1
بشام حملہ: حساس ادارے نے خودکش حملےکا الرٹ 15 مارچ کو جاری کردیا تھا۔واضح رہےکہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔حساس ادارے نے خودکش حملے کا الرٹ 15 مارچ کو جاری کیا تھا۔ حساس ادارے نے کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گردوں کے نام بھی بتائے تھے۔الرٹ میں دہشت گردوں قاری موسیٰ، مولوی ضرار، مولوی سجاد اور عون ارمانی کے نام شامل تھے۔ الرٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے 25 کلوپوٹاشیم کی خریداری کا بھی بتایا گیا۔ الرٹ میں خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی خریداری کا بھی ذکر تھا۔
2
ایم کیو ایم رہنما رضا علی عابدی قتل کیس میں 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا،عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور حکم دیا کہ دیگر ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
3
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 22 فیصد پر برقرار،اسٹیٹ بینک نے شرح سود 2 ماہ کےلیے برقرار رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ ملک میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،مستقبل میں مزید کمی ہوگی۔کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آرہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں۔
4
پنجاب حکومت کا گندم کے معاملے پر نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ، سبسڈی پر غور، پنجاب حکومت نے حکومتی پالیسی پرپورا اترنے والے کسانوں کو 400 سے 600 روپے فی من سبسڈی دینے پرغور شروع کردیا ہے۔حکومت کے پاس اگلےسیزن تک 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے اور کسانوں کے پاس جو گندم ہے اس میں بارشوں کی وجہ سے نمی ہے، اس لیے نمی والی گندم کو ذخیرہ کرنا ممکن نہیں۔حکومت نے اب کسانوں کو فی من سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ حکومت نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل سے بھی پابندی اٹھالی ہے، بین الصوبائی نقل و حمل سےپابندی اٹھانے سے متعلق باقاعدہ اعلان جلد ہوگا۔
5
حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کےفرسٹ منسٹر کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔حمزہ یوسف نے اپنے استعفےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ وہ نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔اسکاٹش گرین پارٹی کے ساتھ گزشتہ ہفتہ شرکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینےکے لیےدباؤ تھا۔حمزہ یوسف کو رواں ہفتہ گرین پارٹی کے علاوہ اسکاٹش لیبرپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کاسامنا تھا۔
6
’پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے ترجیح دے رہے ہیں‘، وزیراعظم اور سعودی وزیر تجارت کی ملاقات،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاسعودی تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے پوری طرح فعال ہے۔سعودی وزیر تجارت سے گفتگو
7
کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔کراچی میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے، پولیو فری معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔مرتضیٰ وہاب،
8
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک،سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں انہتائی مطلوب دہشت گرد اسماعیل کو ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی، وہ پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ہلاک دہشت گرد بھتا خوری کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔سی پی او
9
پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئر سول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
10
سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ حج کوٹہ رواں برس بھی پوری طرح استعمال نہیں کرسکیں گے لیکن کوشش کریں گے آئندہ برس پورا حج کوٹہ استعمال کریں ورنہ یہ کم بھی ہوسکتا ہے۔ اس سال 69 ہزار پاکستانی سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جب کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین کی تعداد بھی جلد سامنے آجائے گی۔ اس بار 40 روز کے ساتھ 20 سے 25 روز کا بھی حج متعارف کرایا ہے، اس بار عازمین حج پاکستان سے پری انسٹال موبائل سم کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے جس سے وہ واٹس ایپ پر پاکستان کال کرسکیں گے جب کہ عازمین حج کو خصوصی فیچر والے بیگ بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاالرحمان کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
11
190 ملین پاؤنڈ کیس: اعظم خان سمیت 8 نام ای سی ایل سے خارج، عمران اور بشریٰ کا نام برقرار،وفاقی کابینہ کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈکرپشن کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سےنکالنےکی منظوری دے دی گئی۔جن افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ان میں سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان، راجہ منظورکیانی اور عارف رحیم شامل ہیں۔ان کے علاوہ نوید اکبر، سکندر حیات ، نثار محمد، غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔