1
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔ شریف خاندان اہم قومی عہدے گھر میں بانٹ رہا ہے، اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا، آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے میں شریف خاندان کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے، پنجاب کی راج کماری اداکاری کرتے نہیں تھکتی، وزیر اعلیٰ بننے پر تسلی نہیں ہوئی تو پولیس کی وردی پہن لی۔
2
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی،سیشن کورٹ لاہور میں پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث کل تک ملتوی کی گئی۔
3
خیبرپختونخوا: حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، جاں بحق 10 افراد میں 6 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 5 مرد، 2 خواتین اور7 بچے شامل ہیں۔ دیوار، چھتیں، آسمانی بجلی گرنے سے 56 گھروں کو نقصان پہنچا ،51 گھروں کوجزوی، 5 کو مکمل نقصان پہنچا۔ نقصان باجوڑ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر، لوئرمالاکنڈ، لکی مروت میں ہوا، کوہاٹ، اورکزئی، شانگلہ، دیراپر، بونیر،چترال لوئر، نوشہرہ، مہمند بھی متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔
4
پاکپتن: تیز رفتار کار نہر میں جا گری، بچی جاں بحق، 6 افراد کو بچا لیا۔ کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد تقریب میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے بعد کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے۔
5
ومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین بیج ترمیمی آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کریں گے، بلوچستان میں گیس کی اوور بلنگ اور سیلز ٹیکس کی مد میں اضافی وصولیوں پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اور رول 18 کے تحت پوائنٹ آف آرڈر کے علاوہ اٹھائے گئے نکات پر بحث ہوگی
6
شکارپور میں گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کے زد میں آ کر 5 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی، مرنے والے بچے کی شناخت مہدی حسن کے نام سے ہوئی
7
دورہ سعودی عرب کا تیسرا روز: وزیراعظم آج مصروف دن گزاریں گے خصوصی اجلاس کی اختتامی پلینری -ریجوینیٹنگ گروتھ- میں اظہارِ خیال کریں گے۔وزیراعظم کی آج ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے جبکہ وزیراعظم سے سعودی وزرائے برائے تجارت ، توانائی اور ماحولیات و زراعت ملاقاتیں کریں گے۔
8
وزیراعظم سے امیر کویت کی ملاقات، تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کا اعادہ،وزیراعظم اور امیر کویت کی یہ قات ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کے بحران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
9
آپ کا مشن ہمارا مشن، ترقی میں ساتھ دینگے: سعودی وزراء کی وزیراعظم کو یقین دہانی،ہم سب آپ کی کارکردگی اور کام کرنے کی رفتار سے آگاہ ہیں، آپ پاکستان کے ترقی کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں، آپ کا مشن ہمارا مشن ہے، سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔سعودی وزیر سرمایہ کاری
10
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ دیگر سکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں، اس کے علاوہ جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
11
رفح پراسرائیلی حملے تیز ، جنگ بندی مذاکرات کیلئے حماس کا وفد آج قاہرہ روانہ ہوگا۔ حماس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وفد حماس کی طرف سے قطر اور مصر کے ثالثوں کو دی گئی جنگ بندی کی تجویز پر بات کرے گا اور اس پر اسرائیل کے ردعمل پر بھی بات کرے گا۔اسرائیل نے تقریباً 130 یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے، تاہم اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک غزہ میں اپنی جنگی کارروائیاں نہیں روکے گا جب تک کہ وہ فلسطینی گروپ حماس کو ختم کرنے کا اپنا ہدف پورا نہیں کر لیتا۔
12
(ایف ائی اے) لاہور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا ملزمہ طاہرہ صداقت اور صداقت حسین نے 2018 سے 2021 کے دوران کراچی میں جعلی کمپنیاں بنائیں، کمپنی کا عملہ لوگوں کو جعلی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتا تھا۔ہ پانچ ہزار سے زائد متاثرین سے 623 ملین روپے بٹورے گئے، شہریوں کو سرمایہ کاری 18 ماہ میں دگنی ہو نے کا لالچ دیا گیا،
13
نشتر کالونی میں ظلم کی انتہا،7 بچوں کے باپ کو بے دردی سے قتل کردیا گیادھلو کلاں کا رہائشی اکرم پینٹ کا کام کرتا تھا،3 ملزمان نے گلہ دبا کرسرپر آہنی راڑ کے وار کر کے قتل کیا ہے، مقتول موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا دیرینہ عداوت؟ اس کی تحقیقات جاری ہے، پولیس
14
سوئی ناردرن کی لاہور ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاری، لاہور ریجن کو لاہور ایسٹ اور لاہور ویسٹ میں تقسیم کیا جائے گا، دونوں ریجنز کے الگ الگ جنرل منیجرز تعینات کئے جائیں گے۔لاہور ریجن کے تمام سٹاف اور انفراسٹرکچر کی دو حصوں میں تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے لاہور ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،
15
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام چیلنج،حکومت پنجاب کی جانب سے گندم نہ خریدنے کے اقدام کیخلاف درخواست فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم سرکاری قیمت پر خریدنے کی پابند ہے، حکومت نے 3900 روپے فی من گندم خریداری کیلئے پالیسی جاری کی، حکومت نے 22 اپریل سے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کرنا تھی۔درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت حکومت کو کسانوں سے گندم کی خریداری کا حکم دے اور گندم مافیاز کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے۔