1
آڈیو لیک کیس: جسٹس بابر ستار کو کیس سے الگ کرنیکی تین اداروں کی درخواستوں پر جرمانے عائد, پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے آڈیو لیک کیس میں جسٹس بابر ستار کی علیحدگی کیلئے عدالت میں متفرق درخواستیں دائر کی تھیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس سے متعلق بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم الثاقب کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل عثمان منصور عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سماعت کے اختتام پر پی ٹی اے، ایف آئی اےاورپیمراکی درخواستوں پر بھی 5-5 لاکھ روپے کا جرمانہ کرکے درخواستیں خارج کردیں۔
2
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز ریکارڈ، انڈیکس 73 ہزار کی سطح عبورکرگیا۔100 انڈیکس 558 پوائنٹس اضافےسے73 ہزار300 کی سطح تک پہنچ گیا ہے ۔کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 742 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح 72 ہزار 862 پوائنٹس کو چھوا جب کہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 73 ہزار تک پہنچنے میں 138 پوائنٹس کی کمی رہی۔
3
نوشہرہ: والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی، نوشہرہ میں خیرآباد کے مقام پر بہن بھائی نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگائی، خاتون کو ملاحوں نے زندہ بچا لیا جب کہ اس کے بھائی کی تلاش جاری ہے۔
4
سکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، آپریشن 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا جس میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ ہلاک دہشتگرد دہشتگردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر
5
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار،کسان حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے جہاں رحیم یار خان میں کسانوں نے گلے میں زنجیریں ڈال کر احتجاج کیا۔بہاولنگر میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے فیکٹری پہنچنے والا باردانہ برآمدکرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔ کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا جس کی تصدیق کسان بورڈ پاکستان نے کی۔دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، کسان بورڈ پاکستان
6
کراچی میں اگلے 3 سے 4 روز گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئیکراچی اور ملحقہ علاقوں میں دن میں موسم گرم اور شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کاروں کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
7
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کے لیے کوئی پیغام نہیں۔ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی دوڑ نہیں لگی ہوئی۔کابینہ اور بیانیے سے متعلق ہر فیصلے کی منظوری نواز شریف دیتے ہیں۔ٹی وی پروگرام کے دوران لیگی رہنما کی گفتگو
8
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ آج پاکستان کو آخری قسط کی منظوری دیگا(آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج شام ہو گا۔جو ہفتہ رواں میں اسٹیٹ بینک کو مل جائیگی۔اس اجلاس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ معاہدے کی ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط پاکستان کو دی جائے گی جب کہ آئندہ ماہ کے وسط میں آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کے ساتھ 7 سے 9 ارب ڈالر کے نئے امدادی پروگرام کیلئے مذاکرات کا آغاز کریگا۔
9
اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکی جامعات کا احتجاج کینیڈا تک پہنچ گیاکینیڈا کیMcGill یونیورسٹی میں بھی طلبہ نے احتجاجی کیمپ لگا لیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جامعات میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج جاری ہے، الینوائے، بوسٹن، ایری زونا اور دیگر جامعات میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید 200 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
10
آج پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان،گزشتہ روز آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔
11
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں پولیس اہلکار نے بیماری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔۔ ہیڈ کانسٹیبل غلام علی نامی اہلکار نے گھر میں خود کو گولی ماری۔ہیڈ کانسٹیبل غلام علی کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اور چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں کورس کررہا تھا۔پولیس
12
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے اور آج مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں طور پر کم ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہے۔ پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے اور آج مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں آئی سی ایم اے پاکستان کے کانووکیشن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب
13
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت،قریب کے دوران وزیر اعظم نے ولی عہد کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک باد بھی پیش کی
14
غزہ: رات کی تاریکی میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 66 فلسطینی شہید،اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 افراد شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے رفح میں 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، حماس کا وفد آج قاہرہ میں ثالث کاروں کو اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔
15
اسرائیل نے رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات کو سننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے بغیر اسرائیل کے رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے۔جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ رفح آپریشن سے متعلق اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے، غزہ میں عارضی جنگ بندی وزیر خارجہ کا ٹاپ ایجنڈا ہے، کم ازکم 6 ہفتے کی جنگ بندی چاہتے ہیں۔جان کربی
16
شوگر ملز کے پاس اس وقت 15 لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے لہٰذا حکومت کو چینی کی برآمد کے حوالے سے جلدکوئی فیصلہ لیناچاہیے ۔حکومت کو اضافی چینی کی برآمدکےحوالے سے مؤثر اور مستقل پالیسی بنانی چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں 700 سے 553 ڈالرفی ٹن تک گرچکی ہیں جس سے ملک کے لیے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنےکےمواقع کم ہورہے ہیں۔کسانوں کا اگلے سال بھی 20 فیصد زائد رقبے پرگناکاشت کرنےکارجحان ہے جس سےچینی بھی زیادہ بنےگی ۔ترجمان پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون
17
سابق وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نےکہا ہےکہ اس وقت ہر پاکستانی 2 لاکھ 88 ہزار روپےکا مقروض ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کو آئندہ تین سال میں 60 بلین ڈالر ادا کرنے ہیں۔ بجٹ خسارے کو پورا کرنےکے لیے قرض لیا جاتا ہے، آمدنی کو بڑھانےکے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا۔لاہور میں عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں خطاب،سیاسی معاملات کے حل کے بغیر معاشی معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے،2007 سے ہمارا قرضہ بڑھتا گیا، بجٹ خسارے کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں ذمہ دار ہیں، خسارے کو کم کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں۔سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر
18
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی اپنی ہی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ رؤف حسن پہلے بھی جماعت کے بیانیے سے متعلق غلط بیانات دیتے رہے ہیں، وہ ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔ پی اے سی چیئرمین شپ سے متعلق رؤف حسن کے بیان پر افسوس ہے، مجھ سے منسوب رؤف حسن کا بیان ہمیشہ کیلئے جھوٹ تصور کیا جائے۔
19
کراچی میں بی آر ٹی کا ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کا شکارمنصوبے پر کئی ماہ سے ترقیاتی کام بند ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ٹھیکے داروں کی جانب سے کام بند کیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور مہنگائی کا طوفان ہے۔منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 79 ارب روپے تھا جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹھیکے داروں سے معاہدہ ہو گیا ہے، مئی کے پہلے ہفتے میں کام شروع ہو جائے گا۔
20
کراچی پورٹ پر مبینہ طور پر 1500 ٹن کم گندم لانے والا جہاز فرار ہوگیاجہاز کو معاملہ حل ہونے تک رکنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم عدالتی حکم نہ ہونے کی وجہ سے جہاز معاملے کے حل تک رکنے کے بجائے فرار ہو گیا۔ اینا الزبتھ نامی بحری جہاز کو 54 ہزار ٹن گندم کراچی پورٹ پر پہنچانی تھی تاہم مبینہ طور پر جہاز 1500 ٹن کم گندم دیکر فرار ہو گیا۔
21
ٹانک سے اغوا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ بازیاب،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے سیشن جج شاکر اللہ مروت کی بازیابی کی تصدیق کر دی۔ کہاسیشن جج کو باحفاظت اپنے گھر منتقل کردیا گیا ہے، واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


