1
قومی اسمبلی کمیٹیاں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار، مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، قومی اسمبلی کی 26 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حکومتی اتحاد جبکہ 11 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو ملے گی، اسی طرح پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن اور کشمیر کمیٹی کا چیئرمین حکومتی اتحاد سے ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔فریم ورک کے مطابق قائمہ کمیٹیوں میں 13، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں 16 اراکین حکومتی اتحاد سے ہوں گے، کشمیر کمیٹی میں15، ہاؤس بزنس ایڈوائزی میں 18 ممبران حکومتی اتحاد سے ہوں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور کشمیر کمیٹی میں اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 7،7 ہوگی۔
2
پولیس کے شعبے میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں۔میں آپ سب کو سلام پیش کرتی ہوں، مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی سوارڈ آف آنر ایک خواتین پولیس افسر کو ملی، مجھے آپ سب پر فخر ہے، جب سے میں نے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا تب سے میں اس تقریب کا انتظار کر رہی تھی۔آج پہلی بار یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، پولیس کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی خواتین پر فخر ہے۔ چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
3
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی، چیف سیکرٹری ودیگر کو طلب کر رکھا ہے، عدالت نے متعلقہ حکام سے رپورٹس طلب کی ہیں۔
4
سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر جسٹس (ر) حامد شاہ آج بھی دلائل دیں گے۔
5
سینیٹ اجلاس آج، تحریری سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش ہو گی۔سینیٹ اجلاس آج دن سہ پہر 4 بجے ہوگا، چیئرمین سینیٹ اجلاس کی صدارت کریں گے، سینیٹ اجلاس کے لئے 17 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف تحریری سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منی ٹیکس لاء ترمیمی بل کی کاپی ایوان میں پیش کریں گے، حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی بل 2023ء ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا۔الیکشن ترمیمی بل 2024ء اور اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی بل 2023ء متعارف کروائے جائیں گے، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈینس، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن آرڈینس بھی پیش کیا جائے گا، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ آرڈیننس اور این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
6
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے ضمنی الیکشن کیلئے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی، حکومت کا دفعہ 144 نافذ کرنے کا عمل غیرقانونی قرار دیا جائے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نئی درخواست ہے کہ کیس کو 2 رکنی بنچ کیلئے منظور کیا جائے۔جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ اگلے ہفتے کا وقت دے دیتا ہوں، آ کر بحث کر لیں، عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔
7
حماد اظہر پر درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش،لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن نے مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33 مقدمات درج کر رکھے ہیں، رہنما پی ٹی آئی کیخلاف لاہور ریجن میں 14، راولپنڈی میں 14، فیصل آباد میں 4 اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں حماد اظہر پر ایک مقدمہ درج ہے۔
8
پنجاب اسمبلی کا اجلاس، حکومتی و اپوزیشن ارکان کسانوں کے استحصال کیخلاف یک زبان، نجاب کے کسانوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، ارکانِ اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت ایک گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، دوسرے روز بھی پری بجٹ بحث جاری رہی۔اجلاس کے آغاز میں ہی اپوزیشن رکن رانا شہباز نے گندم کی کم قیمت پر خریداری کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا اور بتایا کہ آڑھتی 2800 روپے فی من تک گندم خرید رہا ہے۔نگران حکومت نے بلا ضرورت گندم امپورٹ کی، وزیر خوراک کے ساتھ مسئلے کے حل کے لئے مشاورت جاری ہے۔ صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی،پنجاب کا کسان پریشان ہے، متعلقہ وزراء وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے پالیسی واضح کریں اور مسئلے کا حل نکالا جائے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان
9
کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات،ملاقات میں کینیڈا پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی، کینیڈا کے ترقیاتی پروگرام، سیلاب کے بعد امداد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری بالخصوص ریکوڈک منصوبے سے متعلق بات چیت ہوئی، کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام میں تعاون پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
10
وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ملک میں امن و امان اور حالیہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
11
ناقص کارکردگی: قومی ویمن ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل، نئی تشکیل، ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، نئی کمیٹی میں سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور سابق ویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال اور مارینہ اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔عبوری ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔
12
عراق میں دہشتگردی کے 11مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔عراقی قانون کے تحت دہشت گردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کےحکم نامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔عراق کے جنوبی صوبے ذی قار میں ایک سکیورٹی ذریعے نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ وزارت انصاف کی ٹیم کی نگرانی میں داعش کے 11 دہشت گردوں کو ناصریہ شہر کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی ۔
13
حکومت کا قومی ڈیجیٹل کمیشن اور اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، کمیٹی کی چیئرپرسن وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کو اور کنونئر تانیہ اندروس کو مقرر کیا گیا ہے۔تشکیل دی گئی 7 رکنی کمیٹی میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل ماہرین شامل ہیں، کمیٹی نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی کے لیے بنیادی کام مکمل کرے گی۔
14
لاہور سمیت پنجاب میں گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی، کسان پریشان، باردانہ کی عدام فراہمی کے باعث لاہور سمیت پنجاب میں گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی، باردانہ ایپ کا سٹیٹس بھی ان ایکٹو ہے جبکہ حکومت پنجاب اور محکمہ خوراک نے چپ سادھ رکھی ہے۔دوسری جانب اگلے 5 روز میں طوفانی بارشوں کے امکان نے کسانوں کو مزید پریشان کر دیا ہے۔