1
سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین مستعفی، عمر حمید دوبارہ سیکرٹری تعینات،الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔عمر حمید سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ اسپیشل سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
2
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ، انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا ہے۔انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 30 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔
3
پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں۔ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان اسرائیل کی بڑھتی جارحیت اور غیر قانونی آبادکاری کی مذمت کرتا ہے، سکیورٹی کونسل کو غزہ کا محاصرہ فوری اٹھانے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ وار بریفنگ، کہا اپنے شہریوں کو نشانہ بنانا ہماری پالیسی نہیں، شہزاد اکبر کے الزامات بے بنیاد اور سیاسی ہیں۔
4
پی ٹی اے کو گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کی سمز بند کرنے کیلئے ایف بی آر کا خط موصول، ایف بی آر کاخط ای میل کے ذریعے پیر کی شام موصول ہوا، خط کا جائزہ لے کر اس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی،یاد رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمزبند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔
5
اپریل میں مہنگائی کی شرح میں 3.4 فیصد کمی ریکارڈ،مارچ 2024 میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اپریل میں یہ شرح 3.4 فیصد کمی کے بعد 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.1 فیصد کمی کے بعد شرح 19.4 فیصد ریکارڈ ہوئی اور اپریل میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.9 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد شرح 14.5 فیصد رہی۔اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
6
ابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیل کی تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔شہباز شریف کو اب خطرہ اپنےگھر سے نہیں باہر والوں سے اور ان سے ہے جو ان کو لےکر آئے ہیں۔پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں اتنے بحرانوں میں ہمیں سنبھلنے کی ضرورت ہے، آئین موجود ہے، کسی نئےچارٹر کی ضرورت نہیں ہے۔ہمارے ملک کے ججز ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں، پاکستان میں ایک سوشل چینج آچکا ہے وہ ہم سب نے دیکھا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
7
آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت میں کمی کا مطالبہ،(آئی ایم ایف) کے مشن کی جانب سے مئی کے وسط میں دورہ پاکستان کا امکان ہے، اس دوران 6 سے 8 ارب ڈالر کے آئندہ بیل آؤٹ پیکیج کے اہم خدوخال طے ہوں گے۔آئی ایم ایف ٹیم دو ہفتے اسلام آباد میں قیام کرے گی تاکہ آئندہ چار سالہ پروگرام کےلیے کلاں معیشت کے اشاریے اور مالی فریم ورک کو حتمی شکل دی جا سکے۔ئی نسلوں تک پنشن کا جاری رہنا قابل عمل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھی ایک تجویز زیر غورہے جو پنشن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے حوالے سے ہے۔ایف بی آر ایک لاکھ سے کم پنشن والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لا رہا ہے، ایک اور منصوبہ یہ ہے کہ 10 فیصد ٹیکس کی ایک سی شرح تمام پنشنرز پر لگا دی جائے۔نئے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم آئندہ مذکرات میں طے ہوپائے گا۔
8
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا: رواں سال کے 4 ماہ کے دوران مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری،فہرست میں 11 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے نام اور تصاویرشامل ہیں، لکی مروت سے 5 ، بنوں سے 4 ، شانگلہ سے ایک اور سین تنگہ جانی خیل سے ایک دہشت گرد کا نام فہرست میں شامل ہے۔مطلوب 11 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت ایک کروڑ 31 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے،دہشت گرد حبیب اللہ عرف سیف اللہ کے سرکی قیمت 50 لاکھ ، محمد جمیل 30 لاکھ ،محمد گل عرف ساقی 10 لاکھ،زاہد اللہ عرف چگ کے سرکی قیمت 10 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
9
بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے، ایک شخص جاں بحق اور 20 زخمی،پہلا دھماکا بارودی سرنگ سے کوئلے کا ٹرک ٹکرانے سے ہوا اور دوسرا دھماکا تب ہوا جب لوگ اس مقام پر جمع ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
10
8 لاکھ سے زائد پاسپورٹ کی پرنٹنگ التو اکا شکار، بیک لاگ ختم کرنےکیلئے فنڈز جاری، پرنٹنگ مشینز اور ای پاسپورٹ مشینزکی خریداری کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار دے دیا گیا ہے جب کہ چھپائی میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا بھی انٹرنیشنل اشتہار جاری ہے۔پاسپورٹ مشینری اورلیمینیشن پیپرکی خریداری مکمل ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہوجائےگا، اس وقت 8 لاکھ سےزیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکارہے۔
11
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے دونوں وفاقی وزراء سے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ پر بل لانے سے متعلق مشاورت کی۔ ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کے لیے مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
12
جے یو آئی (ف) کا آج کراچی میں جلسہ، شہر کا ٹریفک پلان جاری، نمائش چورنگی عام ٹریفک کے لیے بند ہوگی اور شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سےآگےجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کوجیل چورنگی سے شہید ملت کی طرف بھیجاجائے گا جب کہ جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازارکی جانب موڑاجائے گا۔
13
کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں،ہم پاکستان کے ریکوڈک تانبہ پراجیکٹ پر کام کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے پر ساڑھے 5 ارب ڈالر خرچ آ سکتا ہے، ہم انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سمیت دیگر ایجنسیوں کی مدد سے پہلے مرحلے کیلئے کم از کم دو ارب ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سی ای او گولڈ بیرک مارک برسٹو ،کہاسعودی عرب، ریکوڈک میں کچھ حصہ خریدنے کیلئے حکومتِ پاکستان سےرابطے میں ہے۔
14
پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما کا اعتراف،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر کوئی وزیراعلیٰ کہتا ہے کہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کرے گا تو یہ غیر آئینی ہو گا، میں اس کی مخالفت کروں گا۔ آئین کے تحت عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کی جا سکتی ہے مگر جج کی ذات پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔ (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما کی میڈیا ٹاک
15
احسان اللہ کی انجری کا معاملہ: ڈائریکٹر پی سی بی میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز مستعفی،ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھیج دیا ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل پر احسان اللہ کی انجری کو غیرذمہ دارانہ طریقے سے ہینڈل کرنےکا الزام تھا۔
16
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرز کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ،پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی ویمن کرکٹرز کو فٹنس میں اضافے کے لیے کاکول کے انسٹرکٹرز کے پاس بھیجا جارہا ہے۔ایک ماہ کے فٹنس اور اسکلز کیمپ میں ایک وقت میں 15، 15خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔
17
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم،بدھ کو سمندر کے راستے 700 سے زائد تارکین وطن برطانیہ پہنچے۔ 14 کشتیوں کے ذریعے 711 افراد برطانیہ آئے، ایک کشتی پر اوسطاً 51 افراد سوار تھے۔رواں سال سمندر کے راستے برطانیہ آنے والے تارکین وطن افراد میں سب سے زیادہ ویتنام کے افراد شامل ہیں۔سیفٹی آف روانڈا ایکٹ کے بعد حکومت کو غیر قانونی تارکین وطن افراد کی روانڈا منتقلی کا اختیار مل گیا ہے۔