اسلام آباد (محمد اویس) وفاقی وزیرداخلہ کے احکامات کے باوجود زائد المعیاد شناختی کارڈ پر جاری ہونے والی موبائل سمیں بند نہ ہوسکیں،زائدمعیاد شناختی کارڈز پر کتنی سمیں چل رہی ہیں پی ٹی اے لاعلم نکالا،
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق زائد المعیاد شناختی کارڈز پر چلنے والی سمیں بند کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ سے کسی قسم۔کے احکامات نہیں ملیں گے ،زائد المعیاد شناختی کارڈز پر چلنے والے سموں کی تعداد کا علم نادرا کو ہوگا۔
اس خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 18اپریل کو نادرا ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران احکامات دیئے تھے کہ زائد المعیاد اور غیر موثر شناختی کارڈز پر چلنے والے تمام سمیں بند کردی جائیں
اس حوالے سے ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس اس چیز کا ریکارڈ نہیں ہے کہ کتنی موبائل سمیں زائد المعیاد شناختی کارڈز پر چل رہی ہیں اس کا ریکارڈ نادرا کے پاس ہے
زائد المعیاد شناختی کارڈز پر چلنے والی سموں کو بند کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ سے ہمیں کسی قسم کے سرکاری احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں اگر اس حوالے سے احکامات موصول ہوتے ہیں تو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ قانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا .
واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے 18 اپریل کو زائدمعیاد شناختی کارڈز پر چلنے والی سموں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا 10دن گزرنے کے باوجود وزارت داخلہ کی طرف سے ابھی تک اس معاملے پر ایک سرکاری خط تک پی ٹی اے کو نہیں لکھا گیا ہے تشویش ناک صورت حال یہ ہے کہ ملک میں فوت ہونے والوں کے نام پر بھی سمیں چل رہی ہیں ان کو بھی بند نہیں کیا گیا ہے ۔(محمداویس)