1
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے۔ وسیم اکرم 2 روزہ ٹریننگ پروگرام کیلئے سری لنکا پہنچ گئے ہیں ، ٹریننگ پروگرام کے دوران سابق پاکستانی کپتان 5 سیشینز منعقد کریں گے۔ وسیم اکرم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف پلیئرز سے بھی ملیں گے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ
2
سردار تنویرالیاس پر اپنے ہی شاپنگ مال کے دفتر پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج،اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ ڈپٹی سکیورٹی انچارج نجی مال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تنویرالیاس نے سرداریاسرالیاس خان، سردار ڈاکٹر راشدالیاس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، تنویرالیاس نے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی اہلکارپرتشدد کیا اور ڈپٹی سکیورٹی انچارج نجی مال پر فائر بھی کیا جو مس ہوگیا۔،مقدمے کا متن
3
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات چیت کسی سےچھپ کر نہیں ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے۔پشاور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو ،کہا پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے،کچھ لوگوں کےساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کےذریعےجتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں۔
4
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز،چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز ہے اور اس تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنا ہے۔امکان ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔
5
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کردیا,6 ہفتےکی قلیل مدت میں نوازشریف اور میرے ایک خواب کی تکمیل ہوگئی، لوگوں کے گھروں کی دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچانے کا خواب پورا کردیا۔فیلڈ اسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں، 32 فیلڈ اسپتال آج سے پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے، فیلڈ اسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی اسپتال نہیں اور فیلڈ اسپتال دیہی علاقوں میں پہنچیں گے جو گاؤں کے لوگوں کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب
6
دورہ انگلینڈ کیلئے خواتین کرکٹ کے اسکواڈ کا اعلان,17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت ندا ڈار کریں گی جب کہ دیگر اسکواڈ میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو اور نتالیہ پرویز شامل ہیں۔اس کے علاوہ رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبٰی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جب کہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
7
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ میں اہم عہدوں پر طویل عرصے سے من پسند افراد کی تعیناتیوں کا انکشاف،راچی کے سوک سینٹر میں قائم سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کےموٹر رجسٹریشن ونگ میں سسٹم کے دھندے کو چلانے کیلئے محکمے کے بعض افسران برسوں سے ایک ہی سیٹ پر موجود ہیں۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں سامنے آنے والا ایک اور اہم معاملہ سینیئرعہدوں پر جونیئر ملازمین سے کی تعیناتی ہے، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے برخلاف موٹر رجسٹریشن ونگ میں من پسند جونیئر افسران کو سینیئر عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کی تعیناتی سرفہرست ہے۔