1
ڈی جی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی، چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ریجنل پولیس آفیسرسجاد حسنجھنگی چیک پوسٹ تونسہ کے علاقے میں خیبرپختونخوا پنجاب بارڈر پر واقع ہے، حملہ آور چیک پوسٹ پر قبضہ کرناچاہتے تھے۔آرپی او
2
کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے آسٹریلیا نے آل راؤنڈر مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔سابق آسٹریلین مایہ ناز کرکٹرز رکی پونٹنگ، گلین میگرا، مائیکل ہسی، میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، اسٹیورٹ کلارک اور مائیکل کلارک نے اینڈریو سائمنڈز کے بچوں کے ہمراہ اسکواڈ کا اعلان کیا۔
3
اسلام آباد: دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 پولیس افسران معطل،عوامی شکایات کے عدم ازالے اور ناقص تفتیش پر 5 پولیس افسران محکمے سے برخاست کیے گئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس،پولیس افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی دوران چیکنگ نہ منہ سونگھا جائے اور نہ نکاح نامہ طلب کیا جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز،
4
اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کردیاآن لائن کیب سروس کے ترجمان نے اوبر کی آپریشنل سروس پاکستان میں بند کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ اوبر کی کریم آن لائن ٹیکسی ایپ پاکستان میں کام کرتی رہے گی۔
5
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا پی سی بی کی جانب سے نئے چیف کیوریٹر کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے جس کے مطابق خواہشمند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 16 مئی تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔نئے چیف کیوریٹر کی ذمہ داری میں پلاننگ، آپریشنل مینجمنٹ، پچز اور گراؤنڈز سے متعلقہ تمام کام شامل ہوں گے۔
6
وزیراعظم نے اپنا ایک اور اختیار وزیروں، مشیروں اور وزرائے مملکت کو دیدیا۔وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلزکی تعیناتیوں کی تلاش میں ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے کی پالیسی میں تر میم کردی ہے، تر میم کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکیولیشن کے ذریعے لی گئی۔
7
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا کہ نا کسی سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور نا ہی کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے ہیں۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے لیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے جس کے بعد اس پر تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بہت تاخیر ہو چکی، پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان جلد واپس دیا جائے۔
8
’غزہ جنگ پر امریکا سے کسی کی مزید نفرت کی وجہ نہیں بن سکتی‘، امریکی ترجمان مستعفی کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے معاملے پر امریکا سے کسی کے مزید نفرت کرنے کی وجہ نہیں بننا چاہتی۔ 18 برس کے کیرئیر میں ہمیشہ پالیسی پر بات ہوتے دیکھی تھی کہ امریکا کیا غلط کر رہا ہے اور کیا درست مگر حیران کن اور منجمد کرنے والی یہ صورتحال پہلی مرتبہ غزہ تنازعے پر پیدا ہوئی تھی اس لیے اکتوبر سے غزہ صورتحال پر انٹرویو دینا بند کردیے تھے۔
9
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس، ایف آئی اے حکام پی سی بی ٹکٹنگ ہیڈ مہوش کو ساتھ لے گئے، مہوش نے پہلے پی ایس ایل، پھر بطور ٹکٹنگ ہیڈ پاکستان کرکٹ کیلئے اہم کام کیا ہے۔۔ پی ایس ایل میں 60 کروڑ کے ٹکٹ فروخت ہوئے لیکن مہوش پر 80 ہزار کی کرپشن کا الزام ہے، پی سی بی کی ایک پروفیشنل کے ساتھ اس طرح کا رویہ قابل افسوس ہے۔
10
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی پیٹرول کی قیمت 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگی۔مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔
11
مزدوروں کو اپنے عالمی دن پر بھی چھٹی نا ملی، خاندان کی کفالت کیلئے آج بھی محنت کریں گے سورج کی تپتی نظروں سے آنکھیں ملانے والا دیہاڑی دار مزدور اپنے حقوق اور کم اجرت ملنے پر حکومت کی عدم توجہی پر پریشان دکھائی دیتا ہے تاہم بھوک و افلاس، بے بسی کی زندگی کی گاڑی کو دھکیل رہا ہے تاکے مہنگائی کے طوفان اور پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے اپنا سفر طے کر سکے۔مزدوروں کے مسائل سے باخبر حکومت مزدوروں کے حال و حالات کو بدلنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی۔حکومت کو چاہیے مزدوروں کے حقوق کیلئے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کرکے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرے۔
12
بہاولپور: سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک ہلاک ہونے والے دہشتگرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو چند دن پہلے حاصل پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں دہشتگردوں کو بہاولپور میں اسلحے کی نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اُن کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے دونوں زیر حراست دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا اور ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
13
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا تھاکہ 3 مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پرپاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پربھیجا جائے گا۔
14
ن لیگی سینیٹر کا فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق ناکامی کا اعتراف، ان کی حکومت فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کروا سکی اور آئندہ بھی اس فیصلے پر عمل نہیں کروا سکے گی۔سینیٹر عرفان صدیقی
15
وزیر تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہیں ادا کردیں وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق نان فارمل اسکول اساتذہ کی 10 ماہ کی تنخواہیں ان کے اضلاع میں بھیج دی گئی ہیں۔2 دنوں میں اساتذہ کی تنخواہوں ودیگر واجبات ادا کردیے جائیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم
16
متحدہ عرب امارات میں آج پھر شدید بارش کی پیشگوئی، دبئی میں آن لائن اسکولنگ کا اعلان امارات میں بدھ کی شام سے موسم غیر مستحکم رہے گا، کہیں شدید اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہو گی جو جمعرات کی دوپہر تک جاری رہے گی جس پر دبئی پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔
17
6 لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی ہوگئی، فون سم بند کی جائے گیایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمزبند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔ 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہیں لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود فائل نہیں کررہے۔
18
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم ناکام، ہدف 31 لاکھ اور رجسٹریشن 200 سے بھی کم رہی تاجر دوست اسکیم کی مکمل ناکامی کے بعد رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے جبکہ توسیع کا فیصلہ چیئرمین ایف بی آر وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کریں گے۔
19
جولائی تا مارچ سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں تقریباً 100فیصد اضافہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ لیوی سے وصولی719 ارب 56 کروڑ روپے رہی، گزشتہ سال جولائی تامارچ لیوی کی مد میں وصولی 362 ارب48 کروڑ روپے تھی، رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کاہدف869 ارب روپے مقرر ہے۔


