1
آئیں ملکر ایوان کا تقدس بحال، ملکی مسائل حل کریں: اسحاق ڈار کی اپوزیشن کو پیشکش،اپوزیشن لیڈر نے سینیٹ میں جو باتیں کیں وہ تین چار سال پہلے کرتے تو بہتر ہوتا، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہ ہونے پر دکھ ہے، لیکن سوال یہ ہے وہاں الیکشن کیوں نہیں ہوئے؟ نگران حکومت نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔سینیٹر اسحاق ڈار،انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی، ہم نگران حکومت کا حصہ نہیں بنے، پی ڈی ایم حکومت نے الیکشن کے لئے گرانٹ دی، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان چھننے کا دکھ ہے، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس ہونے میں ان کا اپنا قصور ہے۔جب الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ دوبارہ الیکشن کروائیں تو کیوں قانون کے مطابق نہیں کروائے؟ مجھے یاد ہے پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک ممبر پارلیمنٹ پر جعلی ہیروئن کا مقدمہ کروا کر ہتھکڑیاں لگوائی گئیں۔
2
سینیٹ کا اجلاس: سینیٹر فیصل واوڈا اور مولانا واسع نے حلف اٹھا لیا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا، سینیٹ میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی دستاویز پیش، سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی دستاویز پیش کیں۔سینیٹ اجلاس میں منی بل کی دستاویز بھی پیش کردی گئیں۔
3
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے، قیمت میں اضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں۔پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ مارچ میں گیس پر چلنے والے 22 سستے پاور پلانٹس بند رکھے گئے، گزشتہ ماہ قدرتی گیس پر چلنے والے 13 پلانٹس کو بند رکھا گیا، مارچ میں درآمدی آر ایل این جی پر چلنے والے 9 پلانٹس رہے۔
4
عمرایوب نے شہبازشریف کو رینٹ اے پرائم منسٹر قرار دے دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47 والا وزیراعظم کہاں ہے؟ یہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئی ہے، ملک کو مذاق بنا دیا گیا ہے، حکومتی بینچز خالی ہیں، یہ غیرسنجیدگی کی علامت ہے، آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب آج پولیس یونیفارم پہن کر آگئیں، یہ کیا مذاق ہے؟ شوق پورا کرنے کیلئے بچے مختلف یونیفارم پہنتے ہیں، حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں یہ کرنا کیا چاہ رہے ہیں، مہنگائی اور لاقانونیت بڑھ رہی ہے، حکومت نوٹ چھاپے گی اور مہنگائی بڑھے گی۔
5
سینیٹ اجلاس: 7آرڈیننس ایوان میں پیش کر دیئے گئے۔سینیٹ اجلاس میں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن 2023ء آرڈیننس پیش کیا گیا، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ آرڈیننس بھی پیش کیا گیا۔این ایچ اے آرڈیننس، فوجداری ترمیمی آرڈیننس، نجکاری کمیشن آرڈیننس، اپیلٹ ٹربیونل آرڈینس بھی پیش کیا گیا۔
6
قومی اسمبلی: ملک بھر میں خود کش حملوں، امان و امان کی صورتحال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش، معزز رکن نے خودکش حملوں میں اضافے کی جانب توجہ مبذول کرائی، پشاور اے پی ایس حملے کے بعد سب نے مل کر نیشنل ایکشن پلان پر کام شروع کیا، 2018ء میں آنے والی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے میٹنگز نہیں کیں۔عدالت نے نوٹس لیا، استفسار کیا کہ 2018ء سے 2022ء تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟ پی ٹی آئی دور حکومت میں دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کئے گئے، دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت کے لئے نیشنل ایکشن پلان کو روکا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ
7
سینیٹرشبلی فراز ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام قیدی نمبر 804 کو اقتدار دینا چاہتی ہے، آج ہمارے ساتھ ہوا کل کو چئیرمین صاحب آپ کےساتھ ہوسکتا ہے، ہماری طرح آپ کی بھی خواتین ہیں، آئین اور قانون پر چلے بغیر یہ معاشرہ معاشرہ نہیں کہلا سکتا،انہوں کا ایوان میں اپنے والد احمد فراز کا شعر سناتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اس ایوان کا تقدس بحال کرنا ہے، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں، جس کا مینڈیٹ ہے اس کو واپس دیا جائے،
8
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزدورں کے 400بچوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان، لیبر ویلفیئر فنڈ کے تحت اب مزدوروں کے بچے بھی پاکستان کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے ، مزدوروں کے بچوں کے تمام تر تعلیمی اور اقامتی اخراجات لیبر ویلفیئر فنڈ کے تحت اٹھائیں گے۔ مزدور کا باصلاحیت بچہ مزدور نہیں افسر ، ڈاکٹر، انجنیئر اور کامیاب انسان ہوگا، مزدو کا بچہ وہیں پڑھے گا جہاں ایک صاحب حیثیت شخص کا بچہ پڑھتا ہے، غریب ہمیشہ غریب رہے یہ اس کی قسمت کا نہیں معاشرتی ناہمواری کا معاملہ ہے۔سرفراز بگٹی کا محکمہ محنت و افرادی قوت ، لیبر ویلفیئر فنڈ کے اجلاس سے خطاب
9
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ ہم پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کامیابی کو تسلیم نہیں کرسکتے، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم فارم 45پر نہیں آئے۔ اختیار سے زیادہ حاصل کرنے کی جستجو سے پیچھے ہٹا جائے، عوام اور عدلیہ آمنے سامنے آکر کھڑے ہوجائیں اس چیز کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔
10
خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظور کرنے پر غور، صوبائی حکومت آئندہ دو ماہ کے بجٹ کی منظوری دے گی، بجٹ کی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دیئے جانے کی توقع ہے، آئندہ 2 ماہ کے لئے 360 سے 400 ارب روپے تک بجٹ تیار کرلیا گیا، بجٹ صرف جاری اخراجات کی مد میں جاری کیا جائے گا۔ محکموں کو صرف تنخواہوں اور جاری اخراجات کے لئے فنڈز دیئے جائیں گے، محکمہ خزانہ جاری اخراجات کے علاوہ ترقیاتی بجٹ جاری کرنے سے گریزاں ہے، ترقیاتی بجٹ منظور نہ ہونے سے محکموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
11
ایران میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ، پابندی ایلومینیم ریک اور استقلال تہران کے میچ کے واقعے کے بعد بحال کی گئی ہے۔العربیہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایرانی فٹ بال فیڈریشن نے حکم دیا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔’’ٹریکٹر سازی‘‘ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے واقعات کے بعد دیئے گئے اس حکم میں واضح نہیں کیا گیا کہ یہ پابندی تبریز میں ہوگی یا پورے ملک میں۔مبصرین کا خیال ہے کہ ایک خاتون نے گزشتہ ہفتے سٹیڈیم پر دھاوا بولا تھا اور اسی خاتون کی وجہ سے ایرانی فیڈریشن نے یہ فیصلہ کیا ہے، خاتون ’’استقلال تہران‘‘ اور ’’ایلومینیم ریک‘‘ کی ٹیموں کے درمیان ایک راؤنڈ میچ میں میدان کی طرف بھاگی اور ’’استقلال تہران‘‘ کے گول کیپر سید حسین حسینی کو گلے لگا لیا۔