1
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کلیدی خطاب کیا۔برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینٹدرز مقررین میں شامل تھے۔نامزد برطانوی چیف آف جنرل سٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
2
پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت، دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستان عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر ے کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان ہرات میں مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اورحملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ
3
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کی محنت سے معیشت چلتی اور اشرافیہ پیسہ کماتی ہے۔ آج یوم مزدورمنایا جارہا ہے، شہید قائد نےہمیں آئین دیا۔ شہید بھٹونےمزدوروں کوان کےحقوق دلوائے،مزدوروں کوان کی محنت کا صلہ ملنا چاہیے، شہید محترمہ نےمزدوروں کی جدوجہد کوآگےبڑھایا، آصف زرداری نےجنرل (ر)ضیا،مشرف کےاینٹی لیبرقوانین ختم کیے۔ مزدوروں کی محنت کی وجہ سےدنیا بھرکی معیشت چلتی ہے، اشرافیہ مزدوروں کےخون پسینےکی محنت کی وجہ سےپیسہ کماتےہیں،پیپلزپارٹی دورمیں تنخواہوں میں دگنا اضافہ کیا گیا، ہمیں فخرہےصوبہ سندھ میں مزدوروں کےحق میں قانون سازی کی گئی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب
4
بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا۔بشریٰ بی بی کی نیب نوٹس چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے، بشریٰ بی بی نے نوٹس بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے چیلنج کیا۔نئی انکوائری میں نیب نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے۔
5
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر امت کے اہم ترین مسائل ہیں، گزشتہ 80 سال سے عالم اسلام اس صورتحال سے دوچار ہے، ان مسائل کے حل میں جتنی تاخیر ہو رہی اتنا ہی عالمی امن بھی تباہ ہے اور اسلامی ممالک کی حالت بھی تشویشناک ہو رہی ہے۔اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، فلسطین ارض مقدس ہے، فلسطینیوں کو ان کا حق دلوانا ایک ملی فرض ہے، فلسطینیوں نے پوری دنیا میں بیداری کی ایک لہر پیدا کی ہے۔ہسپتال تباہ، سکول تباہ، پناہ گزین کیمپ تباہ، بمباری سے سب مسمار کر دیا جاتا ہے، او آئی سی، اقوام متحدہ کے اجلاس میں جنگ بندی کی قراردادیں منظور ہوتی ہیں لیکن ویٹو کی طاقت استعمال کر کے قرار دادوں کو رد کردیا جاتا ہے۔قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب
6
سکیورٹی اوربلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر چینی باشندوں کے گھومنے پھرنے پر پابندی،پولیس کے اس فیصلے کے بعد متعدد کاروباری چینی باشندے بغیر سکیورٹی کی وجہ سے ہوٹلوں تک محدود ہوکر رہ گئے جبکہ نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے خط بھی لکھا گیا۔مزید دو دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ ، تنصیب کو بند کردیا جائے گا ، بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کی جائیں۔محکمہ داخلہ
7
یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں میں راشن بیگز تقسیم، 2 ہزار سے زائد قلیوں کو بھی راشن بیگز دیئے جا رہے ہیں، ایس آئی ایف سی مزدوروں کیلئے خوشحالی کی نوید لائے گا۔ یوم مئی پر ہر مزدور کو راشن دینے کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری
8
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان،صوبائی دارالحکومت لاہور میں کچی آبادیوں کے مکینوں کی سنی گئی، ایل ڈی اے کے زیر انتظام 200 سے زائد کچی آبادیوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایل ڈی اے نے 200 کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لیے کام شروع کردیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز کو ذمہ داری تفویض کر دی، ایل ڈی اے کے زیر انتظام کچی آبادیوں کو 10 سال بعد اپ گریڈ کیا جائے گا۔
9
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا دورہ لاہور، مریم نواز سے ملاقات،گورنرغلام علی نے مریم نواز کو بطور پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ملکی صنعت و انڈسٹری کو درپیش مشکلات پر بھی گفتگو کی گئی۔
10
آئی پی پی کو ایک اور جھٹکا، سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیادیہ سہیل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑی ہے ، پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے تحریری آگاہ کردیا۔سعدیہ سہیل نے گزشتہ برس کے آخر میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔


