1
اثاثہ جات کیس: الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن سوموٹو نوٹس طلبی کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈپور کے وکیل سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، یہ پچھلے سالوں کے گوشواروں کی وضاحت مانگ رہے ہیں، یہ اختیار ان کو نہیں ہے۔عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طلبی کا نوٹس معطل کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
2
کراچی: دکان میں سلنڈر دھماکے کے دوران 3 افراد زخمی، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
3
وزیر داخلہ کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت،محسن نقوی نے شہریوں سے دستاویزات کے حصول کے بارے دریافت کیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے، وزیرداخلہ نے نادرا سنٹر میں شہریوں کیلئے سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔وزیر داخلہ نے نادرا سنٹر ضرار شہید روڈ میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کاؤنٹرز پر موجود شہریوں سے گفتگو بھی کی۔
4
لاہور ہائیکورٹ: پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار، مسلم لیگ ن کے ناکام امیدوار عمر سہیل ضیاء بٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی، الیکشن کمیشن نے ناکام امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا نوٹس جاری کر دیا۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ انتحابی نتائج میں آزاد امیدوار 18 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 48،47 اور 49 جاری کئے جاچکے ہیں۔
5
وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط جاری ہونے پر اظہار اطمینان، آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا، 2016 میں میرے قائد نوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، یہ ایس بی اے دوسرا پروگرام ہے جو مکمل ہو رہا ہے۔ہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا، پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آ رہے ہیںہ اللہ تعالیٰ نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا ہے، پوری جان لڑائیں گے، پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے، قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی اس دن ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، اسی تسلسل سے محنت جاری رہی تو قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور بھی جلد آئے گا۔
6
19 سالوں سے منہدم زیارت میں موجود تاریخی لائبریری کا افتتاح,لائبریری کا افتتاح ڈپٹی کمشنر زیارت حمودالرحمٰن، سابق پرنسپل ماسٹر عبدالعزیز اور سابق ایجوکیشن آفیسر خالدہ شوکت سمیت دیگر نے کیا۔تاریخی لائبریری کے افتتاح کے موقع پر اساتذہ، طلباء، قبائلی عمائدین اور ضلعی آفیسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
7
پنجاب میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم کے نفاذ کا اصولی فیصلہ،اجلاس میں پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کے لئے "سیٹ آف سکلز ” پراجیکٹ پیش کیا گیا، پراسیکیوٹرز کی پرفارمنس کے اشاریے مقرر کرنے کا ڈیجیٹل سسٹم نافذ کرنے کی تجاویز پر بھی اجلاس میں غور کیا گیا۔پنجاب حکومت نے صوبے میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
8
9 مئی کیس: اسد عمر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شبیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اسد عمر اپنے وکلاء سردار مصروف اور آمنہ علی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل آمنہ علی نے کہا کہ ایماء کی حد تک الزام ہے، کوئی ثبوت چالان میں موجود نہیں، اسد عمر کی حد تک درخواست بریت پر دلائل ہو چکے ہیں۔جج شبیر بھٹی نے کہا کہ اسد عمر کی حد تک بریت کی درخواست پر آرڈر کروں گا، اس کے ساتھ ہی عدالت نے اسد عمر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
9
انگلینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع،جون میں ہونے والے ٹی 20 کرکٹ کے میگا ایونٹ کیلئے 15 رکنی سکواڈز کی فہرست جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم مئی ہے، اس کے بعد 25 مئی تک بغیر کوئی وجہ بتائے سکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کا موقع ہوگا، اس حوالے سے پاکستانی سلیکٹرز نے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے سر جوڑ لئے ہیں۔
10
چینی خاتون سے کاروبار کے نام پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا فراڈچینی خاتون انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پاس درخواست لیکر آئی جی آفس گئی لیکن ملاقات نہ ہوسکی، اے آئی جی نے درخواست ایس ایس پی آپریشنز کے نام مارک کی مگر کئی روز گزر جانے باوجود عمل درآمد نہ ہوسکا۔غیر ملکی خاتون نے درخواست میں کہا ہے کہ ہال روڈ کے فیصل اور وحید نے ایک کروڑ 80 لاکھ کے موبائل اور ایل ای ڈیز منگوائیں، جنوری 2024 کو رقم ادا کرنے کا کہا مگر رقم ادا نہیں کی اور اب دھمکیاں دے رہے ہیں۔متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور پولیس میری مدد نہیں کرتی تو مجبوراً اپنے سفارتخانے سے رابطہ کروں گی۔


