1
چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متاثرین کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نسلہ ٹاور کے بلڈرکا انتقال ہوچکا اور تاحال معاوضہ نہیں ملا، عدالت نے 44 متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کا حکم دیا تھا۔اس پر عدالت نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے متاثرین ملکیت کے دستاویزی شواہد کے ساتھ آفیشل اسائنی سے رابطہ کریں۔
2
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔ لطیف کھوسہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔بانی پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں،کوئی مفاہمت نہیں، عمران خان نے کہا کہ قوم کے لیے ضروری ہے اپنی اڑان بھرے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن 24 اور 25 اپریل کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر
4
ویمن کرکٹ ٹیم کیلئےحنا منور چیف سکیورٹی آفیسر تعینات،حنا منور کو ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سکیورٹی آفیسرمقرر کیا گیاہے۔حنا منورپولیس گروپ سے ہیں جن کی 2 برس کیلئے پی سی بی میں تقرری ہوئی ہے۔پی سی بی کیمپ سے بغیر بتائے کھلاڑیوں کے جانے پر خفا تھا۔
5
مارچ میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 18کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائےگئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں مارچ میں ہونے والی سرگرمیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔مارچ 2024 میں 11 ہزار 91 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے، مارچ تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی کل تعداد 6 لاکھ 79 ہزار 792 ہوچکی ہے۔ستمبر 2020 سے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے شروع کی گئی اسکیم میں 44 مہینوں میں اوسطاً ماہانہ 15 ہزار 450 کھاتے کھولے گئے۔ مارچ میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر نکالے گئے جبکہ 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے۔ روشن کھاتوں میں مارچ 2024 تک 7 ارب 66 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے جن میں سے 83 فیصد ڈپازٹرز نے ملک میں خرچ کیے یا نکالے ہیں۔ روشن کھاتوں کی خالص ادائیگی ایک ارب 28 کروڑ ہے۔
6
ملتان کے علاقے گلگشت میں کاروبار کے تنازع پر ماموں نے بھانجے کی جان لے لی۔ شیخ حمید نامی ملزم کا بھانجے کے ساتھ 63 کروڑروپے کی رقم کا تنازع تھا، دو روزقبل شیخ حمید نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ بھانجے پر تشدد کیا تھا۔تشدد کی وجہ سےبھانجا شدید زخمی ہوا جو گزشتہ روز دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
7
ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، انسولین سمیت 27 اہم ادویات نایاب،انسولین سمیت 27 اہم ادویات میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں۔ کراچی میں انسولین سمیت 27 اہم ادویات میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں ہیں اور سیکرٹری صوبائی ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ سید عدنان رضوی نے خط لکھ کر پورے صوبے کے ڈرگ انسپکٹرزکو عدم دستیاب ادویات کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی 30 اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ عدم دستیاب ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی و دماغی امراض اور دمے کی ادویات شامل ہیں جبکہ ٹیٹنس کے انجیکشن اور مختلف اقسام کے انہیلرز کی بھی شدید قلت ہے۔
8
پنجاب:گندم کی سرکاری ریٹ سے بھی کم قیمت میں فروخت پرکسان پریشان،صوبائی حکومت کی طرف سے گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ریٹ سے بھی کم قیمت پر گندم فروخت ہونے لگی ہے۔پنجاب میں گندم کی کٹائی، کسانوں کو سرکاری باردانہ نہ ملاگندم کی امپورٹ نگران حکومت کے دور میں ہوئی،اس پر وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے فی الفور گندم خریداری نہ کرنے کی وجہ نمی ہے۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کی گفتگو
9
اراکین قومی اسمبلی نگران دور حکومت میں گندم درآمد کرنے پر پھٹ پڑے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 3200 روپے پر درآمد گندم حکومت نے 4700 روپے میں خریدی جب کہ پیپلز پارٹی کے میر غلام تالپور نے کہا کہ 15 دن گندم آنے میں رہ گئے تھے تو 6 بحری جہاز گندم لےکر کراچی ساحل پر کیوں کھڑے تھے؟ کئی دیگر اراکین نےکہا کہ کسانوں کا استحصال ہورہا ہے، مہنگی کھادیں، بجلی اور ڈیزل سے کسان کو نقصان ہو رہا ہے، اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے لیکن چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے، ہمارا کسان مایوس بھی ہے اور مقروض بھی، حکومت نے امدادی قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے جب کہ مہنگی کھاد، بجلی اور ڈیزل سے کسان کو نقصان ہو رہا ہے۔
10
بلوچستان میں کوئلہ کانوں میں زہریلی گیس بھرنےکے دو واقعات میں 5کان کن جاں بحق،چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 3 کان کن جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے تینوں کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے، تینوں کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔زہریلی گیس بھرنے کا دوسرا حادثہ ہرنائی کے علا قے شاہرگ کی کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں پی ایم ڈی سی ایریا کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہوگئے، جن کا تعلق پشین سے ہے۔
11
پنجاب حکومت کا زرعی اراضی کےکمرشل استعمال کے معاملےکو ریگولرائز کرنےکا فیصلہ،پنجاب حکومت نے شہروں سے ملحق زرعی اراضی تیزی سے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بدلنے کا نوٹس لیتے ہوئے زرعی اراضی کے کمرشل استعمال کے معاملےکو ریگولرائز کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔کمیٹی نے شہروں کے اردگرد زرعی اراضی کو تیزی سے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بدلنے پر اظہار تشویش کیا۔بڑھتی رہائشی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ زرعی رقبےکا دانشمندانہ استعمال ضروری ہے، عمودی کی بجائے افقی تعمیرات کےکلچر کی طرف جانا ہوگا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق


