1
بتائیں جناح کورٹ کس قانون کے تحت رینجرز کو دیا؟ چیف جسٹس وفاق اور سندھ حکومت پر برہم، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے متاثرین کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے سندھ حکومت کو متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکار جہاں انکروچمنٹ کرتی ہے وہاں زیادہ سزا ہونی چاہیے۔چیف جسٹس پاکستان نے ایڈووکیٹ جنرل نے پوچھا آپ دیکھتے نہیں کہاں سے آتے ہیں آپ؟ نیول، رینجرز ہیڈکوارٹرز،گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔
2
چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متاثرین کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نسلہ ٹاور کے بلڈرکا انتقال ہوچکا اور تاحال معاوضہ نہیں ملا، عدالت نے 44 متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے متاثرین ملکیت کے دستاویزی شواہد کے ساتھ آفیشل اسائنی سے رابطہ کریں۔
3
افغان سرحد تک طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف، افغان دہشتگرد حبیب اللہ نے دوران تفتیش بتایا کہ پشین میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، حملے کیلئے ہمیں راکٹ لانچر، ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ فراہم کیا گیا۔دہشتگرد حبیب اللہ نے بتایا کہ ہمیں افغانستان کے بارڈر تک افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی۔دہشتگرد حبیب اللہ افغانستان کے علاقے اسپن بولدک کا رہائشی ہے۔
4
کراچی: رینجرز ہیڈکوارٹر سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں شہر میں انسداد تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے رینجرز ہیڈ کوارٹر، گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس کے باہر سے بھی تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ 3 دن میں تمام تجاوزات ختم کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ کسی کو عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، راستے بند کرنا اور رکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت خود تجاوزات کھڑی کررہی ہیں۔
5
ہمارے خدشات ہیں کہ شب برات پر بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا۔ ہمیں پتا چلا شب برات پر بشریٰ بی بی کے افطار کے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے دو تین قطرے ملائے گئے، اس کھانے کے بعد سے بشریٰ بی بی کی صحت خراب ہوئی اور روز بگڑتی جارہی ہے۔ گرفتاری سے پہلے بشریٰ بی بی کو بلڈپریشر اور شوگر سمیت کوئی مسئلہ نہیں تھا، گرفتاری کے بعد سے ان کی صحت خراب ہے کچھ نہ کچھ تو ضرور ہوا ہے، عدالت تین ہفتوں سے کہہ رہی تھی کہ بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ کرائے جائیں، میڈیکل ٹیسٹ اس وقت کیوں نہیں ہوئے کون تھا جو میڈیکل ٹیسٹ میں رکاوٹ ڈال رہا تھا۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کی جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو
6
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے بلند ترین سطح 72554 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
7
فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ، فواد چوہدری کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں شامل تفتیش کیا جائے گا، انہوں نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کچھ مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، انہیں تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔
8
سپریم کورٹ کا گجر ، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو ایک ماہ میں الاٹمنٹ دینے حکم، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں گجر نالہ، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اگر نالے کے مزید متاثرین ہیں تو ایک ماہ میں اے ڈی سی ٹو ساؤتھ سے رجوع کریں۔
9
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے اور یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔
10
ویسٹ انڈیز کیخلاف مایوس کن پرفارمنس، پاکستان ویمن ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی میں 7 ارکان کو شامل کیا گیا ہے، سابق کرکٹرز عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق ویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ عبوری ہیڈ کوچ پاکستان ویمن کرکٹ محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں شامل ہوں گی۔


