1
وزیرداخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کواپ گریڈ کرنے کا اعلان ہ پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا، انسداد سمگلنگ کے لئے کوسٹل گارڈز کو اہم کردار کرنا ہے۔ کوسٹل ایریاز سے سمگلنگ روکنے کے لئے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار کرنا ہے، کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔
2
رولز میں ترامیم کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دیدی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان اور اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو کمیٹی ممبرز مقرر کیا گیا ہے۔اراکین اسمبلی سمیع اللہ خان، رانا آفتاب احمد خان، عثمان لغاری اور افتخار چھچھر کمیٹی ممبرز ہوں گے، سردار اویس دریشک، سارہ احمد، آمنہ حسن ، جنید افضل ساہی اور سردار محمد علی خان کو بھی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
3
انٹرا پارٹی انتخابات : میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب سین شاہ یوسفزئی اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری متنخب ہوگئے جبکہ ارسلان خان اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ہیں ۔
4
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ پی سی بی کی جانب سے نئے چیف کیوریٹر کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے جس کے مطابق خواہشمند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 16 مئی تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔نئے چیف کیوریٹر کی ذمہ داری میں پلاننگ، آپریشنل مینجمنٹ، پچز اور گراؤنڈز سے متعلقہ تمام کام شامل ہوں گے۔