا ہے، میں آج بھی اپنی اس ٹوئٹ پر قائم ہوں۔ ایران کے صدر کا یہ ایک کامیاب دورہ تھا، ہمارے خطے میں بےامنی ہے بڑی طاقتوں کی مداخلت بڑھ گئی ہے، ہمیں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ضرور جمع ہونا چاہیے، اس صورتحال میں ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیش رفت تھی۔
7
امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا۔امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان
8
وزیراعظم نے ترقی کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی
حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں پالیسی دینا ہے، پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیاہے، اسے آگے لے کر جانا ہے، ہمیں کشکول کو توڑنا ہے، قرضوں کے پہاڑ لگ گئے ہیں اور ہم اس کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی میں وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
9
الیکشن مداخلت کیس: سابق صدر ٹرمپ کے 11 ساتھیوں پر فرد جرم عائد،سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھیوں پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں ریاست ایری زونا کے الیکٹرورل ووٹ جو بائیڈن کے بجائے ٹرمپ کو دینے کا الزام ہے حالانکہ اس الیکشن میں جو بائیڈن 10 ہزار ووٹ سے فاتح تھے۔
10
امریکی جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہروں نے نیتن یاہو کو خوف میں مبتلا کردیا۔لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ اور آزاد فلسطین کے نعرے لگائے گئے جو اسرائیلی وزیراعظم کو ایک آنکھ نہ بھائے۔ ادھر یونیورسٹی آف ٹیکساس میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا، کشیدگی کے پیش نظر پولیس بلانا پڑ گئی اور تین مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جب کہ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر گرفتاریوں کے بعد امریکا کے متعدد کالج کیمپوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
11
آئی سی سی رینکنگ : ٹی 20 بیٹرز میں بابر کی تنزلی، ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار، آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ اس رینکنگ میں انگلینڈ کےفل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبرپر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھےنمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرچلےگئے۔
12
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے بلند ترین سطح 72554 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔