1
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار،گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ان کے نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔واضح رہےکہ 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔
2
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گندم کے معاملے پر نگران حکومت کو غلط فیصلوں کا ذمہ دار قرار دید یا۔نگران حکومت گندم کی درآمد کےغلط فیصلےکرکےگئی جس کے باعث آج کسان پریشان ہیں۔ سب کو پتا تھا اس سال گندم وافر ہوگی اداروں کے پاس اعداد وشمار تھے لیکن ایک ارب ڈالرکی گندم منگوالی گئی حالانکہ ملک میں وافرگندم موجود تھی، جس نے یہ فیصلے کیے اسے سزا ملنی چاہیے۔
3
190 ملین پاؤنڈ کیس: اعظم خان سمیت 8 نام ای سی ایل سے خارج، عمران اور بشریٰ کا نام برقرار،کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دی جس کے بعد 190ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔جن افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ان میں سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان، راجہ منظورکیانی اور عارف رحیم شامل ہیں۔
4
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دیدی 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کے الیکٹرک نے7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 18.86 روپے کا اضافہ مانگا ہے۔ 7 ماہ کا اضافہ فی یونٹ 18.86 روپے بنتا ہے اور 2 ماہ کیلئے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست کی گئی ہے جب کہ 2 ماہ کی کمی کو منہا کرکے مجموعی اضافہ فی یونٹ 18.57 روپے بنے گا۔
5
لاہور: محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایتوں پر ڈائریکٹرز تبدیل وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر پاسپورٹ آفس پر موجود شہریوں نے محسن نقوی کو پاسپورٹ بنوانے کیلئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے۔محسن نقوی نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے سوالات کیے جس کے دونوں افسران جواب نہ دے سکے۔یہاں تو سب کچھ کھلے عام چل رہا ہے اور عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔وزیر داخلہ
6
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے ابھی کوئی نام فائنل نہیں کیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ آپ کی پارٹی میں چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ مجھے مشاورت ہی نہیں کرنے دی جارہی، آج مشاورت مکمل ہوجائے گی۔عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے شیر افضل مروت کو نامزد کیا ہے کیا وہی نام فائنل ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ پی اے سی چیئر مین شپ پر مشاورت کے بعد جواب دوں گا؟
7
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 429 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 105 روپے ہوگیا ہے۔
8
پاکستان کے عثمان چند پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام،عثمان چند ابتدائی 36 شاٹس کے بعد دوسری پوزیشن پر تھے لیکن انہوں نے 37 سے 40 ویں شاٹ میں 2 ٹارگٹ مس کردیے۔2 ٹارگٹ مس ہونے کی وجہ سے عثمان دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، عثمان نے 40 میں سے 34 ٹارگٹ لیے جب کہ چوتھی پوزیشن پر آنے کے بعد عثمان میڈل کیلئے آخری 20 شاٹس سے باہر ہوگئے تھے۔
9
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ریڈبال کوچ جیسن گلیسپی اور وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن قومی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بالترتیب ریڈ بال اور وائٹ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پی سی بی پوڈ کاسٹ کے 48 ویں ایڈیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔


