1
فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کی چین میں اہم ملاقات، دونوں دھڑوں نے مفاہمت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کے لیے چین کا دورہ کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دورہ کب کیا گیا۔طرفین نے مذاکرات کے ذریعے مفاہمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اہم معاملات پر گفتگو کی اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ لِن جیان ،دونوں دھڑوں کے نمائندوں نے رواں سال روس میں بھی ملاقات کی تھی۔
2
امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد کا پاکستان کا دورہ، تعلقات پر بات چیت جاری، امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔امریکی وفد اتوار کی شب دوحا سے پاکستان پہنچا، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد 3رکنی ہے جس کی قیادت امریکا کے انڈر سیکرٹری جان باس کر رہے ہیں۔موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان آنے والا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ہے، دورے میں پاک امریکا تعلقات اور اس میں بہتری کےلیے مفصل جائزہ لیا جا رہا ہے۔سفارتی ذرائع
3
موٹر وے ایم تھری پر ڈاکوؤں نے لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا۔ کوئلےکا کاروبار کرنے والا سیالکوٹ کا رہائشی تاجر بلوچستان میں کوئلےکی کان پر جارہا تھا، سکیورٹی کے لیے تین لیویز اہلکار بھی تاجر کے ساتھ تھے۔وفاقی وزیر داخلہ نےکچے میں فوج سے آپریشن کی گیند سندھ حکومت کی کورٹ میں ڈال دی۔ موٹر وے ایم تھری پر سمندری انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے تاجر کی گاڑی کو روک کر اسلحہ تان لیا۔ ملزمان نےموبائل فونز، نقدی اور لیویز اہلکاروں سے ان کا سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے موٹروے پر ٹرک کھڑا کرکے اور سامان بکھیر کر مزید تین گاڑیوں کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔
4
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہوگیا۔ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 238 روپے46 پیسے مقرر کی گئی ہے جس کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہوا ہے۔ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا کردیا گیا۔
5
دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی،جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے سے 2 دکانیں متاثر ہوگئیں جبکہ ایک دکان کی چھت گرگئی۔ دھماکے سے 2 دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی اور ہر طرف دھواں ہوگیا،آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا ایک اسنارکل حادثے کی جگہ پر پہنچا، دھماکے کی شدت سے دکانوں کا ملبہ سڑک کے اطراف پر پھیل گیا۔
6
سندھ کے مختلف شہرگرمی کی لپیٹ میں، نوابشاہ میں پارہ 41 ڈگری پر پہنچ گیا۔سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دادو اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد رہا۔ ٹھٹہ میں بھی درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
7
اسلام آباد پولیس نے تمام سروسز پر فیسوں کا اطلاق کردیا۔ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے ہزار روپے، پولیس جنرل ویری فکیشن کیلئے ہزار روپے اور فارنر رجسٹریشن سرٹیفیکٹ پر بھی ہزار روپے فیس کا اطلاق کیا گیا ہے۔موٹر سائیکل ہزار روپے اور کار ویری فیکشن سرٹیفکیٹس پر 1500، موٹر کار ویری فیکشن سرٹیفکیٹس (فارنزک) کیلئے 3500روپے کی فیس کا اطلاق کیا گیا ہے۔
8
پنجاب میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران کابینہ نے کینسرکے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دے دی ۔
9
لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست: کے الیکٹرک کو کمرشل اور کچی آبادی کے کنکشنز الگ کرنیکی ہدایت،سندھ ہائیکورٹ میں جمشید کوارٹرز کے کمرشل ایریاز میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے کے الیکٹرک کو کمرشل ایریا اور کچی آبادی کے کنکشنز علیحدہ کرنے کی ہدایت کی اور اس پر 10 روز میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔