1
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اگر ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو فوج پر حملہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور، شبلی فراز اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں اگر یہی کرنا تھا تو فوج پر حملہ کرنے کی ضرورت کیا تھی، پورے ملک میں انارکی و افراتفری پھیلانے کی ضرورت کیا تھی۔ پی ٹی آئی نے بیانیہ بنا کر قوم کا وقت ہی ضائع کیا، میری رائے ہے جو بھی شخص ارادی طور پر ملٹری تنصیبات پر حملہ کرتا ہے اس کے خلاف کیسز دہشت گردی کی عدالتوں میں چلنے چاہئیں، دنیا کے کسی بھی ملک میں اگر کوئی فوجی تنصیبات پر حملہ کرتا ہے تو اسے سپیشل کورٹس ڈیل کرتی ہیں۔پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
2
رہنما مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے نقاد شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی میرٹ پر واپسی ان کی بےگناہی کا ثبوت ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے رفقاء کو طویل عرصہ تک نواز شریف کا ساتھ دینے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
3
مریم کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔لاہور کی عدالت میں پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کر رکھی ہے۔
4
) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما سنی اتحاد کونسل ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ کسان اس وقت معاشی بدحالی کا شکار ہیں، ٹک ٹاکر حکومت گندم والے مسئلے پر بالکل فیل ہوچکی ہے۔ہ پی ٹی آئی کے ورکرز اور ممبرز کے علاوہ کسانوں کو بھی پکڑا جارہا ہے، دو دن ہوگئے ہیں ان کی پولیس اب کسانوں کے پیچھے ہے، کسانوں کی گندم باہر پڑی ہے اور پولیس گھروں میں گھس رہی ہے۔پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
5
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دیبشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ، کیا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرا لیے گئے ہیں اور کیا بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں؟سرکاری وکیل عبدالرحمان نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے شفاء ہسپتال سے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں ٹیسٹ کرائے گئے، بشریٰ بی بی بالکل ٹھیک ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ زہر سے متعلق کیا ہے؟،جس پر سرکاری نے جواب دیا کہ زہر کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے۔
6
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات، الیکشن کمیشن کی تفصیلات فراہم کرنےکی ہدایت،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے، بیرسٹرگوہر علی نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے 9 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں، ہمیں اعتراضات نہیں بتائے گئے۔
7
میچز کی ٹکٹوں میں فراڈ کا معاملہ، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں۔ہ ٹکٹوں کا سارا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، ٹکٹوں کی فروخت میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے، اس حوالے سے جلد پی سی بی کے مزید افسران کو طلب کیا جائے گا۔ایف آئی اے حکام


