1
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان بری،اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی جس سلسلے میں ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شاہد خاقان کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس سے بری کردیا۔عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عبداللہ خاقان بھی ریفرنس سے بری ہوگئے۔
2
جنرل لودھی کی اداروں اور سیاستدانوں میں صلح کی کوششیں شروع، اداروں کیخلاف بد زبانی کے خاتمے، تمام سیاسی انتقامی کارروائیوں کی بندش اور موجودہ حکومت کو کم از کم دو سال تک چلتے رہنے کیلئے اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔۔ اگرچہ ابتدائی سطح پر ایسا لگتا ہے کہ متعلقہ فریقین کوئی سمجھوتا کرنا نہیں چاہتے لیکن ملک اور اس کے غریب عوام کی خاطر مخلص گروپس اور افراد کو بظاہر اس مشکل اور بڑے کام سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ کچھ سیاسی شخصیات کی حمایت حاصل ہے لیکن وہ اس کوشش میں شامل ہونے والوں کے نام اس وقت ظاہر کریں گے جب مفاہمت کی کوششوں میں مصروف گروپ مکمل ہو جائے گا۔ سابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھیکی میدیا سے گفتگو
3
عدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم میں تلخ کلامی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی جس سلسلے میں شکایت کنندہ خاور مانیکا اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہو ئے۔دوران سماعت شکایت کنندہ خاورمانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پرعدم اعتمادکا اظہار کیا اور کہا کہ میرے خاندان کو تباہ کر دیا گیا ہے آپ کے گھر کے ساتھ یہ ہو تو پتا چلے، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے انصاف ملے گا آپ یہ کیس ٹرانسفر کر دیں۔ سیشن جج نے کہا کہ کیس اس حد تک سن چکا ہوں کہ کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہوسکتا، سیکشن 528 کے مطابق اس معاملے میں ہائیکورٹ ہی کچھ کرسکتا ہے۔ سلمان اکرم نے خاورمانیکا سے متعلق کہا کہ یہ بندہ جھوٹا ہے انتہا کا جھوٹا ہے، اس پر خاور مانیکا نے جواب دیا کہ ٹرائل کےدوران عمران خان نے سلمان اکرم کوتھپکی دی تو یہ گند اچھالنے لگے۔
4
یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔حکومت یکم مئی 2024 سے اگلے 15 دن تک پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کرسکتی ہے۔پیٹرول کی قیمت کم ہوکر 293.94 روپے فی لیٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کی جاسکتی ہے۔
5
ہم کہیں گئے ہی نہیں: پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال پر فواد چوہدری کا جواب،کہاہم چاہتے ہیں کہ تلخیاں کم ہوں، اللّٰہ آسانیاں پیدا کرے، آج ہم سارے 9 مئی کے کیسز کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں، ہم مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، فارم 47 پر کھڑی ہے، اس وقت مولانا اور صوبہ خیبر پختونخوا ایک طرف کھڑے ہیں، میرا خیال ہے مولانا صاحب نے فیصلہ کر لیا کہ یہ حکومت ہٹے گی، پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو یہ حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
6
کراچی انتظامیہ کا شہر کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ،بہت سے علاقوں میں عمارتیں ایسی ہیں جنہیں مخدوش قرار دیا جا چکا ہے جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہیں اور جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ان عمارتوں کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
7
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی۔ پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی پر صرف ایک لاکھ 20 ہزار کسان پورا اترتے ہیں اور خریداری پالیسی پر پورا اترنے والے کسانوں کو سبسڈی دی جائے تو 5 ارب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔محکمہ خوراک، پنجاب حکومت پالیسی کے مطابق 10 فیصد نمی کے ساتھ گندم خریدنے پر تیار ہے مگر پنجاب کے کسی بھی ضلع میں 10 فیصد نمی والی گندم موجود نہیں کیونکہ بارشوں کے باعث گندم میں نمی کا تناسب 16 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔حکومت کے پاس اگلے پورے سال کیلئے گندم وافر مقدار میں موجود ہے، وافر گندم، نمی کا تناسب اور معاشی صورتحال گندم خریداری میں رکاوٹ ہیں۔
8
پاکستان کا دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل، نئی قسط کی منظوری، آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا۔ پاکستان کو حکومتی ملکیتی اداروں کی اصلاحات آگے بڑھانے سمیت پالیسی فریم ورک کے تحت چلانا ہے۔ پاکستان نے دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، پاکستان نے جولائی 2023 میں آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا قرض پروگرام لیا تھا اور پاکستان نے قرض پروگرام کے اہداف کے حصول میں سنجیدہ کوششیں کیں۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونا شروع ہوگئی ہے اور قرض پروگرام کے بعد پاکستان معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک پہنچ رہی ہے، توقع ہے کہ مہنگائی کے بڑھنے کی شرح جون میں کم ہو کر 20 فیصد ہو جائے گی۔
9
نگران حکومت میں ایک شخص نے گندم سے 85 ارب کا منافع کمایا: عون عباس کا دعویٰ،نگران حکومت میں ایک شخصیت نے یوکرین سے گندم درآمد کرکے اربوں روپے منافع کمایا۔ پی ٹی آئی رہنما عون عباس کادعویٰ گندم کی خریداری کےمعاملے اور کسانوں کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری ا کہنا تھا کہ جس طرح کسان مظلوم ہے اسی طرح پنجاب حکومت بھی مظلوم ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ جو بھی گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث ہے، اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
10
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں جس کیلئے اسرائیل نےحماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہناہے کہ ذمہ داری حماس پر ہے کہ وہ اسرائیل کی تجاویز قبول کرے۔ ترجمان حماس نے کہاکہ مذاکرات میں پیش رفت کےلیے مستقل جنگ بندی لازمی بنیاد ہے، ہم جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلاء اور بے گھر فلسطینیوں کی اُن کے گھروں کو واپسی چاہتے ہیں۔
11
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کے خلاف کولمبیا یونیورسٹی کی کارروائیاں شروع،یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق دو ہفتوں سے جاری مظاہرے یونیورسٹی کی پالیسی کے خلاف ہیں تاہم غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کی تصویر کشی کرنے کیلئے خیمے لگا کر احتجاج کرنے والے طلبہ نے کیمپ ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
12
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنےکی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی۔ آئی ایم ایف اس بارے میں جلد باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گا۔
13
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی۔ پاکستان کے آئین میں نائب وزیراعظم کی کوئی گنجائش نہیں، نائب وزیر اعظم جاتی عمرہ کا آئین ہے۔آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں، اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی جب کہ حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگا ۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
14
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہےکہ وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتیں فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔ہم روز انسداد دہشتگردی عدالت کیس میں بھگتنے آتے ہیں اور ایسا لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشتگرد ہیں۔لپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو، کہا حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں۔
15
ویڈیو: کراچی میں ڈاکوؤں نے ڈاکٹر سے 8 لاکھ لوٹ لیے، فائرنگ سے ڈاکٹر زخمیڈاکٹر اپنی اہلیہ کے ساتھ بینک سے 8 لاکھ لے کر گھر پہنچا تو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔رقم چھیننے کے دوران ڈاکٹر نے اسلحہ نکالا تو ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
16
نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے سرگرم شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کی عشرت العباد سے ملاقاتیں اس دوران تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی ماحول پربات کی گئی۔دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ باکردار اور باعمل سیاستدان ملک کو پسماندگی کی دلدل سےنکال سکتے ہیں۔
17
بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین پر جرمانہ اور سزا ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔مہم کے دوران 2 کروڑ 4 لاکھ 42 ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی، پولیو مہم چاروں صوبوں کے 91 اضلاع کی 3786 یوسیز میں جاری ہے۔
18
راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار شہید، دو زخمی، تھانہ وارث خان کی حدود میں ڈولفن اسکواڈ کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کررہی تھی، جس پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈولفن فورس کا اہلکار اسماعیل موقع پر شہید جبکہ دیگر دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے، ملزمان کی گاڑی سے تصاویر اور اسلحہ لائسنس ملا ہے، ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک سے ہے۔ ملزمان گاڑی چھوڑنے کے بعد 2 موٹرسائیکلیں چھین کر موقعے سے فرار ہوگئے تھے
19
بلوچستان ایپکس کمیٹی کے 16 ویں اجلاس میں کمیٹی نے صوبے میں امن و امان کی بہتری، اسمگلنگ کے خاتمے اور غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی سمیت دیگر معاملات پر اہم فیصلے کرلیے۔
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے انتظامی اور قانونی سقم دور کرکے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کرنے پر اتفاق چینی، کھاد، پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کے علاوہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ دہشتگردی کے خلاف لڑائی صرف فوج اور سرمچاروں کے درمیان نہیں بلکہ یہ جنگ ہم سب کی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف ہے۔اجلاس سے وزیراعلیٰ کا خطاب،
20
وفاقی وزیر مواصلات نے گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان کر دیاسکھر اور حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے بھی جلد مکمل کر لی جائے گی جو کہ ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کاشیخوپورہ میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کی 14 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب, ٹارگٹ سیٹ کرلیے ہیں، موٹروے اپنا بوجھ خود اٹھائے گی، مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ، گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنائیں گے۔
21
اہلیہ کے خلاف الزامات کی تردید، اسپین کے وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے کا فیصلہ،ہسپانوی وزیراعظم نے اہلیہ کے خلاف کرپشن اسکینڈل کے بعد مستعفی ہونے نہ ہونے کا فیصلہ کرنے کیلئے پانچ روز کا وقت طلب تھا۔واضح رہے کہ ہسپانوی عدالت نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ بیگونا گومز کے خلاف اثر و رسوخ کے غلط استعمال اور کرپشن الزامات پر ابتدائی تحقیقات کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
22
اسرائیل غزہ میں مکمل جنگ بندی نہیں چاہتا۔غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے اسرائیلی تجاویز پر حماس رہنما اُسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی تجاویز میں دو اہم مسائل پر مسلسل اصرار کیا جارہا ہے۔اسرائیل غزہ میں مکمل جنگ بندی نہیں چاہتا اور غزہ سے انخلا کے بارے میں سنجیدگی سے بات نہیں کر رہا، اسرائیل غزہ پر تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے۔