1
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔ آپ کاطرزعمل نہ صرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ ادارےکیلئےبھی غیرمعمولی ہوگا، آپ مادر وطن کے دفاع، عزت و وقار کے لئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔پاکستان ائیر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار اور اظہار رائےکی حدود متعین کی گئی ہیں، آئین میں آزادی رائے پر واضح قیود کی پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔
2
آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات سے پہلے وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام اہم اہداف مکمل ہونے پر تفصیل آئی ایم ایف وفد کو دی جائےگی۔ بجٹ اسٹریٹیجی پیپر آئی ایم ایف وفدکے آنے سے پہلےکابینہ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
3
گزشتہ 9 ماہ سے پاکستان کی معیشت درست سمت پر چل رہی ہے: اسٹیٹ بینک اور شماریات بیورو نے اپنی رپورٹس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو مثبت سمت کی جانب گامزن قرار دیا ہے۔گزشتہ 9 ماہ سے پاکستان کی معیشت درست سمت پر چل رہی ہے، سال 2023 کی نسبت رواں سال پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر رہی، اسی تناسب سے معیشت کا پہیہ چلتا رہا تو 2025 میں مہنگائی کم ہو کر 15 فیصد رہ جائےگی۔
4
آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت میں کمی کا مطالبہ(آئی ایم ایف) کے مشن کی جانب سے مئی کے وسط میں دورہ پاکستان کا امکان ہے، اس دوران 6 سے 8 ارب ڈالر کے آئندہ بیل آؤٹ پیکیج کے اہم خدوخال طے ہوں گے۔آئی ایم ایف ٹیم دو ہفتے اسلام آباد میں قیام کرے گی تاکہ آئندہ چار سالہ پروگرام کےلیے کلاں معیشت کے اشاریے اور مالی فریم ورک کو حتمی شکل دی جا سکے۔اس کے بعدحکومت کی جانب سے توقع ہے کہ وہ 6 سے 7 جون کو اپنا آئندہ بجٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرے اور اس میں مالی استحکام کےلیے مزید سخت اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔
5
خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتوں میں مزید کمیپنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں کسان فی من گندم 2800 روپے تک بیچنے پر مجبور ہوگئے۔ادھرپنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان گندم کی خریداری پر معاملات طے نہ پا سکے۔چھوٹے کسانوں کو چند دن بعد کسان کارڈز کے ذریعے امداد دینے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا تاہم فلور ملز، سیڈ ملز اور آڑھتیوں نےگندم کی خریداری کے لیے مارکیٹ کا رُخ کرلیا ہے۔
6
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض نے دلائل دیے۔سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل سےبنی گالہ سب جیل منتقلی سے متعلق حکام کی کوئی ہدایت نہیں تھی۔بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ بنی گالہ سب جیل منتقلی کا چیف کمشنر کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے اسے کالعدم قراردیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
7
کراچی میں آج بھی پارہ 40 ڈگری کو چھونے کا امکان آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
8
کراچی سے جنوبی افریقا جانے والی فیملی سے 17 کروڑ روپے مالیت کا سونا برآمد،سونا پاکستانی نژاد جنوبی افریقن مسافروں کے سامان کی تلاشی میں ملا، کروڑوں روپے کا سونا لے کر سفر کے حقائق جاننے کیلئے کسٹم حکام نے تمام افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
9
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل،ملزمان میں حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔ ملزمان سےسیکڑوں ڈیبیٹ،کریڈٹ کارڈ،3 لاکھ ڈالر اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان پر 40لاکھ ڈالرمالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانےکابھی الزام ہے۔
10
سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس: بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ، آج کا اجلاس گزشتہ ایپکس کمیٹی اجلاس کا تسلسل ہے، صدر مملکت نے امن امان پر کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس کیا، صدر مملکت نے کچے میں ڈاکوؤں کے سہولتکاروں کو بھی گرفت میں لانے اور منشیات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
11
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے اور ان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے احترام کارشتہ ہے،وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے ذاتی تعلقات ہیں۔مولانا فضل الرحمان سے بات ہوتی رہی ہے اور ہوگی،مولانا کی سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں گے، ان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے۔
12
پنجاب بھر کے ڈی سیز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت،لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ ہر ڈپٹی کمشنر پولی تھین بیگز (پلاسٹک بیگز) اکٹھے کرنے اور تلف کرنے کیلئے پالیسی بنائے اور شہریوں پر فیس عائد کرنے کو بھی پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔
13
کینیڈا میں خالصہ تحریک زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار،کینیڈا میں خالصہ تحریک کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار ہے، خالصہ ڈے کے حوالے سے سکھوں کی تقریبات کے بعد مودی سرکار کے سکھوں کے خلاف دہشتگردانہ اقدامات پر عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔بھارت حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ کینیڈین وزیراعظم اپنی سرزمین پر تشدد اور انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔
14
امریکا کا روس پریوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزامروس نے یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔روس کی تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی ڈیفنس فورسز پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جب کہ روس کے 16 سمندری جہازوں پر بھی امریکا نے پابندیاں لگادیں۔امریکا نے روس ،بیلاروس اور آذربائیجان کے بعض شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں۔
15
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، حارث اور حسن علی کی ٹیم میں واپسیپاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا۔آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی تک ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔