1
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسداد سمگلنگ میں آرمی چیف کی معاونت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کے گھر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز حسین علی ترمذی کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
2
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے، قیمت میں اضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں۔پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ مارچ میں گیس پر چلنے والے 22 سستے پاور پلانٹس بند رکھے گئے، گزشتہ ماہ قدرتی گیس پر چلنے والے 13 پلانٹس کو بند رکھا گیا، مارچ میں درآمدی آر ایل این جی پر چلنے والے 9 پلانٹس رہے۔
3
پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ کی درخواست دائر،درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی ، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی ، عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔درخواست گزار
4
سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا۔الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا ، الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے سپیکر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا۔
5
ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: صنم جاوید، یاسمین راشد و دیگر فرد جرم کیلئے طلب،لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو ن لیگ کا دفتر جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے حاضری کیلئے عدالت لایا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی۔
6
شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے شیر افضل مروت کی دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ شیر افضل مروت صاحب کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا، جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔عدالت نے شیر افضل مروت سے استفسار کیا کہ یہ قصور میں پرچہ درج ہوا تھا جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ جی قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور انہیں دو ہفتوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی
7
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا "صحت مند پنجاب” مشن میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس لانچ کر دی، میٹ سیفٹی ٹاسک فورس میٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ہے۔ٹاسک فورس سپلائی ہونے والے گوشت کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنائے گی، میٹ سیفٹی ٹیمیں سلاٹر ہاؤسز، فروزن میٹ یونٹس، میٹ شاپس، میٹ پروسیسنگ یونٹس کا روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی معائنہ کریں گی۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین
8
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے تمام صوبوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پنجاب کے 75 فیصد ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز ہیں جبکہ سندھ میں 18 فیصد سکولوں میں ہی یہ سہولت ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 31 فیصدر سکولوں میں لائبریریز کی سہولت موجود ہے، گلگت بلتستان کے 50 فیصد سکولوں میں لائبریریز ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے صرف 16 فیصد سکولوں میں لائبریریز ہیں۔
9
سپین: وزیراعظم پیدروسانچزکی اہلیہ کا کرپشن سکینڈل ، عدالت کا تحقیقات کا اعلان،سپین کے وزیراعظم پیدروسانچز سوموار کو اعلان کریں گے کہ وہ اپنی وزارت عظمیٰ کی نشست برقرار رکھتے ہیں یا مستعفی ہوجاتے ہیں ۔سوشلسٹ پارٹی اس سے پہلے بھی ایک اہم ممبر پر کرپشن کے کیس کا سامنا کر رہی ہے جس کی وجہ سے پیدروسانچز پر بے حد دباؤ ہے ۔ہسپانوی وزیراعظم نے اپنی تمام تر مصروفیات معطل کردی ہیں ، ان کاکہنا ہے کہ میں سکون کے ساتھ اس پر سوچنا چاہتا ہوں ، نئے انتخابات ہونگے یا اپنی نشست چھوڑوں گا۔
10
گوجرانوالہ : بہن نے جائیداد کے خاطر بڑی بہن کو قتل کردیا۔ ملزمہ ثناء نے ڈنڈوں کے وار کر کے بہن صغراں کو قتل کیا، ملزمہ ثنا اپنی بہن صغراں کے گھرپر قبضہ کرنا چاہتی تھی ، جائیداد ہتھیانے کے لیے ملزمہ کا متعدد بار پہلے بھی جھگڑا ہو چکا تھا۔مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
11
سعودیہ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شرح 99فیصد تک ریکارڈ،سال 2023 میں سعودیہ میں کمیونیکشن مارکیٹ کا حجم 166 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، شعبے میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران سالانہ 8 فیصد کے حساب سے ترقی ہوئی ہے۔ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر کے حوالے سے سال 2023 کے دوران جی 20 ممالک میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر رہا، سعودیہ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 12.6 ملین تک پہنچ گئی ہے۔سعودی ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اتصالات