1
بلوچستان کے 34اضلاع میں ویٹرنری موبائل یونٹس کی منظوری، اجلاس میں حکومت بلوچستان نے لائیو سٹاک سمیت دیگر شعبوں میں کاروبار کے لیے گریجویٹس کو چھوٹے قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا، نوجوانوں کو چھوٹی سطح کے قرضوں کی فراہمی کے لئے ابتدائی طور پر دو ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس میں مال مویشیوں کی ویکسینیشن کے لئے صوبے کے34 اضلاع میں موبائل یونٹس کی منظوری دی جبکہ بلوچستان کے محکمہ لائیو سٹاک سمیت دیگر محکموں کی ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی وا گزار کرانے کا حکم دیا۔
2
وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں، امن و امان پر بریفنگ،وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دُعا کی۔وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز(سندھ) کی آپریشنل تیاریوں، مشرقی سرحد، سندھ بھر بالخصوص کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن اور کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشتگردی، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھر پور کارروائیوں اور دیگر جرائم کے تدارک کے لئے کئے گئے اقدامات اور امن وامان کے قیام کے لئے رینجرز کے کردار کو سراہا۔
3
گرین لائن میٹرو بس کا توسیعی کام مکمل، ٹریفک مسائل حل کریں: وزیراعظم کو میئر کراچی کا خط،وزیراعظم شہبازشریف کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے خط لکھ کر گرین لائن میٹرو بس کے توسیعی کام مکمل نہ ہونے پر تشویش سے آگاہ کر دیا۔مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ لاکھوں افراد روزانہ ایم اے جناح روڈ کی ابتر صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں، وفاق کے زیرانتظام ایس آئی ڈی سی ایل نے تاحال گرین لائن میٹرو بس منصوبہ مکمل نہیں کیا۔آپ کی لیڈر شپ میں بالخصوص لاہور اور عمومی طور پر پاکستان کو ترقی ملی، شہبازشریف کی اپروچ اور سوچ کی وجہ سے لاہور ترقی کرگیا، مرتضیٰ وہاب نے خط میں کراچی میں ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی۔کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے لیاری ایکسپریس وے پر کراچی پورٹ سے اندرون ملک جانے اور آنے والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائے۔
4
پنجاب پولیس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کیلئے انٹرویوز مکمل,انٹرویوز دینے والوں میں ڈی آئی جی غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی کامران عادل کے نام شامل ہیں، ایس ایس پی اسد سرفراز، ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک، اسد ملہی اور ایس ایس پی زاہد نواز مروت انٹرویوز دینے والوں میں شامل ہیں، اسی طرح ایس ایس پی رضوان خان، کامران ممتاز، بلال ظفر شیخ اور ایس ایس پی احمد محی الدین کے انٹرویوز بھی مکمل ہو گئے، ایس پی سید علی، ایس پی عمران ملک، عبداللہ لک، مستنصر عطا باجوہ اورایس پی قدوس بیگ بھی انٹرویوز دینے والوں میں شامل ہیں۔
5
گندم پالیسی کا معاملہ: اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کرا رہے ہیں، حکومت نے ایوان میں گندم کی نئی پالیسی دی نہ یہ کسانوں سے خریداری کررہے ہیں، ایوان میں گندم پالیسی کے نام پر خانہ پری کے لئے وزیر نے محض ایک بیان دیا۔
6
نائلہ کیانی دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے تیار،کالو کی اونچائی 8485 میٹر ہے اور یہ ایورسٹ کے جنوب مشرق سے 19 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔نائلہ کیانی 3 مئی کو بیس کیمپ سے مہم کا آغاز کریں گی اور 5 مئی کو ٹاپ پر پہنچیں گی۔سمٹ مکمل ہونے پر نائلہ کیانی مکالو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی اور وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔
7
سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 592 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 71 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوا۔


