1
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کلیدی خطاب کیا۔برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینٹدرز مقررین میں شامل تھے۔ نامزد برطانوی چیف آف جنرل سٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
2
عالمی یوم مزدور پر دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتی ہوں، محنت کش اللہ کے دوست ہیں، اللہ کے دوستوں کو سلام، دین اسلام نے کسب حلال کے لیے محنت کو عظمت کا درجہ اور محنت کش کی عزت کا شعور دیا۔ہ محنت کرکے خاندان کا سہارا بننے والی کارکن خواتین کو خصوصاً خراج تحسین پیش کرتی ہوں، محنت کشوں کے حقوق کے شعور کی بیداری پر شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، مزدور صنعت وحرفت کے ستارے ہیں اور ہر محنت کش، ہر مزدور ہر کارکن حقیقی ہیرو ہے۔عالمی یوم مزدور پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
3
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنچاب پولیس میں ریفارمز کی ضرورت ہے، وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ میں کچھ کہتا ہوں تو سارے پیچھے پڑجاتے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں معاشی اور روزگار کی کیا صورتحال تھی؟ پی ڈی ایم کی پہلے کیا کارکردگی تھی اور اب کیا ہے؟ باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی رہی، پنجاب پولیس میں ریفارم لاکر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
4
حکومت محنت کشوں کی فلاح اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ہ یکم مئی قوموں کی ترقی کیلئے محنت کشوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔ہ یکم مئی کا دن اپنے حقوق کے لئے جانیں قربان کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے، مزدور اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں،مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین
5
استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون چودھری نے کہا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مزدور کی محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں ہم سب ایک خوشحال اور متوازن زندگی بسر کر پاتے ہیں، مزدور کی بدولت ہی معیشت اور انڈسٹری کا پہیہ چلتا ہے۔مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے ایک پیغام کہا پاکستان کے پاس بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے جنہیں مناسب مواقعے فراہم کر کے معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے،
6
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 6 جون اور پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو بلانے کا امکان،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بجٹ اجلاس سے متعلق تیاریوں کا گرین سگنل مل گیا، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 6 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پری بجٹ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک منظور کی جائے گی۔
7
مولانا فضل الرحمان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کل ایوان اقبال لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کریں گے، پنجاب قومی فلسطین کانفرنس سے دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔حافظ غضنفر عزیز کے مطابق کانفرنس سے خطاب کے بعد کل شام مولانا فضل الرحمان لاہور سے کراچی روانہ ہوں گے۔ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز
8
جعلسازوں نے بینک کوبھی چونا لگا دیا ، ساڑھے5 کروڑ کی جعلی کرنسی جمع کرا دی۔ ایف آئی اے لاہور نے پشاور کے رہائشی ہارون کو لاہور سے گرفتار کر لیا، ملزم ہارون نے27 اپریل کو 5 کروڑ 82 لاکھ روپے پشاور کے نجی بینک میں جمع کرائے، ملزم نے 29 اپریل کو لاہور سے 50 لاکھ روپے کیش کروائے۔ملزم ہارون نے مزید 2 کروڑ روپے کیش کروانے کے لئے ڈرافٹ تیار کروایا، پشاور بینک کی اطلاع پر سندر داس روڈ لاہور واقع بینک برانچ کے منیجر نے ملزم کو گرفتار کرا دیا۔
9
تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں توسیع کا امکان، رجسٹریشن میں توسیع کا فیصلہ چیئرمین ایف بی آر وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔تاجر دوست میں رجسٹریشن کیلئے توسیع کی معیاد کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہو گا۔ تاجر دوست سکیم میں تاجروں کی رجسٹریشن کی تعداد 200 سے بھی کم ہے، 5 شہروں سے 31 لاکھ تاجروں کی رجسٹریشن کا ہدف تھا۔