1
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری عدالت میں چیلنج،طارق منصور ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون میں نائب وزیر اعظم کی پوسٹ کا ذکر نہیں ہے لہٰذا اسحاق ڈار کی تقرری غیر قانونی ہے۔ اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست گزار،عدالت نے درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی اور جمعے کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ 2 رکنی بینچ کے ساتھ سماعت کریں گے۔
2
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے پانچ بجکر 52 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کی گہرائی 84 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز
3
پاکستان کا فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخوست پرنظرثانی کا مطالبہ،کہا اس سے فلسطینی عوام کیخلاف تاریخی ناانصافی کاازالہ ہوگا۔اقوام متحدہ کی رکنیت سےفلسطینی عوام کیخلاف تاریخی ناانصافی کاازالہ ہوگا، دو ریاستی حل کےقیام کی راہ بھی ہموارہوگی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کاخطاب
4
قاسم سوری بدستور روپوش، عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔قاسم سوری کے ایڈریس پر نوٹس بھیجا گیا جو ان کے بھائی نے وصول کیا، بھائی نے بتایا کہ قاسم سوری روپوش ہیں۔سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو دوسری بار نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
5
پنجاب حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہو گیا، کسان جمعہ کو نیا لائحہ عمل طے کریں گے۔ احتجاج کے دوران تمام شاہراہوں کو بند کریں گے۔گندم کی خریداری میں تاخیر اور سست روی کے باعث پنجاب بھر میں گندم کے کاشت کار رُل گئے ہیں، کاشت کاروں کا کوئی پُرسانِ حال نہیں، سال بھر کی محنت، مہنگی کھاد، ڈیزل، بجلی اور دیگر اخراجات سے تیار کی جانے والی گندم آڑھتی من مانے ریٹ پر بٹور رہے ہیں، بے بس کسان اپنی گندم سستے داموں منڈی میں فروخت کرنے پر مجبور،کسان گندم فروخت کرنے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، جب کہ کھیتوں میں پڑی ہزاروں من گندم خراب ہونے کے ساتھ ساتھ کپاس کی بوائی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔