1
عاصمہ جانگیرکانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالبعلم کا غزہ کے معاملے پر احتجاج، طالب علم علی حسن نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران جرمنی میں فلسطین کے حق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا۔پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر کرتے ہیں اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کرتےہیں۔احتجاج کے دوران دیگر طالب علموں نے بھی کانفرنس ہال میں نعرے لگائے۔
2
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہزادہ منصور بن بدر کی نماز جنازہ آج جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں بعد نماز عصر ادا کی جائےگی۔
3
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ،وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے جب کہ ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
4
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سکیورٹی وجوہات پرکوئی رکاوٹ ہو جب کہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے باہر سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 60 بسیں چلانے کا اعلان کیا۔کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی سی این جی بسیں عرصےسےخراب تھیں جنہیں ڈیزل پر منتقل کیا گیا ہے اور اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شفاف طریقہ بنا کر 60 بسیں چلائیں گے۔سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد 2000 نایاب کچھوے برآمد، کچھوے مختلف سامان کے 15کارٹنز کی ڈبل پیکنگ میں چھپاکرپاکستان لائے گئے۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو 200 کچھوے تھائی لینڈ سے پاکستان لانے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔ سامان گارگو ایریا میں آنے پر وائلڈ لائف حکام نے کسٹم حکام کو نایاب کچھوے غیرقانونی درآمد کرنے کی اطلاع دی جس پر کارروائی کی گئی۔ کچھوؤں کو 100 کی پیکنگ بناکر علیحدہ علیحدہ چھپایا گیا تھا۔
6
خیبرپختونخوا حکومت کا مقامی گندم خریدنےکا فیصلہ،حکومت نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے اور حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گندم کی خریداری کے لیے 29 ارب روپےمختص کیے ہیں، مقامی سطح پرگندم خریدنےسے 9 ارب روپےکی بچت ہوگی، ضرورت پڑنے پر مزید3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید سکتے ہیں۔ وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو
7
پہلا T20: ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا دیا۔سکور 14 ہوا تو ڈیانا بیگ نے شیمائن کو چلتا کیا پھر اسٹیفنی ٹیلر نے قیانہ جوزف کے ساتھ رنز بڑھائے۔ٹیلر 30 قیانہ جوزف 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد رنز بھی بنے اور وکٹیں بھی گریں تاہم ویسٹ انڈیز کا اسکور 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 122 رنز رہا۔ گرین شرٹس کی جانب سے فاطمہ ثنا نے تین اور سعدیہ اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔


