1
وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں متوقع،وزیراعظم 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا۔دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے ، ملاقات میں نئے اقتصادی پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا۔
2
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی ہی آئے گی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ جس پر وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ علی امین کے آج کافی کیس ہیں، کسی دوسری عدالت میں موجود ہیں، اس مقدمے میں کافی لوگوں کی ضمانت ہو چکی ہے، آج ہم اس پر دلائل دینا چاہتے۔جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود آئے نہ ان کا وکیل آیا ہے، ضمانت خارج کرنے کا اصول سب کے لیے ایک ہے۔پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہم سب علی امین کی نمائندگی کر رہے ہیں، سب ان کے معاون وکلاء ہیں ، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
3
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع ، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 29 اپریل تک صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے نکاسی آب کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیا ہے۔انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں، لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے بھی تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب
4
کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی لانڈھی میں غیرملکی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کورنگی مہران ٹاؤن کے شوروم سے قسطوں پر حاصل کی گئی، سی ٹی ڈی ٹیم نے شوروم مالک کے بیانات قلمبند کر لیے، 2018ء ماڈل کی موٹر سائیکل 2020ء میں صدام حسین تھیم نامی شہری نے قسطوں پر خریدی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے موٹر سائیکل خریدنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی۔شوروم مالک کے مطابق صدام حسین اپنے والد قربان علی کے ہمراہ موٹرسائیکل خریدنے آیا تھا، 45 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل تین ہزار روپے ماہانہ قسطوں پر فروخت کی، موٹر سائیکل حاصل کرنے والے افراد نے 3 اقساط کی ادائیگی کی اس کے بعد غائب ہو گئے، موٹر سائیکل حاصل کرنے والے افراد پر 26 ہزار روپے کی رقم واجب الادا ہے۔
5
پی ڈی ایم ٹو بغیر مینڈیٹ کے مسلط کی گئی ہے یہ تجربہ کامیاب نہیں ہوگا۔شہباز شریف نے ٹھیک کہا ، شریف اور زرداری فیملی کوہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے، ذاتی معیشت کے حوالہ سے لوٹ مار اس کا ثبوت ہے، پاکستانی معیشت کا جو اقتدار میں رہ کر حال کیا ، جوتباہی ہوئی وہ بھی سب بھی سامنے ہے۔ملکی معیشت کا ان لوگوں کوکوئی احساس نہیں، ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں، اس دفعہ وہ پریشان ہیں کہ اس بار ملک میں اتنا پیسہ نہیں ہے وہ کہاں سے کھائیں گے؟ ۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ، کہا بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں،ان کی پارٹی ہے،چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا، شہریار آفریدی کے بیان سے متعلق وہی جواب دے سکتے ہیں۔
6
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے جو پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانا انتظامیہ کا سب سے بڑا ٹاسک ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ٹیمیں صوبے بھر میں متحرک ہیں۔مریم نواز کا مشن ہے کہ عوام کو سستی روٹی اور سستی سبزیاں ملیں، عام آدمی کی بنیادی ضروریات میں روٹی اور سبزیاں ہیں، سبزی اور روٹی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ کے مطابق ہی ہونی چاہیے۔عظمیٰ بخاری
7
مانسہرہ: آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق، بجلی گرنے کا واقعہ ضلع بٹگرام کے جنگلات میں پیش آیا جہاں چرواہے کم سن بچے سمیت مویشی چرا رہے تھے کہ آسمانی بجلی گر گئی۔واقعے کے نتیجے میں احمد، شکیل اور شفیق جاں بحق جبکہ کم سن بچہ صدیر زخمی ہو گیا۔
8
غیر قانونی بھرتیاں کیس: پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری دو مئی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست گزار پرویز الہیٰ نے موقف اپنایا ہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت بعدازگرفتاری خارج کی، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے۔
9
توڑ پھوڑ کیس: فیصل جاوید سمیت2پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع،درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، عدالت نے عامر مغل،فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں6 مئی تک توسیع کردی۔
10
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
11
یم نائن موٹر وے پر اولڈ ٹول پلازہ کے قریب مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے جاں بحق باپ بیٹا دونوں پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ تھے جن کی شناخت میر محمد میرال اور غلام نبی میرال کے نام سے ہوئی ہے ۔مسافر کوچ کراچی سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی، پولیس نے لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں۔
12
گوجرانوالہ: پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کیلئے جانے والے اہلکاروں پر کارکنوں کا حملہ،گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لالہ اسد اللہ پاپا کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود کارکنوں نے بھرپور مزاحمت کی۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے انسپکٹر سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، لالہ اسد اللہ کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس فورس نے بھاگ کر پی ٹی آئی کارکنوں سے اپنی جان بچائی۔
13
وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو سمگلنگ کیخلاف کارروائی کے اختیارات دیدیئےوزرات داخلہ کی جانب سے اختیارات کسٹم ایکٹ کے تحت دئیے گئے ہیں، اس سلسلہ میں چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔رینجرز، کوسٹ گارڈ اور ایف سی کے پاس پہلے ہی اختیارات موجود ہیں، وزیراعظم نے بھی سمگلنگ کے خلاف ایکشن کی ہدایت نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی پولیس اینٹی سمگلنگ مہم چلائے گی، ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کو اب نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا بھی اختیار مل گیا ہے۔
14
سندھ کے داخلی و خارجی راستوں پر لگے مانیٹرنگ کیمروں کی حفاظت آر آر ایف کے سپرد پراجیکٹ منیجر این آر ٹی سی نے کہا ہے کہ 10 مئی تک سمارٹ سرویلنس سسٹم مکمل طور پر فعال اور پولیس کے سپرد کر دیا جائے گا۔ کیمرے گاڑیوں کی جانچ، نقل و حرکت اور ڈیٹا مرتب کرنے میں معاونت کریں گے، کیمروں کی مدد سے چوری شدہ، رنگ اور نمبر پلیٹ تبدیل کی گئی گاڑیوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرنے میں آسانی ہوگی۔ڈی آئی جی آئی ٹی کی
15
برطانوی بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے۔شاہی محل بکنگھم پیلس نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں بادشاہ چارلس کی عوامی خدمات سر انجام دینے میں واپسی اور ان کے علاج میں مثبت پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔بادشاہ چارلس منگل کوکینسرسینٹرکا علامتی دورہ کریں گے اور وہ آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات سر انجام دیں گے۔
16
محکمہ خوراک گندم خریداری کی پالیسی دینے میں ناکام، ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، پنجاب میں تین رکنی وزراء کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی، پہلی آپشن میں جو آن لائن درخواستیں آئیں ان سے گندم خریدیں گے۔ دوسرے آپشن میں کسان کارڈ کے ذریعے نقد کیش امداد شامل ہے، پہلی آپشن میں 3 لاکھ90 میں سے 1لاکھ 19ہزار درخواستیں منظور ہوئی تھیں، اس وقت مالی حالات اور موسم خریداری گندم کے لئے موافق نہیں ہے۔
17
خود ساختہ کھاد مہنگی کرنے پر کمپنیوں کو جواز پیش کرنے کی ہدایت، فرٹیلائزر کمپنی نے خود ساختہ قیمت میں 561 روپے فی بوری کا اضافہ کیا، کمپنی یوریا کی قیمت میں اچانک اضافے کا ٹھوس جواز فراہم کرے۔ فرٹیلائزر انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر اضافہ ناقابل قبول ہے، اضافہ فوری واپس لیا جائے۔وفاقی وزیر رانا تنویر


