1
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کے قائم ہونے میں بیوروکریسی نہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار ہے؟ سوچنا ہوگا آج عوام اور اسٹیبلشمنٹ کہاں کھڑی ہے؟ کیا یہ عوام کی پارلیمنٹ یا اسٹیبلشمنٹ کی ترتیب دی ہوئی پارلیمنٹ ہے، اس سے ہم نے کب نکلنا ہے یا دھنستے چلے جانا ہے۔حلف برداری کے بعد پہلی مرتبہ اسمبلی میں آیا ہوں، کچھ معروضات پیش کرنا چاہتا ہوں، اسد قیصر کا مطالبہ صیح تھا، جلسہ کرنا ان کا حق ہے ان کےاس مطالبے کی حمایت کرتا ہوں۔ اس بار اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئی ہیں، آج جمہوریت کدھر کھڑی ہے؟ یہاں بیٹھنے میں ہمارا ضمیر کس طرح مطمئن ہے؟ قائداعظم کا پاکستان آج کہاں ہے؟ شاید تاریخ اس حقائق سے پردہ اٹھائے گی۔بھارت اور پاکستان ایک ہی دن میں آزاد ہوئے، بھارت آج دنیا کی سپر طاقت بننے کا خواب دیکھ رہا ہے، ہم دیوالیہ سے بچنے کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں، کون ذمہ دار ہے؟ گھومتے پھرتے پھر سیاست دانوں پر بات آئے گی۔امیرجے یو آئیمولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال
2
6 ججز کا خط: سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن بنانے کیلئے نئی درخواست دائر،درخواست ایڈووکیٹ خدا یار موہلہ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ 6 ججز کے خط پر تحقیقات کیلئے 3 ججز پر مشتمل انکوائری کمیشن تشکیل دے، کمیشن عدلیہ میں مداخلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ انٹیلی جنس اداروں کے افسروں کے اختیارات اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے قانون سازی کے احکامات دے، ایجنسیوں کے کردار کے تعین کیلئے قانون سازی کرتے وقت سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا فیصلہ کو بھی مد نظر رکھا جائے۔
3
وزیر دفاع سے ترکیہ کے کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم،ملاقات میں علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیر دفاع نے متعدد فورمز پر پاکستان کیلئے ترکیہ کی بھرپور حمایت کو سراہا، خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے۔
4
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 10 مئی کو جلسے کی اجازت مانگ لی،ترجمان اپوزیشن الائنس حسین احمد نے فیصل آباد انتظامیہ کو باضابطہ طور پر درخواست دے دی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی عوامی تحریک کا آئینی اور قانونی حق استعمال کرنے جارہی ہے۔ہمارا جلسہ 10 مئی 2024ء کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ پر منعقد ہوگا۔ترجمان اپوزیشن الائنس
5
میر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔ جب امیر جماعت اسلامی پاکستان بننے کا اعلان ہوا اس وقت مبارکباد کا پہلا خط کراچی پریس کلب سے موصول ہوا، ملکی صورتحال سب کے سامنے ہے، کراچی کے رہنے والوں کے حق کی تحریک آگے بڑھی تھی۔پہلے بلدیاتی انتخابات میں شب خون مارا گیا، پھر عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، مسائل کا کوئی حل نکالنا ہوگا نہیں تو عوام کا غیظ و غضب آگیا تو مشکل ہوگا، فارم 47 کے مینڈیٹ کو واپس کیا جائے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا میٹ دی پریس سے خطاب
6
سینیٹ اجلاس: منی بل 2024ء پر رپورٹ پیش کر دی گئی، حکومتی سینیٹر کی مخالفت، ان اصلاحات سے متعلق کمیٹی نے متفقہ منظوری دی ہے، وزیراعظم اور حکومت نے اپنے اختیارات کم کئے ہیں، سینیٹر علی ظفر نے بھی کچھ تجاویز پیش کی تھیں، کمیٹی میں اپوزیشن کی تمام تجاویز پر طویل بحث کی گئی، مقصد تھا فرد واحد کی بجائے کمیٹی اب یہ معاملات دیکھے، درخواست ہے منی بل کو منظور کیا جائے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،حکومتی سینیٹر سعدیہ عباسی نے بل پیش کرنے کی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ ابھی قائمہ کمیٹیاں نہیں بنیں تو خصوصی کمیٹی سے کیسے منظوری لی گئی، ایوان کو بائی پاس نہ کیا جائے، ماضی میں حفیظ شیخ آئے انہوں نے معاشی بربادی کی اب وہ کہاں ہیں؟
7
تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر،الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ منگل کو پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا کیس سنے گا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے فیڈرل الیکشن کمشنر کو نوٹسز ارسال کر دیئے گئے۔
8
فارم 47 کی پیداوار حکومت کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے نتائج پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تحصیل چیئرمین شپ کے لئے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے تحصیل چیئرمین کی چھ میں سے پانچ نشستیں جیت لی ہیں۔ یہ صوبے کے عوام کا پاکستان تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر ان حلقوں کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ضمنی انتخابات میں پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شاندار کامیابی پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ پختونخوا پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کا تھا اور آج بھی ان کا ہے۔
9
الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف اثاثے چھپانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر،الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سماعت کرے گا۔
10
کینیڈا میں بیساکھی کی تقریبات، جسٹن ٹروڈو کی موجودگی میں خالصتان زندہ باد کے نعرے، یہ نعرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی کی انتہا پسندی اور اقلیتوں کیخلاف کارروائیوں سے سکھ بھی تنگ آچکے ہیں اور وہ علیحدہ وطن چاہتے ہیں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی، تقریب میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر پیئر پوئیلیور نے بھی شرکت کی۔تقریب میں ہر طرف ہردیپ سنگھ نجر کے پوسٹرز اور تصاویر آویزاں تھیں اور مودی کیخلاف سکھوں کی نفرت نعروں کی صورت میں واضح طور پر دیکھی گئی،
11
حب ریلی کراس کونیا چیمپئن مل گیا، پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں جیاند ہوت فاتح، بلوچستان کے جیاند ہوت نے 34 منٹ اٹھارہ سیکنڈ میں ریس مکمل کی، خواجہ تیمور ستائیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ صاحبزادہ سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔نادر مگسی گاڑی خراب ہونےکے باعث ریس مکمل نہ کرسکے۔
12
سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے،کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک وقت پر 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 1047 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 71 ہزار 695 پوائنٹس پر بند ہوا۔


