1
چھ ججز خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز سامنے آگئیں، ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ بھی تجاویز میں شامل ہے، تجویز کردہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ چھ سے سات صفحات پر مشتمل ہے، کسی قسم کی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل ہونا چاہئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تجاویز دیں کہ سول جج، سیشن جج، ہائی کورٹ جج کسی قسم کی مداخلت رپورٹ کا پابند ہو گا، مداخلت سے متعلق سات روز میں رپورٹ کرنا لازم ہو گا، سات روز میں مداخلت رپورٹ نہ کرنے والا جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ٹھہرے گا۔
2
نیب آفس میں کھلی کچہری، 350متاثرین کی شکایات پراحکامات جاری،ق ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے تمام متاثرین کو ازخود سنا اور موقع پر ہی مناسب ہدایات دیں، کھلی کچہری میں پرائم زون،پام وسٹہ ہاؤسنگ، الرحمان گارڈن، خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی، لاثانی چکس ، الجلیل گارڈن، الکبیر ٹائون اور گرینڈ ایونیو ہاؤسنگ کے متاثرین نے شرکت کی۔ نیب لاہور ہر ماہ کے آخری جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہے جس میں ڈی جی نیب لاہور متاثرین کو خود سنتے ہیں،کھلی کچہری کا انعقاد متاثرین اور نیب میں فاصلے کم کرنے کی ایک کاوش ہے۔
3
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق مراسلے ارسال کر دیئے، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مراسلے بھجوائے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا سٹیٹس بتایا جائے، بلدیاتی انتخابات کرانا آئینی ضرورت ہے، عام انتخابات کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو مؤخر کر دیا گیا تھا، پنجاب کے علاوہ تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔
4
پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور مرکزی لیڈر شپ گرفتار ہوئی تو کچھ لوگ پارٹی چھوڑ گئے، لوگوں کے پارٹی چھوڑنے سے ایک خلاء سا پیدا ہوگیا۔میرا کردار سیکرٹری جنرل کو ان کے کاموں میں معاونت فراہم کرنا تھا، کور کمیٹی اور ایپکس کمیٹی کے پاس سے فیصلہ سازی کا اختیار تھا۔ مشکلات کے باوجود ہم نے ملک بھر میں امیدوار کھڑے کئے، کور کمیٹی کے علاوہ کچھ فیصلے ہم نے باہمی مشاورت سے بھی کئے، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے معاملے پر 2،3 نام آئے، سیاسی عدم استحکام نے ملک کو گرفت میں لیا ہوا ہے۔
5
مہنگی نان روٹی بیچنے والے 57 تنور مالکان کیخلاف مقدمات، 39 گرفتار، لاکھوں کے جرمانے،وزیر اعلیٰ پنجاب ریلیف پروگرام کے تحت لاہور میں 1645 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔چیکنگ کے دوران 1494 مقامات پر سستی روٹی دستیاب، 151 جگہوں پر خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں، 57 مقدمات ، 39 گرفتاریاں اور 3 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ روٹی اور نان کی قیمتوں کو نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر
6
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ایسی قانون سازی ہوئی جس کو پڑھنے کا موقع بھی نہیں دیا جاتا تھا۔بل آتا تھا بس سٹیپ ہوتا تھا اور بل منظور ہو جاتا تھا، ایسے قانون سازی نہیں ہونی چاہئے۔2024ء کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا مگر میں نے دیکھا پولنگ سٹیشنز پر لوگوں نے ووٹ ڈالنے والوں کو ہمارے امیدواروں کے نشانوں کے بارے آگاہی دی، کبھی باتیں سننے کو ملتی ہیں کہ عدلیہ حکومتی پالیسیوں میں مداخلت کرتی ہیں۔بیرسٹر علی ظفر کا عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب
7
وکلاء کیخلاف مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں: آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اعلامیہ جاری،وکلاء کے خلاف درج مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں، ملک بھر میں گرفتار وکلاء کو باعزت بری کیا جائے، لاہور کی ماڈل ٹاؤن کورٹس میں عدالتیں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔جس طرح پہلے لاہور کی عدالتیں ایک جگہ پر موجود تھی ویسے کام شروع کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط پر عدالت عظمیٰ کا از خود نوٹس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی آئندہ ایسی جرات نہ کرسکے،اعلامیے کا متن
8
نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔سی پیک خطے کے ممالک کے درمیان فلیگ شپ منصوبہ ہے، سی پیک خطے کے ممالک کے درمیان گیم چینجرمنصوبہ ہے۔پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر امن کا خواہاں ہے، افغانستان اور امریکہ کے درمیان امن کیلئے بات چیت کا آغاز کیا ہے ، ہمارا ویژن خطے میں امن،خوشحالی اور غربت کا خاتمہ ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا تقریب سے خطاب
9
مصری وفد غزہ کے یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کیلئے اسرائیل پہنچ گیا۔مصری وفد نے اسرائیلی ہم منصبوں سے ملاقات کی، غزہ میں جنگ کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اسرائیل کے پاس مذاکرات کیلئے کوئی نئی تجویز نہیں ہے، اسرائیل محدود جنگ بندی کی شرط پر غور کرنے کیلئے تیار ہے۔اسرائیلی عہدیدار کا دعویٰ ، مذاکرات میں حماس کی قید میں 40 کی بجائے 33 اسرائیلیوں کی رہائی پر بات چیت ہوگی۔
10
اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 33 فلسطینی شہید، 70 زخمی،غزہ کے نصیرات کیمپ، خان یونس اور رفاہ پر اسرائیلی بمباری سے 15 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فورسز کی تلکرم اور جنین میں بمباری کے باعث 16 سے زائد فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔شہداء کی مجموعی تعداد 34 ہزار 388 تک پہنچ گئی جبکہ 77 ہزار 437 فلسطینی زخمی ہیں، غزہ میں عمارتوں کے ملبے اور گندگی کی وجہ سے بیماریاں اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔فلسطینی وزارت صحت
11
ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں ٹارگٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی آگئی۔انسداد منشیات مہم، 2 ماہ میں 17801 چھاپے، 8878 ملزم گرفتار،خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 17801 چھاپے مارے گئے، 2 ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 8381 مقدمات درج، 8878 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ملزموں کے قبضے سے 5802 کلو چرس، 29 کلو گرام سے زائد آئس، 100 کلو ہیروئن، 216 کلو افیون اور 111079 لٹر شراب برآمد ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 250 چھاپے مارے گئے، منشیات کے کاروبار میں ملوث 119 ملزموں کو گرفتارکر کے 114 مقدمات درج کئے گئے۔ملزموں کے قبضے سے 53 کلو چرس، 2 کلو ہیروئن، 1 کلو آئس اور 1645 لٹر شراب برآمد ہوئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دے دیا۔
12
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : قومی ٹیم کا انتخاب 28 اپریل کوہو گا۔قومی ٹیم کے کوچ رولینٹ آلٹمنس سلیکشن بورڈ کے چیئرمین ہونگے، ڈپٹی ڈی جی پی ایس بی اور اولمپیئن منظور الحسن سینیئر ممبران ہونگے۔
قومی ٹیم 2 مئی کو ملائیشیا روانہ ہو گی،راچی میں جاری ہاکی کیمپ کے کھلاڑیوں کو فوری طور پر اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت
13
پاور ڈویژن نے سولر پر فکس ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کردی۔ اعلامیہ کے مطابق سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی، پاور ویژن کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ نیٹ میٹرنگ کا موجودہ نظام شمسی توانائی میں غیر صحت مندانہ سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے۔


