1
انتخابات میں مبینہ دھاندلی: پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری، الیکشن کمشنر سے پھر استعفے کا مطالبہ، الیکشن میں ہمیں کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان بھی لے لیا گیا، فارم 47 کے ذریعے ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔ قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں ہم جیت چکے تھے، ہماری سیٹیں فارم 47 کے تحت دوسری جماعتوں کو دی گئیں، جلد سے جلد ہماری پٹیشن کو سپریم کورٹ میں سنا جائے، انکوائری کمیشن بنے جو دیکھے تحریک انصاف کو کیسے ہروایا گیا۔ ہم چاہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی نہ ہو، پورے پاکستان سے 158 پٹیشن فائل کر چکے ہیں، جلد ہماری پٹیشن کو سنا جائے، ہمارا مطالبہ ہے الیکشن ریفارمز کئے جائیں۔چیئرمین پی ٹی آئی
2
آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد آصف زرداری کی ہمشیرہ، رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
3
جماعت اسلامی کا گندم کی خریداری کیلئے پنجاب اور وفاق کو 4 دن کا الٹی میٹم، پنجاب اور وفاقی حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر گندم خریداری نہ کی تو وزیراعلیٰ آفس کے باہر دھرنا دیں گے۔امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم خاموش نہیں رہیں گے، یہ مافیا ہے ان کے آگے خاموش رہیں گے تو ملک لوٹ کر کھا جائیں گے، جماعت اسلامی کےعہدیداران کسانوں کی تنظیموں سے رابطہ کریں۔ چھ مئی تک پنجاب حکومت اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرتی تو پھر ہم آگے بڑھیں گے، ایک خاندان نے پنجاب، ایک خاندان نے سندھ، بلوچستان پر قبضہ کیا ہوا ہے، چچا ایک بات، بھتیجی دوسری بات کر رہی ہے۔
4
توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا۔بانی پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کال اپ نوٹس کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔توشہ خانہ تحائف بیچنے کے کیس میں نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی الزام کے مقدمے میں مختلف قسم کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔
5
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری چیلنج، درخواست قابل سماعت ہونے بارے جواب طلب،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ایڈووکیٹ طالب حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست گزار،درخواست قابل سماعت نہیں ہے، ایسی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہونی چاہیے۔سرکاری وکیل کا موقف، عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
6
قائم مقام گورنر پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کے فروغ پرگفتگو، پاک امریکا دیرینہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کے اصولوں پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے، ہ معیشت کی بہتری اور تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان
7
ہم چاہتے ہیں کہ لڑکیاں بھی تعلیم میں آگے آئیں، ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، مجھے یقین ہے کہ تعلیمی میدان میں چند ماہ میں تبدیلی آئے گی، روز اول سے ہم نے بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی۔ 800 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کیا جائے گا، اساتذہ کو اپنے سکول آکر تعلیم دینا ہوگی، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سکولز بند پڑے ہیں، صوبے میں کئی سکولز بااثر افراد کی بیٹھک بنے ہوئے ہیں، بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سکولز کھولے جائیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا افغان ریفوجیز کمشنریٹ کے تعاون سے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں ٹیبلٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
8
پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال،لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس سلطان تنویر احمد نے سماعت کی تھی، یہ متفقہ قانون ہے کہ وہی جج پرویز الہٰی کی ضمانت پر بھی سماعت کریں۔ عدالت نے کیس جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
9
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، حسن، حارث کی واپسی، ٹیم میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان شامل ہیں، اس کے علاوہ افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ اور صائم ایوب بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔قومی سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور بلال افضلکی پریس کانفرنس
10
اسرائیل غزہ میں خون بہانے پر بضد، مزید28فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا ہے،آٹھ ماہ سے جاری جنگ میں 6لاکھ بچے بے دردی سے شہیدکردیئے گئے، رفاہ پناہ گزین کیمپس میں 6ہزار بچے اسرائیلی زمینی آپریشن کے نشانے پر ہیں، 7اکتوبر سے اب تک مجموعی34ہزار569 افرادشہید،77ہزار816فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔یونیسیف
11
نیلم جہلم کے ٹنل میں ایک مرتبہ پھر فنی خرابی، بجلی کی پیداوار بند،ایک ماہ قبل ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں کمی واقع ہوئی تھی، خرابی کی نشاندہی کے بعد کنسلٹنٹس اور بین الاقوامی ماہرین کی مشاورت سے بحالی کیلئے جامع پلان بنایا جائے گا۔نیلم جہلم پراجیکٹ کے ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں 2 اپریل کو اچانک کمی مشاہدے میں آئی تھی، کنسلٹنٹس کی مشاورت سے پریشر میں کمی بیشی مانیٹر کرنے کیلئے پلانٹ کو 530 میگاواٹ پر چلایا جا رہا تھا۔29 اپریل کو رات 11 بجے کے قریب ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں مزید تبدیلی مشاہدے میں آئی، پلانٹ سے بجلی کی پیداوار بتدریج کم کی گئی تاہم پریشر حفاظتی حد پر برقرار نہ رہ سکا، پلانٹ کو گزشتہ روز 6 بجے صبح ہیڈ ریس ٹنل کی انسپکشن کیلئے بند کر دیا گیا۔
12
سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان،کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 445 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 70 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 79 کروڑ 81 لاکھ 64 ہزار 427 روپے کے 22 کروڑ 56 لاکھ 19 ہزار 410 شیئرز کا کاروبار ہوا۔
13
آئندہ مالی سال میں وزیراعلیٰ کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان،آئندہ مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترجیحی منصوبوں کے لئے 245 ارب روپے مختص پلان بنا لیا گیا۔ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب نے ترجیحی منصوبوں سے متعلق تفصیلات پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردیں۔ صحت کے شعبہ میں وزیراعلیٰ کے 80 ارب روپے مالیت کے ترجیحی منصوبے شامل ہیں ،روڈ سیکٹر میں 139، آئی ٹی اور گورننس کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
14
سعد رفیق کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیان کی ویڈیو جعلی قرار،سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دکھایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک سازش کے نتیجے میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔آن لائن گردش کرنے والی تقریر خواجہ سعد رفیق نے 2022 میں کی تھی اور یہ حالیہ نہیں ہے، یہ غلط تاثر دینے کے لیے ویڈیو کلپس کو ایڈٹ کر کے اکٹھا کیا گیا ہے جس میں سعد رفیق بانی پی ٹی آئی کی تعریف کر رہے ہیں۔


