1
وزیر خارجہ کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق، پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ملاقات ہوئی ہے۔ے ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے فروغ کیلئے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ کے تعلقات کا جائزہ لیا اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے اگلے دور کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
2
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ، انصر کیانی، مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے وکیل نے بتایا کہ انتظامیہ نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، سیاسی بنیاد پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب بھی پرامن احتجاج کرتے ہیں نیا مقدمہ درج ہوتا ہے۔وکلا نے استدعا کی کہ رہنماؤں کی ضمانت منظور کی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔بعد ازاں عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔
3
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھراسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔ہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔
4
ملک کے 91 اضلاع میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز،ملک میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے جس میں 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے_پنجاب کے دس اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔پنجاب میں پولیو مہم کے 10 اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان شامل ہیں جبکہ راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، میانوالی، شیخوپورہ اور اوکاڑہ بھی مہم کا حصہ ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی میں مہم منتخب یونین کونسلوں منعقد کی جائے گی۔
5
پی سی بی کو احسان کی انجری بارے رپورٹ جلد موصول ہونے کی توقع,احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل، بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائے گی، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی
6
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے معتبر’بوکر‘ ادب ایوارڈ جیت لیا،اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی باسم خندقجی نے اپنے ناول "قناع بلون السما ” کے لیے 2024ء کا بین الاقوامی ایوارڈ برائے عربی افسانہ (بُوکر) جیت لیا۔ابوظہبی میں سالانہ ایوارڈ تقریب کے دوران جیوری کے سربراہ شامی ناول نگار اور نقاد نبیل سلیمان نے کہا کہ "جیوری نے جولائی 2022 کے درمیان عربی زبان میں شائع ہونے والے بہترین ناول کے طور پر جمع کرائے گئے 133 عنوانات میں سے جیتنے والی کتاب کا انتخاب جون2023ء میں کیا تھا۔لبنان میں مقیم دارالادب کے مالک رنا ادریس نے ابوظبی میں خندقجی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔
7
نارووال: رشتہ دینے سے انکار پرفائرنگ، 3سالہ بچہ جاں بحق، لڑکی اغوا، رشتے سے انکار پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہو گئی ، ملزمان 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ خانہ بدوش خاندان میں 2 ماہ سے رشتہ تنازع چل رہا تھا،