1
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ طے کرلیں ہم کسی سیاسی طاقت، حکومت یا حساس ادارے کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سماعت کے آغاز سے پہلے کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں، سپریم کورٹ کی کمیٹی نے آرٹیکل 184/3 کے تحت سماعت کا فیصلہ کیا ہے کہ جو ججز اسلام آباد میں دستیاب ہیں سب کو بلا لیا جائے،
2
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمیسونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپےکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپےکا ہے۔
3
اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں کسی کو یقین نہیں تھا کہ وہ اتنے اچھے طریقے سے معیشت سنبھالیں گی۔ ایسا نہیں کہ عالمی سطح کےاداروں میں خواتین کے خلاف تعصب نہیں ہے۔ بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی۔کراچی میں اوورسیز چیمبر میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب
4
اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ اسحاق ڈار کے بارے میں جو دل میں آئے کہے۔ جیسا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسحاق ڈار کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا فرنٹ مین کہہ ڈالا ہے تو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے انہیں نوازشریف کا سمدھی ہونے کا طعنہ دیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اسحاق ڈار دراصل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے فرنٹ مین نہیں رائٹ ہینڈ ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم کا اضافی عہدہ سونپ کر ایک تیر سے کئی شکار کیے ہیں اور ساتھ ہی نوواردان ن لیگ حکومت کو دو ٹوک پیغام بھی دےدیا ہے۔
5
انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ اسکواڈ میں تجربہ کار معین علی بھی شامل ہیں۔انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن ، بین ڈکٹ، ٹوم ہارٹلے، ول جیکس، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ کو شامل کیا گیا ہے۔