1
غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانیکا فیصلہ،وزیر داخلہ نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کو پکڑا جائے۔ تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں، منشیات فروش مستقبل کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت ترین ایکشن ہو گا۔محسن نقوی
2
پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران آن لائن جوے کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ چھاپے مارے جائیں، جوے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایپس پر نظر رکھی جائے۔ آن لائن جوئے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ
3
سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرایا جائیگا۔ حکومت ان گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کے بجائے مجموعی میٹرنگ متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے جو بجلی کے یونٹوں کا تبادلہ ختم کرکے سولر سسٹم پر منتقل ہوگئے ہیں۔ اعلیٰ اور متوسط طبقے نے اپنی چھتوں پر سولر سسٹم لگالیے ہیں لیکن اس عمل کی وجہ سے جو لوگ ابھی تک سولر سسٹم سے قاصر ہیں وہ ریونیو میں ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے فی یونٹ 3 روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔سینئر عہیدیدار
4
وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے کیونکہ پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے۔ کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے، ماضی میں پاک بھارت میں تناؤ تھا لیکن کھیلوں پر اثرانداز نہیں ہوا۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے پاک بھارت کھیلوں کے حوالے سےجیونیوز سے خصوصی گفتگو
5
غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید،غزہ کے نصیرت کیمپ، خان یونس اور رفح پر اسرائیلی بمباری سے 15فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ مغربی کنارےکےشہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کو نصیرت کیمپ میں شہید کیا جب کہ رات گئے رفح پر اسرائیلی بمباری میں 2 بچوں سمیت مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔
6
لاہور میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ جھلس کر جاں بحق، یہ واقعہ لاہور کے علاقے ملت پارک میں پیش آیا جہاں 9 سال کی کمسن گھریلو ملازمہ کی موت جھلس کر ہوئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے گھر کے سربراہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے تاہم ملزم کا بیان ہے کہ بچی کچن میں سلنڈر پھٹنے سے جھلس گئی تھی
7
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت میں سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ کے داخلی وخارجی راستوں پر لگے مانیٹرنگ کیمروں کی حفاظت ریپڈ ری ایکشن فورس کی ہوگی۔اس دوران پراجیکٹ مینیجر نے بتایا کہ 10مئی تک اسمارٹ سرویلنس سسٹم مکمل طورپرفعال اورپولیس کے سپرد کردیا جائے گا۔
8
5 منافع بخش پاورکمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار،جن پاورکمپنیوں کی نجکاری ہوگی ان میں لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو شامل ہیں جب کہ پہلے مرحلے میں ان کمپنیوں کے نئے بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 12 رکنی بورڈ نے حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو سمری بھجوا دی ہے اور یہ 12 ممبران ہی پانچوں بورڈز کے ڈائریکٹر ہوں گے اور یہی ارکان نجکاری سمیت تمام معاملات دیکھیں گے۔ذرائع وزارت نجکاری
9
سپریم کورٹ کے احکامات پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہرسڑک سے رکاوٹیں ختم، سپریم کورٹ نے نجی اور سرکاری عمارتوں کے باہرفٹ پاتھوں سے بھی رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹانےکاحکم دیا ہے اور اس سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 3 دن میں تمام تجاوزات ختم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
10
امریکی صدر جو بائیڈن ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار،امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر ری پبلکن حریف اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ سے مباحثہ کرکے خوشی ہوگی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر جوبائیڈن کو اپنے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ مباحثے کیلئے تیار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا جوبائیڈن اس کیلئے راضی ہیں۔
11
آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا۔جمعہ کو آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑے کامیاب رنز کے تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا۔ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کولکتہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 262 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔
12
روپے کی قدر میں اضافہ، ملک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔انٹربینک میں آج ڈالر 9 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے کا تھا۔
13
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے دو نئے ریکارڈ بنالیے۔100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام کا تاحال بلند ترین ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے۔کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 742 پر بند ہوا۔
14
کسان گندم سڑکوں پر بیچنے پر مجبور، پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان،جنوبی پنجاب میں تیزی سے بدلتے موسمی حالات کے پیش نظر 64 لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل بری طرح متاثر ہوگئی۔ پنجاب حکومت نے 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع کرنا تھی تاہم گندم کی خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دی ہے، اس حوالے سے چیئرمین کسان اتحاد حسیب انور نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مقرر کردہ امدادی قیمت پر گندم کی خریداری یقینی بنائے ۔
15
گورنر خیبر پختونخواکیلئے لین دین ہو رہا ہے: زاہد خان کا دعویٰ، کہا کہ سنا ہے پرویزخٹک پیپلزپارٹی میں شامل ہوکر گورنرشپ مانگ رہے ہیں، جو بھی گورنر ہوگا وہ سودا ہوگا۔ اس وقت ملک مشکلات میں ہے، نہ صوبوں میں کوئی حکومت ہے نہ مرکز میں، موجودہ اپوزیشن کا صرف ایک کام ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے۔
16
سندھ: مستحق بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے پر 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی گئی۔ یہ نجی اسکولز قانون کے مطابق انرولمنٹ پر 10 فیصد فری شپ نہیں دے رہے تھے، قانون کے مطابق ہر نجی اسکول کو کل ایڈمیشن کے 10 فیصد مستحق طلبا کو مفت تعلیم دینا ہوتی ہے۔فری شپ قانون پر عملدر آمد تک اسکولوں کو رجسٹریشن جاری نہیں کی جائے گی۔
17
سندھ سے چوری کی گاڑی استعمال کے الزام میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی پشاور معطل سندھ پولیس نے گاڑی کی برآمدگی او ڈی ایس پی کی گرفتاری کے لیے پشاورپولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔پشاور پولیس نے بتایا کہ الزامات ثابت ہونے کے بعد متعلقہ آفیسر کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔معطل ڈی ایس پی کی گفتگو


