1
صدر زرداری نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس حکام شرکت کریں گے۔ امن و امان سے متعلق اجلاس بلاول ہاؤس میں شام 4 بجے میں ہوگا
2
دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، حارث کی اسکواڈ میں واپسی کا امکانپاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22 ،25 ،28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔فاسٹ بولر حارث رؤف قومی اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے جبکہ عثمان خان کو بھی مزید موقع دیے جانےکا امکان ہے۔
3
فسکل آپریشن رپورٹ جاری، 9 ماہ میں بجٹ خسارہ 3902 ارب ہوگیاجولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3.7 فیصد رہا جو 9 ماہ میں 3902 ارب روپے ہوگیا۔جولائی سے مارچ 2024 تک کل آمدن 9780 ارب روپے رہی جب کہ کل اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے اور جولائی سے مارچ تک ٹیکس آمدن 7262 ارب روپے رہی۔
4
اسلام آباد: دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 پولیس افسران معطل عوامی شکایات کے عدم ازالے اور ناقص تفتیش پر 5 پولیس افسران محکمے سے برخاست کیے گئے ہیں۔ پولیس افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی دوران چیکنگ نہ منہ سونگھا جائے اور نہ نکاح نامہ طلب کیا جائے۔
5
20 کلو آٹےکی قیمت میں بڑی کمی 20 کلو آٹے کے تھیلےکی نئی قیمت 2 ہزارروپے ہوگئی ہے جب کہ اس سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تھی۔ گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نےکسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔ چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا
6
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑکا کہنا ہے کہ 2700 ارب روپے کے محصولات اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔ موجودہ پارلیمنٹ نےاپنا پہلا قانون پاس کیا جو کہ ٹیکس اصلاحات کے بارے میں ہے۔2700 ارب روپے کے محصولات اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں، وزیراعظم نے ذمہ داری سونپی ہے کہ ٹربیونلز اور اپیل کا نظام اور اس کے بعد ریفرنس کے فیصلوں کے نظام میں اصلاحات کی جائیں۔اولڈ راوین ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب
7
وزیراعظم نے اپنا ایک اور اختیار وزیروں، مشیروں اور وزرائے مملکت کو دیدیاوفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلزکی تعیناتیوں کی تلاش میں ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے کی پالیسی میں تر میم کردی ہے، تر میم کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکیولیشن کے ذریعے لی گئی۔
8
پنجاب میں ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ، ٹیوب ویلز کو سولرپر منتقل کرانے میں کسانوں کی مدد کی جائے گی۔ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانےکیلئےکسانوں کو 12ارب روپے دیےجائیں گے، ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر پر منتقل کر سکتا ہے۔
9
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ میں اہم عہدوں پر طویل عرصے سے من پسند افراد کی تعیناتیوں کا انکشاف کراچی کے سوک سینٹر میں قائم سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کےموٹر رجسٹریشن ونگ میں سسٹم کے دھندے کو چلانے کیلئے محکمے کے بعض افسران برسوں سے ایک ہی سیٹ پر موجود ہیں۔موٹر رجسٹریشن ونگ کے بعض مخصوص کاؤنٹرز کے انچارج 15 سال سے مسلسل ایک ہی پوسٹ پر قابض ہیں اور کوئی انہیں ٹرانسفر نہیں کر سکتا، یہ افسران سندھ حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیت کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں اور یہ مخصوص کاؤنٹرز اوپر کی آمدنی کے حوالے سے سونے کی چڑیا مانے جاتے ہیں۔
10
پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات پر مشروط حامی بھرلی حکومت مذاکرات کے لیے کارڈ شو کرے ، سپریم کورٹ غیر جانب دار ثالث کے طور پر بیٹھے، حکومت معاملات سامنے لاتی ہے کہ ان پر بات کرسکتے ہیں تو عمران خان کے سامنے رکھیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر بات ہونی چاہیے ، عمران خان کی رہائی سب چیزوں سے اہم ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان


